نئی تھیم؛ سادگی اور پُرکاری
لیجئے جناب! پورے دن کی محنت کے بعد آج میں نے اپنے بلاگ کو نئے اور سادہ سے ٹیمپلیٹ میں ’بے رنگ‘ دیا ہے۔
میرے بلاگ کی گذشتہ تھیم بھی رنگوں سے عاری تو تھی لیکن اس میں کافی ’ششکے‘ وغیرہ تھے، اس لئے وہ بعض اوقات لوڈ ہونے میں وقت لیتی تھی۔ ویسے اس دیری میں زیادہ ہاتھ میرے ہاسٹل کے انٹرنیٹ کنکشن کی رینگتی ہوئی رفتار کا ہے، جو کہ کثرتِ ڈاؤنلوڈنگ اور تقریباً سات آٹھ کمپیوٹروں پر چلتی ہما وقت ’ٹورنٹات‘ کے باعث کچھوے کا مقابلہ کرنے سے بھی قاصر ہے۔
“ہمیشہ” کی طرح یہ نئی تھیم بھی میں نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہے، یعنی کہ بنے بنائے ریڈی میڈ ٹیمپلیٹ کو اردو کیا ہے۔ اور اس کو اپنے بلاگ کے مطابق ڈھال دیا ہے۔ کافی عرصے سے میری یہی کوشش تھی کہ کوئی بالکل سادہ سی صاف ستھری تھیم اپنا لوں۔۔۔۔بلاگ کیلئے!
اس ٹیمپلیٹ میں میں نے تبصروں کیلئے اردو ایڈیٹر بھی چپکا دیا ہے اور خوشی کی بات یہ کہ وہ صد فیصد کام بھی کر رہا ہے۔ اس بلاگ کی خاص یا پھر عام بات یہ ہے کہ اس میں ڈبے ہی ڈبے ہیں۔۔۔اسی لئے اس کا نام “سادہ ڈبہ ٹیمپلیٹ” ہے۔ آج یا کل میں یہ تھیم اپلوڈ کر کے فلاحِ عامہ کیلئے پیش کر دوں گا۔ اور ربط بھی یہاں پوسٹ کر دوں گا۔ اس کے علاوہ اردو محفل میں بھی لگا دوں گا۔ بے فکر رہئے!
ویسے مجھے تو یہ تھیم فی الحال پسند ہے، آپ لوگوں سے بھی فیڈ بیک کی درخواست ہے، اور اگر کسی کو اس میں کائی “کیڑا” یا بگ نظر آئے تو برائے مہربانی اس کو نکالنے کے ساتھ ساتھ کوئی “کیڑا مار” نسخہ بھی بتانا مت بھولئے گا۔۔۔!!۔