کل میں نے سائنس کی دنیا پہ گوگل پلس (Google +)کا تعارف دیکھا، اور آج میں شازل کی دعوت پہ گوگل پلس پہ موجود ہوں!۔
کیا ہے ایسا جو انٹرنیٹ پہ گوگل پلس کے بارے میں اتنی ایکسائٹمنٹ بڑھا رہا ہے؟
سوشل نیٹ ورکنگ میں گوگل کی پے در پے ناکامی۔۔۔۔۔ اس سے پہلے بھی گوگل نے کوشش کی کہ جس طرح وہ دیگر خدمات میں آگے جا رہا ہے، اسی طرح سماجی رابطہ بندی میں نمایاں ہو سکے۔ اس کیلئے گوگل بَز کا فیچر جی-میل میں ہی متعرف کرایا گیا، اور میرے نزدیک کوئی خاص کامیابی نہ حاصل کر سکا۔ کچھ ایسا تھا ہی نہیں جو اس کو باقی موجودہ سروسز میں ممتاز کرتا (بالکل بور تھا، ٹویٹر ہی لگتا تھا ایک طرح کا۔۔۔ بلکہ ہے! )۔ خاص کر فیس بک اور ٹویٹر کے سامنے کچھ بھی نہ تھا۔ مزید بھی کچھ شوشے چھوڑے تھے گوگل نے جو کہ میرے جیسے بندے نے تو استعمالے بھی نہیں۔
ظاہر ہے ایسے میں، گوگل نے کوئی خاص چیز کے ساتھ ہی واپس آنا تھا ویب-ٹو کی مارکیٹ میں۔۔۔اور لگتا ہے اس دفعہ گوگل کی نکل پڑے گی۔ :)۔
ابھی گوگل پلس ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور صرف دعوت ناموں کے ذریعے ہی شمولیت ہو سکتی ہے اور اس پر بھی
اچھا خاصا “بز” کریئٹ کر دیا ہے گوگل نے انٹرنیٹ پہ۔۔۔۔ یہ ہے مارکیٹنگ!۔
انٹرفیس بڑا سادہ ہے اور کسی حد تک فیس بک سے متاثرہ دکھائی دیتا ہے۔ تا کہ فیس بک سے آنے والوں کو ‘اَوپرا’ نہ محسوس ہو۔ فیس بک کے مقابلے میں رفتار بھی تیز ہے اور فوری رسپانس ہے۔ لیکن یہ صارفین کی تعداد پہ بھی منحصر ہے۔ سادہ انٹرفیس ہمیشہ سے گوگل کی پہچان ہے۔
ایک اور چیز، فیس بک کے بر عکس گوگل پلس میں آپ ‘دوست’ نہیں بناتے یعنی ‘ایڈ ایز فرینڈ’ کا کوئی سین نہیں ہے۔ جن لوگوں کو یہ فیس بکیے دوست پسند نہیں تھے، انہیں یہ اچھا لگے گا کہ اس میں ‘سرکل’(Circles) یعنی دائرے ہیں۔ آپ مختلف لوگوں کو مختلف دائروں میں شامل کرتے جائیں اور ان کے ساتھ شیئر کی ہوئی بات/چیز کوئی دوسرا دائرہ نہیں دیکھ سکتا۔ اگر دوسرے شخص کو بھی آپ سے کوئی شغف ہو گا تو وہ بھی جواباً آپ کو کسی نہ کسی ‘چکر’ میں ڈال دے گا ورنہ پُرباش!۔
اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ اگر آپ محض جان پہچان یا وقتی طور پر کسی سے کچھ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو فوراً کر لیں گے۔اگر وہ بھی آپ کو کسی سرکل میں ڈال دے گا تو پھر آپ ایک دوسرے سے ای-میل (جی-میلgmail) میں بھی رابطہ کر سکتے ہیں (یعنی رسمی دوستی ہو گئی) جو کہ فیس بک کے ‘پیغامات’ کے جیسا ہے۔ یہ تھوڑا اصل زندگی کے جیسا ہے کہ کوئی راہ چلتے ملا۔۔ واقفیت ہوئی، کچھ شیئر ویئر کیا۔۔۔ لیکن پھر بھول بھال گئے۔۔۔ کوئی لمبی چوڑی فرینڈشپ گانٹھنے کی ضرورت نہیں جس میں یہ خطرہ رہتا ہے کہ یہ فلاں پوسٹ بھی دیکھ لے گا یا یہ فلاں کی ‘وال’ پہ آئے گی کہ نہیں، لسٹ میں سے ریمُوو کروں یا ایڈ نہیں کروں گا تو برا منائے گا، وغیرہ وغیرہ۔۔۔
