2011ء میں مجھے بلاگنگ کی دنیا میں باقاعدہ لکھتے ہوئے دو سال ہو گئے ہیں۔ میری پہلی تحریر میرے سابقہ بلاگ پہ جنوری 2009ء میں شائع ہوئی۔ ایک سال بلاگسپاٹ ڈاٹ کام پہ گزارنے کے بعد میں فری ڈومین پہ آ گیا۔ یہاں بھی ایک سال ہو گیا اور اب فری ڈومین کی “فری نیس” بھی آج گئی کہ کل۔۔۔
اس ڈومین کو میں نے گوگل اینالیٹکس میں رجسٹر کروایا تھا، جو ایک مفصل رپورٹ با قاعدگی سے بھیجتا رہتا ہے۔ اس سے آپ کو اپنے بلاگ کی ٹریفک، مشہوری، مشہور تحاریر یا زیادہ دیکھی جانے والی تحاریر یا صفحات کا پتا چلتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک بھیجنے والے ذرائع، ممالک اور اسی طرح کی دوسری باتیں بھی پتا چلتی ہیں۔ یوں تو ایسی کوئی خاص بات نہیں ہے جس پہ میں ‘شیخیاں’ بھگار سکوں لیکن بس ویسے ہی کچھ مختصر مختصر سے اعداد و شمار پیشِ خدمت
کئے دیتا ہوں۔ : )
>> یہ اعداد و شمار پچھلے ایک سال یعنی جون 2010 سے جولائی 2011 تک کے ہیں۔
>> بلاگ پہ حاضریوں کی کُل تعداد = 1871
صفحات دیکھے گئے = 3457 مرتبہ
ان وزیٹرز کی 63 فیصد تعداد نئے لوگوں پہ مشتمل ہے جبکہ باقی پرانے پڑھنے والے ہیں۔
مزید پڑھنے کیلئے اگلے صفحے پہ جائیں۔۔۔
صفحات: 1 2
مستقل لنک
بلاگ کی دوسری سالگرہ مبارک ہو جناب
مستقل لنک
یہ فری ڈومین دینے والے ۔۔۔بندے کو چسکا لگا کر بعد میں کہتے ہیں اب خریدو۔۔۔
ان میں اور منشیات فروشوں میں فرق؟
میں تو پیسہ دے کر ڈومین نہیں خریدوں گا۔۔
مستقل لنک
آپ واقعی پوچھنا چاہتے ہیںکہ ان اعدادوشمار بارے ہماری رائے کیا ہے؟
D:
مستقل لنک
آپ جیسے بڑے لوگ تو مذاق ہی اڑائیں گے۔۔۔۔ ویسے پھر بھی بتا ہی دیتے کہ کیا اندازہ لگایا ہے۔۔۔۔۔ اگر پسند نہیں آتا تو ڈیلیٹ کر دینا تھا۔۔۔ D:
مستقل لنک
نہ جی ناں، مذاق نہیں کیا، بلکہ آپ کی معصومیت پر پیار آگیا تھا
مستقل لنک
پیار کا شکریہ
مستقل لنک
بلاگ کی دنیا میں آپ کے بلاگ کی دوسری سالگرہ مبارک ہو
یاسر بھائی ہم 7 مہینے سے بلاگ سپاٹ استعمال کر رہے ہیں کہیں یہ بھی تو بعد میں پیسے تو ننہیں مانگتے
مستقل لنک
ھمممم۔۔۔
ویسے گوگل نے ابتداء کردی ہے ۔ یہ ڈاٹ سی او ڈاٹ سی سی کو بلاک کرکے۔
اب باقی لوگ بھی اس دوڑ میں شریک ہوجائیں گے۔
اوئے ہوئے۔۔۔ یعنی واپسی اون بلاگسپاٹ۔
پنجابی اچ کیندے نے۔۔۔
جتھے دی ۔۔۔۔۔۔ اوتھے آن کھلوتی
ہمت نہ ہوئی بیچ کے الفاظ لکھنے کی۔۔۔۔۔۔۔
مستقل لنک
بیچ کے الفاظ نہ لکھنے کا شکریہ۔۔۔ p:
اور کوشش تو میری یہ ہے کہ ڈاٹ کام پہ بھاگ جاؤں۔۔۔ بس ذرا مال ہاتھ آنے دیں۔۔۔
مستقل لنک
بلاگ کی دوسری سالگرہ مبارک ہو ۔۔
مستقل لنک
سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ۔۔۔۔