السلام علیکم
ایک ضروری اعلان سماعت فرمائیں۔ ایک بلاگر جس کی عمر تقریباَ میرے جتنی ہے، قد کاٹھ بھی میرے جیسا ہی ہے، بول چال بھی میری طرح ہے، حرکتیں بھی ہو بہو ہیں۔۔۔۔ کئی دنوں سے اپنے بلاگ سے لا پتہ ہیں۔
اگر کسی صاحب یا صاحبہ کو پتا ہو تو اسی بلاگ ایڈریس کے پتے پہ پتا بھجوائیں اور شکریہ کا موقع وصول کریں۔
پی ایس: اگر یہ پوسٹ وہ خود پڑھے، تو فورا یہاں دفعہ ہو اور اس بلاگ سے اس ” لاوارثیت” کی کیفیت کو بھگائے، اسے کچھ نہیں کہا جائے گا (اگر بھاگنے کی وجہ یہی ہے کہ اسے کچھ نہیں کہا جاتا تو پھر اسے کچھ کہا جائے گا!) ۔
مستقل لنک
صبح کا بھُولا شام کو گھر آ جائے تو بھُولا نہيں کہتے
سو آپ واپس تشريف لے آئے ۔ چشمِ ما روشن دلِ ما شاد
مستقل لنک
شکریہ
مستقل لنک
انعام کی رقم کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا ۔۔۔ اس لیٕے یہ اشتہار قابلَ توجہ نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔
مستقل لنک
بات تو سچ ہے۔۔۔۔۔۔
انعام کے طور پہ ما بدولت تلاشنے والے کے بلاگ (if applicable) پہ گیسٹ پوسٹ لکھیں گے۔
اب بتائیں۔۔۔ ؟
مستقل لنک
میں تو سوچ رہا تھا پتہ نہیں اب کونسا بلاگ نگار گم ہو گیا ہے۔۔۔ ویسے افتخار اجمل چچا کے تبصرے سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ آپ نے بقلم خود اپنے لئے ہی لکھا ہے۔ کیا واقعی ایسا ہی ہے؟
مستقل لنک
جی بلال بھائی۔۔۔۔ بس پتا نہیں میرا بلاگر کہاں گم ہو گیا ہے۔۔۔ کام کاج کی تلاش میں کھو گیا کہیں بھیڑ میں۔۔۔
مستقل لنک
بھائی پریشان نہ ہو۔ ان شاء اللہ جلد ہی مل جائے گا۔ ہمارا اپنا بلاگ نگار اکثر کہیں کھو جاتا ہے اور تین تین مہینے بعد لوٹتا ہے۔ ہم تو شکر کرتے ہیں کہ وہ واپس لوٹ آیا اور کہیں فکر معاش میں ہی کھو جاتا تو ہمارا کچھ باقی نہ رہتا۔ ویسے جب لوٹتا ہے تو ”انی پا“ دیتا ہے
مستقل لنک
مستقل لنک
مستقل لنک
کبھی کبھی اسطرح ہوتا ہے ملک صاحب۔
ہم بھی بڑی مشکل سے اپنے بلاگر کو بلاگ لکھنے پر آمادہ کرتے ہیں۔
مستقل لنک
لکھنے والے ہی جان سکتے ہیں
لفظ لکھنے میں جو قیامت ہے