پرائیویسی بھی ٹھیک ہے، باقی ذرا وقت لگے گا مزید جاننے میں یا لوپ ہولز کے سامنے آنے میں۔ پروفائل کی ترمیم کے دوران ہی پرائیویسی سیٹنگز ساتھ ساتھ آ جاتی ہیں۔ جس سے تھوڑی آسانی ہوتی ہے اور کچھ ڈھونڈنا نہیں پڑتا۔ یہ چیز فیس بک نے بھی کافی حد تک مناسب کر دی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ۔ گوگل کو ذرا ‘ایج’ مل جائے گا کہ پہلے ہی یہ سب درست کر کے رکھے گا۔ کیونکہ آجکل پرائیویسی کا رونا ہی رویا جاتا ہے اور وہ بھی بیچ چوراہے میں!۔
فیس بک ‘وال’(wall) یا دیوار کے فینز کیلئے تھوڑی مایوسی کہ گوگل پلس میں دیوار کا کوئی خاص سسٹم نہیں ہے۔ آپ ہر پوسٹ مختلف دائروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ اگر پبلک کرنا چاہیں تو وہ بھی ممکن ہے۔ یونہی بلا وجہ ہر جگہ ‘وال چاکنگ’ کی اجازت نہیں ہے۔ یہ پرائیویسی فیس بک بھی فراہم کرتی ہے لیکن گوگل پلس اپنے مخصوص سادہ انداز سے دل جیت سکتا ہے!۔
تصاویر بھی مخصوص سرکلوں میں شیئری جا سکتی ہیں۔ اور موبائل سے اپلوڈی ہوئی تصاویر پرائیویٹ ہو جاتی ہیں تا کہ آپ انہیں بعد ازاں مناسب جگی شیئر کر لیں۔ یہ فیچر میں نے ابھی ٹرائی نہیں کیا کہ میرے پاس اینڈرائڈ سیٹ نہیں ہے اور گوگل پلس ایندرائڈ کیلئے ہی با آسانی دستیاب ہے، فی الحال۔
سپارکس ایک نیا فیچر ہے، جو کہ گوگل سرچ کی طرح ہی ہے، اور کسی بھی تلاش کردہ لفظ یا ترکیب کیلئے بلاگز اورsparks دیگر سائیٹس سے نتائج دکھا دیتا ہے، نئی بات یہ ہے کہ پھر آپ اس تلاش کردہ لفظ کو اپنے انٹرسٹ میں شامل کر کے محفوظ کر سکتے ہیں اور جب چاہیں اس موضوع پہ نئی معلومات گوگل پلس میں ہی دیکھ سکتے ہیں، یعنی صرف ایک کلک دور!۔
سب سے نئی چیز، جس نے مجھے اپنی جانب متوجہ کیا ہے وہ ہے ‘ہینگ آؤٹ'(Hangout) فیچر۔۔۔۔۔ یعنی آوارہ گردی یا میل ملاقات، یہ دراصل گوگل ویڈیو چیٹ کی طرح ہے جس میں آپ مختلف دائروں کے لوگوں سے اکٹھی یعنی کانفرنس ویڈیو چیٹنگ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ابھی تک صرف میسنجرز تک ہی محدود تھا اور ویڈیو کانفرنس ایک پروفیشنل چیز ہی سمجھی جاتی تھی۔۔۔ لیکن اب آپ اس کے مزے سوشل نیٹ ورکنگ کی دنیا میں بھی لے سکتے ہیں۔ ذرا تصور کیجئے کہ آپ پاکستان میں ہیں، ایک دوست فرانس میں، ایک اٹلی میں، کوئی اور بھارت میں یا برازیل میں یا امریکہ میں۔۔۔۔۔۔۔ اور آپ گوگل پلس پہ ایک ساتھ ویڈیو میں محفل جما کے بیٹھے ہیں۔ ہینگ آؤٹس میں آپ سب اکٹھے یوٹیوب کے ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ بقول گوگل ‘جب تک ٹیلی پورٹنگ وجود میں نہیں آتی، یہی اس کا بہترین بدل ہے!’۔۔۔۔۔۔
سادہ چیٹ تو موجود ہے ہی۔۔۔ بالکل جی-میل چیٹ کی طرح، آپ اپنے جی-میل یا گوگل ٹاک والے ساتھیوں سے بات کر سکتے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ کسی بھی وقت کسی بھی دائرے میں ڈال کے کچھ اکٹھا شیئر کر سکتے ہیں اور پھر بعد میں چاہیں تو دائروں کو کسی پہ تنگ کریں اور کسی ‘اور’ پہ کشادہ۔۔۔۔۔ کسی کو پتا نہیں چلتا کہ آپ اسے کہاں رکھتے ہیں اورکہاں پھینکتے ہیں۔۔۔۔ ہے نا پرائیویسی!۔
ایک اور منفرد فیچر بھی ہے گوگل پلس میں اور وہ یہ ہے کہ آپ اپنا سارا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اپنے کمپیوٹر میں۔ یہ اپشن ڈیٹا لبریشن‘(Data Liberation) کے نام سے ہے۔’
