ورڈپریس 3۔3 [نواں آیا اے سوہنیاں!]
ورڈپریس کا نیا ورژن ورڈپریس 3۔3 دو روز قبل 12 دسمبر کو جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نئے ورژن کو ”سنی“ (Sonny) کا کوڈ نیم دیا گیا۔ سیلف ہوسٹڈ ( Self Hosted) بلاگز اور ورڈپریس سائیٹس کے ڈیش بورڈ میں آٹومیٹک اپڈیٹ کا آپشن موجود ہے، جہاں سے نئے ورژن پہ منتقلی نہایت آسانی سے کی جا سکتی ہے۔ بیک اپ کرنا مت بھولئے گا!!
اس نئے ورژن پہ کئی ماہ سے کام ہو رہا تھا اور پچھلے دنوں کئی ایک ریلیز امیدواران جاری گئے تھے جو کہ ڈویلپرز اور پروگرامرز کیلئے تھے۔ اسی حوالے سے کئی ویب سائیٹس پہ اس کی دھوم مچی ہوئی تھی اور اس کے نئے فیچرز پہ بحث کی جا رہی تھی۔ اب یہ آ گیا ہے تو دیکھ لیتے ہیں کہ کیا کیا نیا پیش کیا گیا ہے اس دفعہ۔۔۔[مکمل تحریر پڑھیں]