اردو فونٹس اور کِی بورڈ انسٹال کریں

اپڈیٹ:۔

اپنے کمپیوٹر پر اردو کو فعال کرنے کیلئے  محترم م بلال م کا تیار کردہ  پاک اردو انسٹالر ڈاؤنلوڈ کریں اور انسٹال کر لیں۔ آپ کا کمپیوٹر اردو لکھنے اور پڑھنے کیلئے بالکل تیار ہے!۔

Pak Urdu Installer

انسٹالر کے ساتھ دی گئی ہدایات ضرور پڑھ لیں

اس انسٹالر  میں اردو کو بہتر انداز میں دیکھنے کیلئے نستعلیق فونٹ سمت دیگر فونٹس بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس انسٹالر کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر (ونڈوز) میں اردو کِی بورڈ انسٹال کر لیں گے جس سے آپ اردو ٹائپ کر سکتے ہیں کسی بھی جگہ۔

ونڈوز: اس انسٹالر کے انسٹال ہونے کے بعد کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کریں اور پھر نیچے ٹاسک بار میں انتہائی دائیں جانب وقت اور تاریخ کے ساتھ آپ کو ایک عدد لینگویج بار نظر آئی گی۔ اس لینگویج بار پہ کلک کر کے آپ اردو اور انگریزی (یا جو بھی ڈیفالٹ زبان ہے) میں تبدیل کر سکتے ہیں اور کسی بھی ٹیکسٹ فیلڈ میں لکھ سکتے ہیں۔

شکریہ