اب بسسسس ایک چیز کی کمی ہے اور وہ ہے دوستوں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ فی الحال گوگل پلس دعوت ناموں یعنی انویٹیشن تک محدود ہے اور ان کی تعداد بھی محدود ہے (شاید 15)۔۔۔۔۔
نوٹ: یہ اور مزید معلومات اس جگہ انگریزی میں پڑھ سکتے ہیں۔
ڈیمو یعنی نمونہ دیکھنے کیلئے اس ربط پہ جائیے۔ مزے کا ہے یہ ڈیمو!۔
مستقل لنک
بہت خوب
کسی نئی سافٹ کا اردو میں اتنا خوبصورت تعارف۔۔۔۔۔۔۔۔دل خوش کر دیا جی۔۔شکریہ
مستقل لنک
آپ نے گوگل پلس کا نہایت تفصیلی تعارف پیش کرکے بازی مار لی ہے
بدقسمتی سے میں گوگل پلس کے متعلق ایک بھی ویڈیو نہیں دیکھ سکا۔ لیکن آپ نےیہ کمی پوری کردی۔
مستقل لنک
بھیا کل سے تو ہر جانب گوگل پلس پلس ہی ہو رہی ہے۔ ہم بھی ابھی کوشش کر رہے ہیں اس دریا میں چھلانگ مارنے کی۔ دیکھئیے کیا ہوتا ہے۔ ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ گوگل پچھلے کافی عرصے سے اس سلسلے میں بہت سے کوششیں کر چکا ہے لیکن کامیاب کسی میں نہیں ہو پا رہا۔ لیکن اس مرتبہ لگتا ہے گوگل کو نہایت بہتر رسپانس مل رہا ہے اور ملے گا۔
مستقل لنک
بھیا بہت اچھا ری ویو پیش کیا ہے آپ نے شکریہ
مستقل لنک
کم و بیس میرے بھی یہی خیالات ہیں، مگر آپ سبقت لے گئے اور شائع کرڈالا اپنے خیالات کو۔
دیکھئے ، یہ سروس کیا تاثر چھوڑتی ہے۔
مستقل لنک
بہت خوب ۔ ۔ ۔
بڑا بہترین تعارف پیش کیا ہے ۔
میرے خیال سے فیس بک کو بھاری ٹکر ملے گی ۔ ۔ ۔
مستقل لنک
نمبر لے گیا تو استاد میںنے تو تحریر تیار بھی کر لی تھی اب پوسٹنہیں کرو گا۔
مستقل لنک
گوگل پلس کا اردو دنیا میں کافی بَز پایا جاتا ہے۔۔۔۔۔ میں تو ویسے ہی گوگل کا فین ہوں۔۔۔۔ اس لئے ایکسائٹمنٹ کو کیش کر لیا!
مجھ سے پہلے بھی تجزیے اور تعارف پیش کئے ہیں کئی ایک لوگون نے۔۔۔۔ آپ بھی ضرور لکھئے اور شیئر کیجئے تا کہ اگر کوئی بات کسی کی نظر سے رہ گئی تو وہ بھی سامنے آ جائے۔
پسندیدگی کا بہت شکریہ۔
مستقل لنک
پلیز مجھے بھی انوٹیش بھج دیجیے !
مستقل لنک
عمیر، واقعی دل خوش ہو گیا۔ اللہ آپ کو مزید علم عطا فرمائے اور قارئین آپ سے مستفید ہوتے رہیں۔ آمین۔
ایک دفعہ پھر، گڈ جاب عمیر۔۔
مستقل لنک
سر جی! آپ کا خصوصی شکریہ تعریف کا اور اسی طرح دعاؤں میں یاد رکھئے اور یہاں چکر لگاتے رہئے۔۔۔
مستقل لنک
مگر میرے پاس تو مختلف لوگوں کے نام دکھائی دیتے ہیں مگر میرا گوگل اکاؤنٹ اس کو کیسے ایکٹیو کرون میری دوست نے مجھے انوائیٹ کیا ہے ایکٹیویشن نمبر کہان ڈالوں سمجھ نہیں آرہا
مستقل لنک
لگتا ہے گوگل نے فی الحال شمولیت بند کر دی ہے۔۔۔ میرے دوست بھی شامل نہیں ہو پا رہے۔۔۔
مستقل لنک
بہت عمدہ۔۔۔۔ واقعی میںتفصیلآ تبصرہ کیا ہے۔۔ پڑھ کر معلومات میں اضافہ ہوا۔۔۔ اسی طرح ہماری معلومات میں اضافہ کرتے رہیں۔۔۔ شکریہ
مستقل لنک
اسلام علیکم :
میں نے بھی گوگل پلس پر جائن کیا ۔لیکن کچھ عرصہ تو کام ٹھیک تھا ایک دن گوگل پلس کھولا تو آگے میسج تھا آپ کی پروفائل سسپنڈ کردی گئی ہے۔ اب میں کوئی پوسٹ نہیں کرسکتا اور نہ ہی کسی سے چیٹ کر سکتا ہوں۔ تاحال پروفائل سسپنڈ ہے ۔کوئی آپشن نہیں کہ اس کو کیسے بحال کراؤں ۔ اگر کوئی اس بارے میں جانتا ہے تو برائے مہربانی ضرور بتائیے گا۔