اس تحریر کا بنیادی مقصد فلمستان پر میری پوسٹوں کو “ری پوسٹ” کرنا ہے۔ فلمستان محترم ابو شامل کا فلمی بلاگ ہے جس پر انہوں نے کئے بلاگر ساتھیوں کے ساتھ فلموں پر تجزیوں اور تبصروں کا سلسلہ شروع کیا ہے,اور مجھے بھی لکھنے کی اجازت دی ہے۔ ایسے بلاگ بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں جن پر مخصوص موضوعات کا ہی احاطہ کیا جائے۔ خاص طور پر اردو بلاگنگ میں تو نہ ہونے کے برابر ہیں۔ موضوعاتی بلاگ کا اپنا ایک حسن ہوتا ہے۔ اردو بلاگنگ میں فی الحال ذاتی بلاگ، یا مکس پلیٹ یا حالاتِ حاضرہ کے بلاگ زیادہ ہیں۔
فلمستان پہ اب تک میں دو تحاریر یعنی دو فلموں کا تجزیہ لکھ چکا ہوں۔ ذیل میں ان دونوں پوسٹوں کے اقتباسات اور اصل پوسٹ کا لنک موجود ہے:
نیک، بد اور بدصورت یعنی The Good, The Bad and The Ugly(اطالوی نام: Il buono, il brutto, il cattivo) ایک پرانی کلاسیک اطالوی اور مغربی اسپیگھٹی طرز کی فلم ہے۔ سن 1966ء میں بننے والی فلم کے ہدایت کارSergio Leone اور ستاروں میں کلنٹ ایسٹ ووڈ(Clint Eastwood) ، لی وین کلف (Lee Van Cleef) اور ایلی والچ(Eli Wallach) شامل ہیں۔ یہ فلم تین فلموں پر مبنی “ڈالر سیریز” کی آخری فلم ہے۔ فلم کی کہانی تین بندوقچیوں کے گرد گھومتی ہے، جو چوری کے مال پر مشتمل ایک مدفون خزانے کی تلاش میں ایک دوسرے سے بازی لینے کے چکر میں رہتے ہیں۔
فلم امریکی خانہ جنگی کے زمانے میں لے جاتی ہے جہاں ایک اشتہاری چور اور قاتل (The Ugly, ایلی والچ) کو ایک بہترین نشانے باز (The Good, کلنٹ ایسٹ ووڈ) پکڑوا دیتا ہے اور اہلکاروں سے انعام کے 2000 ڈالر لے کر مجرم کی پھانسی کے وقت دور سے رسی پر نشانہ لگا کر اسے بھگا دیتا ہے۔ بعد میں وہ قصبے سے باہر مل کر انعامی رقم تقسیم کر لیتے ہیں اور یوں دونوں منفرد چور جوڑی بنا کر دوسرے قصبوں میں جا کر یہی کرتے ہیں جہاں ٹوکو یعنی مجرم کی انعامی رقم بڑھ چکی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔
فلمستان پر مکمل پوسٹ پڑھیں ۔
ایک یادگار سیر (A Walk to Remember) سن 2002ء میں بنائی گئی ایک رومانوی فلم ہے۔ فلم اسی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے جو کہ نکولس سپارکس(Nicholas Sparks) نے 1999 ء میں لکھا تھا۔ فلم کے ہدایتکار آدم شینک مین(Adam Shankman) ہیں اور مرکزی کردار شَین ویسٹ (Shane West) اور اد اکارہ و گلوکارہ مَینڈی مُور(Mandy Moore) نے ادا کئے ہیں۔ فلم کے مرکزی کردار شمالی کیرولائنا کے ایک سکول کے طالبعلم ہیں۔ لینڈن کارٹر(Landon Carterشین ویسٹ) بری صحبت کا شکار لیکن ایک لائق اور نمایاں طالبعلم ہے۔ اپنے دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی کرنا اور دوسروں کو تنگ کرنا اس کا مشغلہ ہے۔۔۔۔
فلمستان پر مکمل پوسٹ کا مطالعہ کریں
امید ہے آپ کو یہ کوشش پسند آئے گی۔