بابائے اردو – مولوی عبدالحق

عمیر ملک

August 17, 2011

Share Article

بابائے اردو مولوی عبدالحق کا نام پہلی مرتبہ دسویں جماعت کی کتاب میں پڑھا جس میں ان کے مضامین “چند ہمعصر” میں سے ایک مضمون شامل تھا۔ اس کے علاوہ ان کے بارے میں کم ہی جاننے کا موقع ملا۔ ظاہر ہے اس کی وجہ میں خود ہی ہوں کہ انٹر کے بعد تو ویسے ہی اردو کی درسی کتب کے ساتھ ساتھ دیگر کتابوں سے بھی آہستہ آہستہ ناطہ ٹوٹتا گیا۔ کل 16 اگست کو ان کی پچاسویں برسی تھی اور کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں ان کی برسی پہ خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ (کم از کم کراچی میں ہونے والی تقاریب کے بارے میں انگریزی اخبارات میں خبریں موجود تھیں، باقی “بڑے” شہروں کا ذکر میں نے حسنِ ظن کے تحت کیا ہے)۔ ٹی وی دیکھنے کا اتفاق کم ہی ہوتا ہے اس لئے میں کہہ نہیں سکتا کہ اس بارے میں میدیا میں کوئی رپورٹ یا یاد داشت نشر کی گئی یا نہیں۔ قومی زبان کے “بابا” کے حصے میں اتنا تو آنا ہی چاہئے کہ کوئی ایک آدھ ڈاکومنٹری وغیرہ ہی بنا کے چلا دیں ان کی پچاسویں برسی کے موقع پر۔ اور جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا کہ انگریزی اخبارات کے مضامین میری نظر سے گزرے ہیں جب کہ اردو اخبارات کے بارے میں کچھ پتا نہیں کہ کسی نے ادھ کالمی خبر لکھی یا نہیں۔ کیونکہ اردو سرچ ایبل کم ہی استعمال کی جاتی ہے ویب سائٹس میں، کم از کم میری سرچ میں ایسا کوئی ربط نہیں آیا۔

مولوی عبدالحق کے بارے میں اردو ویکیپیڈیا کا یہ ربط ملاحظہ ہو۔

Written by عمیر ملک

View all posts →

3 Comments

[…] بابائے اردو – مولوی عبدالحق […]

عادل بھیا August 20, 2011 at 7:49 pm
Reply

ھے مین وٹ آر یو ٹالکنگ اباوٹ۔۔۔۔۔ ٹرائے ٹو بی ماڈرن ڈئیر۔۔۔ یہ کہاں اقبال، قائد اور بابائے اُردو کے مِڈ میں بیٹھے ہو؟ یو آر لیونگ اِن ٹونٹیتھ سنچری۔۔۔ فارگیٹ دیم یاررر

عمیر ملک August 20, 2011 at 10:25 pm
Reply

🙁

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *