عید مبارک بار بار
السلام علیکم
تمام قارئین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید مبارک۔
میری ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ میں اتنا فارغ ہو جاؤں کہ عید والے دن بھی اس موئے انٹرنیٹ پہ بیٹھا بلاگ لکھ رہا ہوں۔۔۔۔ پہلے میں نے یہ سوچا کہ عید والے دن ایک آدھ گھنٹا نکال کر لیپٹاپ چالو کیا جائے اور کسی بھی کونے میں بیٹھ کر کچھ لکھ دیا جائے اور ہو گیا! لیکن یہ صرف کہنا آسان تھا کیونکہ فی الحال میرا کوئی ذاتی کمرہ مختص نہیں ہے اور ہمارے گھر میں یہ اصول ہے کہ چھڑے چھانٹ لوگوں کو الگ کمرے کی کیا ضرورت۔۔۔ کسی بھی کمرے میں دو گز زمین میسر آئے تو بوریا بستر ( یا لیپ ٹاپ موبائل) اٹھاؤ اور وہاں چلے جاؤ۔ آجکل ہم ڈرائنگ روم کم سٹنگ روم میں رات کے وقت (یا کسی بھی وقت) سونے کے مجاز ہیں۔ لہٰذا عید کے روز تو اس طرح کی بیٹھک وغیرہ اس طرح بھری ہوتی ہے جس طرح عید سے ایک دن پہلے نائی کی دکان! اور حلوائی کی دکان پہ دادا جی کی فاتحہ تو ہو سکتی ہے لیکن نائی کی دکان پہ بلاگنگ۔۔۔۔ کبھی سنا نہیں۔ [مکمل تحریر پڑھیں]