ورڈپریس کا نیا ورژن ورڈپریس 3۔3 دو روز قبل 12 دسمبر کو جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نئے ورژن کو ”سنی“ (Sonny) کا کوڈ نیم دیا گیا۔ سیلف ہوسٹڈ ( Self Hosted) بلاگز اور ورڈپریس سائیٹس کے ڈیش بورڈ میں آٹومیٹک اپڈیٹ کا آپشن موجود ہے، جہاں سے نئے ورژن پہ منتقلی نہایت آسانی سے کی جا سکتی ہے۔ بیک اپ کرنا مت بھولئے گا!!
اس نئے ورژن پہ کئی ماہ سے کام ہو رہا تھا اور پچھلے دنوں کئی ایک ریلیز امیدواران جاری گئے تھے جو کہ ڈویلپرز اور پروگرامرز کیلئے تھے۔ اسی حوالے سے کئی ویب سائیٹس پہ اس کی دھوم مچی ہوئی تھی اور اس کے نئے فیچرز پہ بحث کی جا رہی تھی۔ اب یہ آ گیا ہے تو دیکھ لیتے ہیں کہ کیا کیا نیا پیش کیا گیا ہے اس دفعہ۔۔۔
ڈیش بورڈ انٹرفیس:
سب سے پہلے کوئی بھی ایڈمن جو چیز نوٹ کرتا ہے وہ ہوتا ہے ڈیش بورڈ۔ یوں تو ورڈپریس کا ڈیش بورڈ مناسب ہے اور سمجھنے میں زیادہ مشکل نہیں ہے، لیکن اب اس کو مزید فریش لُک دی گئی ہے۔ زیادہ انٹر ایکٹو بنا دیا گیا ہے۔ ایڈمن بار میں کچھ تبدیلیاں کرکے اسے ذرا اور سادہ بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیکنالوجی کی جدیدیت کے باعث زیادہ لوگ اب ٹچ ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں، اس لئے ڈیش بورڈ کو بھی اسی مناسبت سے زیادہ فعال بنایا گیا ہے۔ بائیں طرف والے مینیوز کو اکٹھا کر کے ایکسپینڈ یعنی پھیلاؤ کم کیا گیا ہے اور اس کیلئے فلائی آؤٹ مینیوز متعارف کیے گئے ہیں یعنی کلک کئے بغیر ہی اگلا مینیو سامنے نکل آتا ہے۔ اس سے کم سے کم کلکس کرنے پڑتے ہیں۔ چھوٹی سکرین والے آلات کیلئے اب ڈیش بورڈ خود کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے تا کہ کام کرنا آسان رہے۔
نیا میڈیا اپلوڈر ٹول:
ورڈپریس 3۔3 میں نیا میڈیا اپلوڈر شامل کیا گیا ہے جس میں ”ڈریگ اینڈ ڈراپ“ فیچر بھی ہے۔ مختلف اپلوڈ بٹنوں کواکٹھا کر کے ایک ہی میڈیا اپلوڈ بٹن بنا دیا گیا ہے جو کہ فائل اپلوڈ کرتے وقت خود ہی اندازہ لگا لیتا ہے کہ فائل کیا ہے یعنی تصویر، ویڈیو، آڈیو وغیرہ سب ایک ہی بٹن سے ایڈ ہوتے ہیں۔
یوزر ایکسپیرینس:
صارف کے اکسپیرئنس کو بہتر بنانے کیلئے ورڈ پریس کی اپڈیٹس یا نئی انسٹالیشن کے بعد ویلکم سکرین شامل کی گئی ہے تاکہ نئی تبدیلیوں کے بارے میں سیکھنا اور جاننا آسان ہو جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیش بورڈ پہ موجود نئے ٹولز یا مینیوز سے واقفیت کی غرض سے ٹِپس یا پوائنٹرز (Tips / Pointers) ظاہر کئے گئے ہیں تا کہ نئے صارفین کو مشکلات نہ ہوں۔
مزید آسانیاں:
ورڈپریس 3۔3 میں ویب سائٹ ایڈمنز کیلئے کچھ اور فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں، مثلاً Multiple users کیلئے پوسٹ لاک سسٹم جس سے ایک وقت میں ایک ہی صارف کسی پوسٹ کو ایڈٹ کر سکے اور باقی صارفین اس سے مطلع رہیں۔
ٹمبلر Tumblr استعمال کرنے والوں کیلئے اب اپنے Tumblog سے ورڈپریس پہ منتقلی آسان ہو گئی ہے۔ اور امپورٹ میں اس کا آپشن شامل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، اگر آپ مختلف تھیمز استعمال کرتے ہیں اور ایک تھیم سے دوسری تھیم میں جانے کے بعد واپس پہلے والی پر آتے ہیں تو ورڈپریس اب آپ کی سیٹنگز اور وجیٹس کی سیٹنگز محفوظ رکھے گا اور انہیں دوبارہ سے بحال کر دے گا۔ اس طرح آپ ساری سیٹنگز دوبارہ کرنے سے بچ جائیں گے اور کام آسان ہو جائے گا۔
پوسٹ یو آر ایل URL کے سٹرکچر کے حوالے سے بھی کچھ آسانیاں ڈالی گئی ہیں اور اب پوسٹ نیم (postname/ )کو ایک آپشن کے طور پہ شامل کر دیا گیا ہے۔ بقول ورڈ پریس کے اس سے ویب سائٹس کو بہت سے فوائد حاصل ہوں گے اور ان کی پرفارمینس میں اضافہ ہو گا۔
ڈویلپرز کیلئے:
ڈویلپرز کیلئے بھی کچھ نئی API’s شامل کی گئی ہیں۔ تھیم اور پلگ ان ڈویلپرز یہاں دیکھیں۔
مستقل لنک
مستقل لنک