السلام علیکم
جی نہیں، میرا کوئی ارادہ نہیں ہے موجودہ حالات پہ سڑے دل کے پھپھولے پھوڑنے کا۔۔ اور نہ ہی میں کسی قسم کی بلاگ ووٹنگ کیمپین کیلئے حاضر ہوا ہوں ( کیونکہ یہ منہ مسور کی دال تو شاید کبھی چکھ لے لیکن ایوارڈ شیوارڈ جیسی ‘نعمتیں’ بہرحال اس کا مقدر نہیں ہیں ابھی! (یہ ‘ابھی’ بھی میں نے چوؔلن ہی لگایا ہے۔ ادھر ‘کبھی’ زیادہ مناسب ہے)) ۔
بس اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو، میں فیصلہ کر کے رہوں گا کہ کیا فیصلہ کرنا ہے۔ فی الحال یہی فیصلہ مناسب ہے کہ بلاگ پہ توجہ دی جائے۔ جتنا وقت میں نے ضائع کرنا ہے، وہ تو میں کر کے ہی رہوں گا، تو کیوں نہ اس قیمتی وقت میں سے تھوڑا ٹائم نکال کر کچھ لمحے اس بے چارے گرے صفحے کو کالا کرنے میں لگائے جائیں۔ غالباٌ اپنی پچھلی سے پچھلی سے پچھلی سے پچھلی پوسٹ میں اس بات پہ روشنی ڈال چکا ہوں کہ “بلاگئے، آپکی فیس ویلیو بڑھے گی”۔ اور اس سے اگلی تمام پوسٹوں میں اس بات کی نفی کی طرف رجحان شو کیا ہے۔
پی ایس: میری نیک تمنائیں ان تمام اردو و انگریزی بلاگران کیلئے جن کو میں نے ووٹ نہیں کیا۔ جن کو میں نے ووٹ کیا ہے، وہ بے فکر رہیں۔۔۔ جیت ان میں سے کسی ایک کا مقدر تو ضرور ہو گی۔
اس تحریر پر 8 تبصرے کئے گئے ہیں
تبصرہ کیجئے
پچھلی تحریر: تلاش گمشدہ
مستقل لنک
جھپٹنا ، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
بھائی اس ایوارڈ شیوارڈ کو بس ایک میلہ سمجھو۔ چند دن بعد یہ گئے دنوں کی بات ہو جائے گا۔ ویسے بھی پاکستانی اردو بلاگر ہی ہیں جو شوق کی خاطر بلاگ لکھتے ہیں اور ان کو ایوارڈ کی کوئی ضرورت نہیں۔ باقی وہاں شمیولیت تو صرف اس لئے کی تھی تاکہ انگریزی زدہ معاشرے کو اردو بلاگران کی موجودگی کا احساس ہو اور انہیں پتہ چلے کہ اردو بلاگران کسی سے کم نہیں۔ آپ ڈفر اور وارث بھائی کے بلاگ دیکھ سکتے ہو۔ بے شک انہیں ایوارڈ نہ ملے لیکن انہوں نے مقابلہ بہت خوب کیا ہے۔
مستقل لنک
بالکل ٹھیک کہا بلال بھائی۔
ویسے آپ کا بلاگ انشاءاللہ ایوارڈ ضرور لے گا۔ ہاں، آپ کی کوششیں اور خدمات بہرحال ایسے ایوارڈ کی محتاج نہیں ہیں۔
مستقل لنک
ميں تو سمجھا تھا کہ اب چھٹا درويش آ کے اس بلاگ کو شروع کرے گا
مستقل لنک
😀
مستقل لنک
ناںجی ووٹ تو مانگ لیا آپ نے ، ناں ناںکرتے بھی
مستقل لنک
بس جی سمجھدار ہی اس اشارے کو بھانپ سکتے ہیں۔۔۔۔ اور آپ تو ہیں ہی مہان۔ p:
مستقل لنک
آپ بلاگ پر توجہ دیں گے یا بلاگی پوسٹوں کو ؟؟
مستقل لنک
انشاءاللہ اب بلاگ پر۔