فلمستانی پوسٹ

عمیر ملک

June 11, 2010

Share Article

اس تحریر کا بنیادی مقصد فلمستان پر میری پوسٹوں کو “ری پوسٹ” کرنا ہے۔ فلمستان محترم ابو شامل کا فلمی بلاگ ہے جس پر انہوں نے کئے بلاگر ساتھیوں کے ساتھ  فلموں پر تجزیوں اور تبصروں کا سلسلہ شروع کیا ہے,اور مجھے بھی لکھنے کی اجازت دی ہے۔  ایسے بلاگ بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں جن پر مخصوص موضوعات کا ہی احاطہ کیا جائے۔ خاص طور پر اردو بلاگنگ میں تو نہ ہونے کے برابر ہیں۔ موضوعاتی بلاگ کا اپنا ایک حسن ہوتا ہے۔ اردو بلاگنگ میں فی الحال ذاتی بلاگ، یا مکس پلیٹ یا حالاتِ حاضرہ کے بلاگ زیادہ ہیں۔
فلمستان پہ اب تک میں دو تحاریر یعنی دو فلموں کا تجزیہ لکھ چکا ہوں۔ ذیل میں ان دونوں پوسٹوں کے اقتباسات اور اصل پوسٹ کا لنک موجود ہے:

نیک، بد اور بدصورت یعنی The Good, The Bad and The Ugly(اطالوی نام: Il buono, il brutto, il cattivo) ایک پرانی کلاسیک اطالوی اور مغربی اسپیگھٹی طرز کی فلم ہے۔ سن 1966ء  میں بننے والی فلم کے ہدایت کارSergio Leone اور ستاروں میں کلنٹ ایسٹ ووڈ(Clint Eastwood) ، لی وین کلف (Lee Van Cleef) اور ایلی والچ(Eli Wallach) شامل ہیں۔ یہ فلم تین فلموں پر مبنی “ڈالر سیریز” کی آخری فلم ہے۔ فلم کی کہانی تین بندوقچیوں کے گرد گھومتی ہے، جو چوری کے مال پر مشتمل ایک مدفون خزانے کی تلاش میں ایک دوسرے سے بازی لینے کے چکر میں رہتے ہیں۔
فلم امریکی خانہ جنگی کے زمانے میں لے جاتی ہے جہاں ایک اشتہاری چور اور قاتل (The Ugly, ایلی والچ) کو ایک بہترین نشانے باز (The Good, کلنٹ ایسٹ ووڈ) پکڑوا دیتا ہے اور اہلکاروں سے انعام کے 2000 ڈالر لے کر مجرم کی پھانسی کے وقت دور سے رسی پر نشانہ لگا کر اسے بھگا دیتا ہے۔ بعد میں وہ قصبے سے باہر مل کر انعامی رقم تقسیم کر لیتے ہیں اور یوں دونوں منفرد چور جوڑی بنا کر دوسرے قصبوں میں جا کر یہی کرتے ہیں جہاں ٹوکو یعنی مجرم کی انعامی رقم بڑھ چکی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔

فلمستان پر مکمل پوسٹ پڑھیں ۔

ایک یادگار سیر (A Walk to Remember) سن 2002ء میں بنائی گئی ایک رومانوی فلم ہے۔ فلم اسی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے جو کہ نکولس سپارکس(Nicholas Sparks) نے 1999 ء میں لکھا تھا۔ فلم کے ہدایتکار  آدم شینک مین(Adam Shankman) ہیں اور مرکزی کردار شَین ویسٹ (Shane West) اور  اد اکارہ و گلوکارہ مَینڈی مُور(Mandy Moore) نے ادا کئے ہیں۔  فلم کے مرکزی کردار  شمالی کیرولائنا کے ایک سکول کے طالبعلم ہیں۔  لینڈن کارٹر(Landon  Carterشین ویسٹ)  بری صحبت کا شکار  لیکن ایک لائق اور نمایاں طالبعلم ہے۔ اپنے دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی کرنا اور دوسروں کو تنگ کرنا اس کا مشغلہ ہے۔۔۔۔

فلمستان پر مکمل پوسٹ کا مطالعہ کریں

امید ہے آپ کو یہ کوشش پسند آئے گی۔

Written by عمیر ملک

View all posts →

9 Comments

دوست June 11, 2010 at 11:16 pm
Reply

فلمستان پر مصنف کا نام بھی ہونا چاہیے ہر پوسٹ کے ساتھ تاکہ پتا رہے کس نے کیا لکھا ہے۔

ابوشامل June 11, 2010 at 11:30 pm
Reply

عمیر بہت اچھا کیا یہاں حوالہ دے دیا۔
دوست میاں! ہر پوسٹ کے نیچے اس کے مصنف کا نام موجود ہے۔ ایک نئی تھیم پر کام چل رہا ہے، جس میں مصنف کا نام زیادہ نمایاں کر کے پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عثمان June 12, 2010 at 10:35 am
Reply

اچھی طرف توجہ دلائی ہے….مفت میں ڈاؤن لود کرکے دیکھتا رہوں گا…

عین لام میم June 12, 2010 at 11:09 am
Reply

عثمان: بس جی! ہمارا پیغام محبت، جہاں تک پہنچے۔۔!
p:

یاسر خوامخواہ جاپانی June 12, 2010 at 11:57 am
Reply

آپ نے مجھے مفت کی فلمیں دیکھنے پر مجبور کرنا ھی ھے۔

عین لام میم June 12, 2010 at 12:33 pm
Reply

بھائی جاپان کا تو پتا نہیں لیکن یہاں "اچھی" فلمیں ذرا کم اور مہنگی ہی ملتی ہیں اور پرنٹ بھی صاف نہیں ہوتا، سو ڈاؤنلوڈ کرنا ہی پڑتا ہے۔۔۔ :)۔اور پھر فلموں جیسے "غلط کام" پر پیسا خرچنا بھی تو اچھا نہیں نا۔۔!۔۔ :پ

عین لام میم June 12, 2010 at 12:36 pm
Reply

ویسے یہاں اس پوسٹ میں کہیں بھی یہ نہیں سجیسٹ کیا گیا کہ آپ ڈاؤنلوڈ ماریں ٹورنٹ سے یا کسی اور ذریعے سے۔۔۔۔۔ :)۔

تانیہ رحمان June 14, 2010 at 9:22 pm
Reply

ارے واہ یہاں تو بہت کچھ ہے اور ہم کو معلوم ہی نا تھا چلو اب سکون سے سارے کام ختم کرکے پڑھوں گی ۔

عین لام میم June 15, 2010 at 1:37 am
Reply

بلاگ پر بہت خوش آمدید تانیہ جی!۔
چلیں اب پتا چل گیا ہے نا۔۔۔ رونق بخشتی رہئے گا اب۔۔ :)۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *