ورڈپریس چائلڈ تھیم [کیا اور کیسے؟]
ورڈپریس 3۔3 کی ریلیز کے بعد یقیناً تمام ورڈپریس صارفین اپڈیٹ کرنے کیلئے پر تول رہے ہوں گے ( جن کے پاس پَر ہیں)۔ ایسے میں صرف ایک بات ذہن میں آتی ہے اور وہ ہے کہ ہماری سیٹنگز اور تھیم سیٹنگز کے ساتھ کیا ہو گا؟
جو لوگ ورڈ پریس کی ڈیفالٹ تھیمز استعمال کرتے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ ورڈپریس کی اپڈیٹ کے ساتھ ہی ڈیفالٹ تھیم بھی اپڈیٹ ہو جاتی ہے۔ موجودہ ڈیفالٹ تھیم ”ٹونٹی الیون“ کو بھی اب 3۔1 ورژن پہ اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ اردو بلاگران کیلئے ان کے بلاگ کی تھیم بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ تھیم کی فائل اگر اپڈیٹ ہو جائے تو وہ تمام سیٹنگز جو خاص اردو کیلئے کی جاتی ہیں، ان کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔[مکمل تحریر پڑھیں]