استعمال کیجئے، یہ بڑھے گا
ایک مشہور انگریزی بلاگر (نام لکھنا یا نہ لکھنا برابر ہے، اگر لکھا بھی تو کونسا صحیح پڑھا جائے گا۔۔۔۔ لیکن پھربھی میں لکھ دیتا ہوں) ڈیرن راؤس اپنی ایک ورتھ ریڈنگ تحریر میں فرماتے ہیں:
آپکا بلاگ آپکے muscles کی طرح ہے، انہیں ’بنانے‘ یعنی مضبوط کرنے کیلئے انہیں استعمال کرنا ضروری ہے۔
ڈیرن بھائی صاحب کی یہ بات جو میں نے اوپر ’اقتباسی‘ ہے ، یہ قابلِ توجہ ہے کیونکہ یہ وہ حقیقت ہے جو ہم سب بھی جانتے ہیں کہ بلاگ اسی صورت میں پھلتا پھولتا ہے جب آپ اس کو وقت دیتے ہیں، اس کی آبیاری کرتے ہیں، اس پہ لکھتے ہیں۔ انٹرنیٹ پہ اور خاص طور پہ اردو بلاگستان میں ایسی کئی سائیٹس موجود ہیں جو وقتا فوقتا جمود کا شکار رہتی ہیں ( بشمول میرے اپنے بلاگ کے)، ان بلاگز پہ اچھا مواد بھی ہوتا ہے، ان کی تحاریر قاری شوق سے پڑھتے بھی ہیں، شیئر بھی کرتے ہیں لیکن پھر بھی انٹرنیٹ کی دنیا میں یہ کامیاب سائیٹس نہیں گنی جا سکتیں۔[مکمل تحریر پڑھیں]