تعلیمی اعتبار سے میں ایک سافٹ ویئر انجینر ہوں اور میرا تعلق ضلع گجرات (پاکستان) سے ہے۔ 2012 ء سے جرمنی میں رہائش پذیر ہوں۔ لکھنے لکھانے کا شوق نجانے کب سے ہے، بلاگنگ بس ’دیکھا دیکھی‘ ہی شروع کی اور جب دل کرتا ہے کچھ نہ کچھ لکھ ہی دیتا ہوں۔ خیالات خواہ کیسے ہی کیوں نہ ہوں، ان کے اظہار پہ یقین رکھتا ہوں۔ یونیورسٹی کے زمانے سے ہی دوستوں کے ساتھ ہمیشہ کسی نہ کسی بحث میں شامل رہتا تھا۔ قریبی دوست کہتے ہیں کہ میں بہت بولتا ہوں، جب کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ آدھا وقت تو میں بس یہ ہی سوچتا ہوں ”بولوں کہ نہ بولوں!“۔
میں ایک اجنبی، نا آشنا
اپنے الفاظ کے تعاقب میں
پھر رہا ہوں
بھٹکتا ہوا
میں ایک مختصر سا جملہ ہوں
جس میں فعل ہی فعل ہیں
لیکن کسی اسم کے بنا
بے معنی اور بے آسرا
گمنام لفظوں کا ڈھیر ہوں۔
(ماخوذ)