یہ ایک ایئر پورٹ ہے۔ کس شہر کا؟ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان کے تمام شہروں کے ایئر پورٹ ماحولیات کے اعتبار سے کم و بیش ایک سے ہی ہیں۔ قطار میں سامان چیک کرانے کیلئے لوگ بے زار کھڑے ہیں۔ کسٹم کا عملہ پتا نہیں کس جنم کا بدلہ یا پھر اپنا حصہ لے رہا ہے۔ ایک مونچھوں والے نئے دریافت شدہ انکل اپنے تازہ تازہ بھتیجے کو ساتھ لئے ساری قطار کو بائی پاس کرتے ہوئے ڈائرکٹ کسٹم والے کاؤنٹر پہ پہنچ جاتے ہیں۔ لوگ انکل کے گلے میں لٹکتے پاس کو اور اس لڑکے کو رشک بھری نگاہوں سے دیکھتے رہ جاتے ہیں، جبکہ وہ ایک عالم بے نیازی میں کندھے اکڑائے لاؤنج میں داخل ہو جاتا ہے۔ ہاں، اب یقین آ گیا! یہ پاکستانی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہی ہے۔
لاؤنج میں داخل ہوں تو لگتا ہے آپ حیدرآباد کے ریلوے ٹیشن پہ آ گئے۔ لوگ زیادہ ہیں، کرسیاں کم ہیں۔ فلائٹیں لیٹ ہیں، لوگ پریشان ہیں۔ کبھی ایک اعلان ہوتا ہے تو دوسرے ہی لمحے پہلے اعلان کی نفی کی جاتی ہے اور ایک نیا شیڈول سنایا جاتا ہے۔ ٹائم ٹیبل میں بس ٹیبل ہی ہے، ٹائم کا کچھ حساب نہیں ہے۔ آدھے گھنٹے بعد ایک قلی یا ٹی ٹی کے برابر کی کوئی مخلوق دروازے سے آتی ہے اور آواز لگاتی ہے ”ٹرانٹو والے آ جاؤ جی ٹرانٹو والے“ ، اور پھر ایسا لگتا ہے کہ سارا کے سارا لاؤنج ٹرانٹو ہی جانے کیلئے بیٹھا تھا۔ افراتفری۔۔۔ شور۔۔۔ بھاگم بھاگ۔ ذرا مجمع تھمتا ہے تو آپ سوچتے ہیں کہ چلو اب ذرا سکون سے بیٹھیں گے لیکن دیکھتے ہیں تو پھر بھی سارا لاؤنج بھرا کا بھرا ہی ہے! اسے کچھ لوگ برکت بھی کہتے ہیں۔
اس تحریر پر 8 تبصرے کئے گئے ہیں
تبصرہ کیجئے
پچھلی تحریر: کیفے، کافی اور غلام علی
اگلی تحریر: گرم / سرد
مستقل لنک
:ڈ
یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے۔ جہازسے اتر کر ایر پورٹ سے باہر نکلتے تک ساری وطن کی محبت اور باہر سے آنے کی اکڑ نکل جاتی ہے
مستقل لنک
ویسے ابھی تک میں نے واپسی کا سفر نہیں کیا، لیکن دیکھیں کیا ہوتا ہمارے ساتھ وطن عزیز کے اڈوں پہ۔ اب تک تو کوئی ایک اچھا کمنٹ سننے کو نہیں ملا واپسی والوں کا۔
مستقل لنک
جناب ۔ اگر درستگی کی خواہش ہے تو جن کے پاس آتے ہیں اُنہیں سمجھایئے کہ چند ماہ بعد ہونے والے الیکشن میں کسی ”بندے دے پُتر“ کو ووٹ دیں ۔ صرف دو دہائیاں قبل پی آئی اے دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں گنی جاتی تھی ۔ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کافی نظم و ضبط ہوتا تھا اچھا سلوک ہوتا تھا
مستقل لنک
بندے دا پتر ۔۔۔۔ یعنی اس دفعہ خالی پرچی ڈالیں بکس میں۔
مستقل لنک
Yani malum yeh hua keh aap Toronto janey walon mein se nahi they.
مستقل لنک
نہیں۔
مستقل لنک
جمہوریت کا انتقام۔۔۔ جس سے سفری ذرائع بھی نہ بچ سکے۔۔۔ ویسے ہم تو اَن چیزوں کو پاکستان کی پہچان مانتے ہیں :ڈ
مستقل لنک
ائیرپورٹ سے نکلی بات کے کہاں تانے بانے سیاست سے ملا دیئے
ہمارے لوگ کمال ہیں یار :ڈ ابھی کوئی آئے گا اور ملا کوقصور وار قراردے گا