بلاگی اعداد و شمار

عمیر ملک

July 19, 2011

Share Article

اب آتے ہیں ٹریفک سورسز کی طرف یعنی کہ بلاگ کے زیادہ وزیٹرز کن ذرائع سے آتے ہیں۔
34 فیصد ٹریفک ڈائرکٹ ہے یعنی بلا واسطہ
54 فیصد مختلف ریفرنگ سائٹس (referring sites) سے
جن میں سب سے زیادہ وزٹ اردو سیارہ سے
اور اس کے بعد میرے سابقہ بلاگ
اردو بلاگز ایگریگیٹر،
نیٹ ورکڈ بلاگز،
فیس بک،
ماورائی فیڈر ، وغیرہ

سرچ انجنز میں گوگل سے کوئی 200 وزٹ کئے گئے۔
جن “کی ورڈز” یا الفاظ کی سرچ نے میرے بلاگ تک لوگوں کی رسائی ممکن بنائی وہ ہیں:
اسلامیات
کارٹون
ببو برال
اردو
اردو شاعری۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

کنٹینٹ یا مواد
میرے اس بلاگ پہ 60 کے قریب تحاریر شائع ہوئیں اور وزٹوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تحایر یہ ہیں:
گوگل پلس (پہلا تجزیہ) (168 بار)
اپنی بے حسی (162بار)
عمران جمشید کے کیمرے سے (144بار)
کتاب اور میں
دھوانے سے تربوز تک
بچے جمہورے کی وکی لیکس

ظاہر ہے ممالک کے اعتبار سے تقریبآ 42 مختلف ملکوں اور علاقوں میں پاکستان سب سے اول نمبر پہ ہے، اس کے بعد امریکہ، سعودی عرب، برطانیہ، کینیڈا، عرب امارات ۔۔۔۔ وغیرہ

ٹیکنیکل پروفائل کے مطابق آنے والے زیادہ تر صارفین کی تعداد ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتی ہے اور فائر فاکس براؤزر کا استعال نمبر ون پر ہے۔ اس کے بعد کروم اور انٹر نیٹ ایکسپلورر آتے ہیں۔ موبائل ڈیوائسز میں سب سے زیادہ صارف آئی فون اور آئی پیڈ کے ہیں، اس کے بعد سمبیان ڈیوائسز آتی ہیں۔

امید ہے آپ زیادہ بور نہیں ہوئے ہوں گے۔ ان اعداد و شمار سے آپ کیا نتیجہ اخذ کرتے ہیں یہ ضرور بتایئے گا۔

Written by عمیر ملک

View all posts →

11 Comments

میرا پاکستان July 20, 2011 at 1:46 am
Reply

بلاگ کی دوسری سالگرہ مبارک ہو جناب

یاسر خومخواہ جاپانی July 20, 2011 at 4:14 am
Reply

یہ فری ڈومین دینے والے ۔۔۔بندے کو چسکا لگا کر بعد میں کہتے ہیں اب خریدو۔۔۔

ان میں اور منشیات فروشوں میں فرق؟

میں تو پیسہ دے کر ڈومین نہیں خریدوں گا۔۔

جعفر July 20, 2011 at 9:35 am
Reply

آپ واقعی پوچھنا چاہتے ہیں‌کہ ان اعدادوشمار بارے ہماری رائے کیا ہے؟
D:

عین لام میم July 21, 2011 at 1:32 am
Reply

آپ جیسے بڑے لوگ تو مذاق ہی اڑائیں گے۔۔۔۔ ویسے پھر بھی بتا ہی دیتے کہ کیا اندازہ لگایا ہے۔۔۔۔۔ اگر پسند نہیں آتا تو ڈیلیٹ کر دینا تھا۔۔۔ D:

جعفر July 21, 2011 at 9:38 pm
Reply

نہ جی ناں، مذاق نہیں کیا، بلکہ آپ کی معصومیت پر پیار آگیا تھا

عین لام میم July 22, 2011 at 9:35 pm
Reply

🙂
پیار کا شکریہ

ًمحمد یاسر علی July 20, 2011 at 10:15 am
Reply

بلاگ کی دنیا میں آپ کے بلاگ کی دوسری سالگرہ مبارک ہو
یاسر بھائی ہم 7 مہینے سے بلاگ سپاٹ استعمال کر رہے ہیں کہیں یہ بھی تو بعد میں پیسے تو ننہیں مانگتے

خالد حمید July 20, 2011 at 11:58 am
Reply

ھمممم۔۔۔
ویسے گوگل نے ابتداء کردی ہے ۔ یہ ڈاٹ سی او ڈاٹ سی سی کو بلاک کرکے۔
اب باقی لوگ بھی اس دوڑ میں شریک ہوجائیں گے۔
اوئے ہوئے۔۔۔ یعنی واپسی اون بلاگسپاٹ۔
پنجابی اچ کیندے نے۔۔۔
جتھے دی ۔۔۔۔۔۔ اوتھے آن کھلوتی
ہمت نہ ہوئی بیچ کے الفاظ لکھنے کی۔۔۔۔۔۔۔

عین لام میم July 21, 2011 at 1:34 am
Reply

بیچ کے الفاظ نہ لکھنے کا شکریہ۔۔۔ p:
اور کوشش تو میری یہ ہے کہ ڈاٹ کام پہ بھاگ جاؤں۔۔۔ بس ذرا مال ہاتھ آنے دیں۔۔۔ 🙂

حجاب July 21, 2011 at 12:23 am
Reply

بلاگ کی دوسری سالگرہ مبارک ہو ۔۔

عین لام میم July 21, 2011 at 1:35 am
Reply

سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *