بیتیاں رُتّاں۔ ببّو برال
تمام پردیسیوں اور دیسیوں کے نام۔۔۔۔۔۔۔۔
اس گانے کو سنتے ہوئے مجھے اپنے ایک عزیز سہیل بھائی بہت یاد آ رہے ہیں۔ وہ اس گانے کو بہت انجوائے کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ جتنے نام اس گانے میں ببو برال لیتا ہے، لالہ موسیٰ میں ان تمام ناموں کا کوئی نہ کوئی دوست ضرور ہے ان کا۔۔۔۔ آجکل وہ فکرِ معاش میں شاید سپین میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کو جو پاکستان سے فکرِ معاش یا کسی بھی نیک مقصد سے بیرونِ ملک جاتے ہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کو کامیاب کرے۔ آمین
انجوائے کریں۔ ایک دفعہ تو مسکراہٹ آ ہی جاتی ہے چہرے پہ۔ یہی اس گانے کی خاص بات ہے بس!
