تلاش گمشدہ


السلام علیکم
ایک ضروری اعلان سماعت فرمائیں۔ ایک بلاگر جس کی عمر تقریباَ میرے جتنی ہے، قد کاٹھ بھی میرے جیسا ہی ہے، بول چال بھی میری طرح ہے، حرکتیں بھی ہو بہو ہیں۔۔۔۔ کئی دنوں سے اپنے بلاگ سے لا پتہ ہیں۔
اگر کسی صاحب یا صاحبہ کو پتا ہو تو اسی بلاگ ایڈریس کے پتے پہ پتا بھجوائیں اور شکریہ کا موقع وصول کریں۔

پی ایس: اگر یہ پوسٹ وہ خود پڑھے، تو فورا یہاں دفعہ ہو اور اس بلاگ سے اس ” لاوارثیت” کی کیفیت کو بھگائے، اسے کچھ نہیں کہا جائے گا (اگر بھاگنے کی وجہ یہی ہے کہ اسے کچھ نہیں کہا جاتا تو پھر اسے کچھ کہا جائے گا!) ۔

تلاش گمشدہ” پر تبصرے کیے گئے: 11

  1. انعام کی رقم کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا ۔۔۔ اس لیٕے یہ اشتہار قابلَ توجہ نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔

  2. میں تو سوچ رہا تھا پتہ نہیں اب کونسا بلاگ نگار گم ہو گیا ہے۔۔۔ ویسے افتخار اجمل چچا کے تبصرے سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ آپ نے بقلم خود اپنے لئے ہی لکھا ہے۔ کیا واقعی ایسا ہی ہے؟

      • بھائی پریشان نہ ہو۔ ان شاء اللہ جلد ہی مل جائے گا۔ ہمارا اپنا بلاگ نگار اکثر کہیں کھو جاتا ہے اور تین تین مہینے بعد لوٹتا ہے۔ ہم تو شکر کرتے ہیں کہ وہ واپس لوٹ آیا اور کہیں فکر معاش میں ہی کھو جاتا تو ہمارا کچھ باقی نہ رہتا۔ ویسے جب لوٹتا ہے تو ”انی پا“ دیتا ہے :-)

  3. پنگ بیک: تلاش گمشدہ | Tea Break

  4. پنگ بیک: آج کل | پانچواں درویش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>