آجکل انٹرنیٹ پہ آپ کیسے ہی فورم پہ کیوں نہ ہوں، کوئی نہ کوئی متعلقہ وکی لیک نظر آ ہی جاتی ہے۔ حالیہ وکی لیکس کی اہم اہم اور ضروری باتیں تو آپ کو پتا ہی ہوں گی۔ جیسے سیاسی پارٹیوں کے خفیہ دورے، چھپ چھپ کے ہونے والی ملاقاتیں، امریکہ کے نزدیک کون مشہور بندہ ہے اور کون فضول ہے، امریکہ پاکستان کی رضامندی سے ‘ڈرون’ مارتا ہے، ایران ‘چوّل’ ہے، فوج اچھی ہے، پاکستانی یہ چاہتے ہیں، امریکہ وہ چاہتا ہے، کراچی کیا چاہتا ہے، لاہور کیوں چاہتا ہے، وغیرہ وغیرہ۔۔۔
اب تو ان لیکوں کا سلسلہ سر میں ہونے والی لیکھوں کی طرح وقفے وقفے سے خارش مچا رہا ہے۔ امریکہ کے مطابق پاکستان کے ایٹمی اثاثے تو محفوظ ہیں لیکن گھروں میں نلکوں کا پانی غیر محفوظ ہے، لہٰذا منرل واٹر کی بوتلوں کو ‘ بلیک’ کیا جائے۔
ایک کیبل میں یہ کہا گیا کہ بھارتی دلت لیڈر مایاوتی نے سپیشل چارٹرڈ جیٹ طیارہ بھیج کر ممبئی سے اپنی ‘ اَڈی والی جوتی’ منگوائی تاکہ الیکشن جیت سکیں!
ایک اور لیک جو کہ شاید ڈائرکٹ رائل غسل خانے کے لوٹے سے لیک ہوئی ہے، اس میں انکشاف کیا گیا کہ سعودی فرمانروا شاہ عبدللہ 92 سال کی عمر میں زیتون کے تیل کے ساتھ ‘ ویاگرا’ نگلتے ہیں۔ بھلا بتائیے کہ اس میں لیکنے والی کیا بات تھی۔۔۔۔۔ یعنی کہ ان کے (معدنی) تیل کے ساتھ ساتھ ‘ ستو’ بھی ختم ہو رہے ہیں۔
کل کو یہ پھیکی لیکس والے کہہ دیں گے کہ محترمہ حنا ربانی کھر اپنی میچنگ لپ اسٹک لینے سرکاری دورے پہ سوئٹزرلینڈ چلی گئیں اور کرنل قذافی اینٹی لائس شیمپو استعمال کرتے ہیں۔۔۔۔ یہ تو ہمیں ویسے ہی پتا ہے!۔
اگر آپ کے پاس بھی کوئی (متوقع) پھیکی لیک ہو تو شیئر کر دیں۔
مستقل لنک
ہاہاہ ۔۔۔ بہت خوب۔۔۔ عجیب ڈرامے ہو رہے ہیں اب اِس دُنیا میں
مستقل لنک
ہاہاہا خوب رہی
مستقل لنک
یہ پھیکی لیک والا پوسٹ بہت مزیدار ہے بھائی۔ بہت اچھا بلاگ ہے آپ کا۔ اس طرح کے بلاگ دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے اور اردو میں لکھنے کا دل بھی کرتا ہے۔ بہت اچھے
مستقل لنک
پسندیدگی کا بہت شکریہ۔
بلاگ پر تشریف لانے اور تعریف کرنے کا شکریہ۔ یونہی حوصلہ افزائی کرتے رہئے گا۔ اور آپکے بلاگ کا بھی انتظار رہے گا۔
مستقل لنک
تقریر لیس۔ ۔ ۔بہت خوب۔ ۔ ۔
مستقل لنک
ل و ل ز۔۔۔۔ تھینکریہ جگر! p:
مستقل لنک
مستقل لنک
بہائ بہت خوب لکھا ہے۔ پھیکی لیکس کو رنگین بنا دیا ہے
مستقل لنک