گوگل (ایس ایس ایل)
کیا آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے ‘پاء گوگے’ سے کوئی پیسے ویسے یا ‘ایسے ویسے’ لئے ہیں مشہوری کیلئے۔۔۔ تو ایسی کوئی بات نہیں ہے جی!۔ یہ تو بس ویلے پن کے کھیل ہیں سارے۔
خیر، چلئے موضوع کی طرف تو بات یہ ہے کہ
کئی دن سے میں نوٹ کر رہا تھا کہ جب سے میں نے گوگل کروم باقاعدگی سے استعمال کرنا شروع کیا اس وقت سےگوگل کا مین پیج ذرا بدلا بدلا سا نظر آتا ہے اور گوگل کے لوگو کے اوپر “ایس ایس ایل”(SSL) اور ایک ننھا سا تالہ بنا ہوا ہے۔ ایس ایس ایل یعنی ‘ سیکیور ساکٹ لیئر'(Secure Socket Layer) بولے تو ایک ‘گوگلی سلیمانی چادر’۔۔
گوگل کی یہ محفوظ تلاش سروس پچھلے سال غالباً مئی میں شروع کی گئی تھی لیکن میرا پچھلے ہفتے ہی اس سے واسطہ پڑا ہے، اور پہلے پہل کوئی ایسا خاص اچھا تاثر نہیں تھا کیونکہ مجھے براؤزر کھولنے کے بعد گوگل پہ آ کے اپنا جی میل اکاؤنٹ کھولنے کیلئے ایک عدد کلک زیادہ کرنی پڑتی تھی (سادہ گوگل ڈاٹ کام پہ جانے کیلئے)۔۔۔ اندازہ لگائیے اس تیز رفتار دور میں ایک ایک کلک سے کتنا فرق پڑ سکتا ہے۔