’کَم بیک‘ پوسٹ

تمام قارئین، حاضرین، ناظرین، متاثرین ۔۔۔۔ سب کو میرا عاجزانہ سلام!
مجھے پوری نہیں تو آدھی امید تو ہے کہ آپ مجھے بھول گئے ہوں گے جیسے کہ میں۔۔۔۔ اپنے بلاگ کا یوزرنیم ہی بھول گیا تھا۔۔۔۔! جو نہیں بھولے ان کا شکریہ۔۔۔ جو بھول گئے ان کو ملامت!!
اس طویل غیر حاضری کی وجہ انجینئرنگ کی آخری ششماہی تھی۔ پڑھنا پڑھانا تو خیر کیا ہوتا ہے، بس ذرا ششکے کے طور پہ بلاگ کو ’سیڈے‘ لگا دیا تھا۔ اب تو فارغ التحصیل ہوئے اور خیر سے بر سر بے روزگار ہوئے بھی ایک ماہ ہونے کو ہے۔ اس عرصے کے دوران دوسری تمام بلاگی سرگرمیوں سے بھی کنارہ کئے رکھا۔ ہاں، فیس بک پہ جلوہ افروزیاں جوں کی توں برقرار تھیں اور ہیں۔ :پ
آج ایک دوست کی نئی نئی ویب سائٹ دیکھی تو دل میں خیال آیا کہ ہمارا بھی ایک بلاگ ہے۔۔۔۔ شیخیاں بگھارنے کو پتا درج کیا تو لاگ ان کا صفحہ آیا۔ پچھلے ڈیڑھ سال سے لیپٹاپ پہ ونڈوز ری نِیو کرنے کی نوبت نہیں آئی تھی۔۔ ڈگری مکمل ہوتے ہی لیپٹاپ کو غسلِ فراغت دیا تھا، لہٰذا تمام محفوظ شدہ پاسورڈ شاسورڈ مٹا دیئے تھے۔ اب اپنے سارے نام لکھ لکھ کے دیکھ لئے اور پاسورڈ میں بھی ’ سب‘ کوڈ ورڈز لگا لئے۔۔ لیکن کوئی شنوائی نہیں۔۔۔ فیس بک پہ محترم مولانا ڈفر صاحب ڈی والے نے بتایا کہ یوزرنیم تو ایڈمن ہوتا ہے نا۔۔۔۔ :)
بس پھر سب کچھ ایک دم سے ذہن میں آ گیا۔ اس کارِ خیر کیلئے میں ڈفر اور محترم منیر عباسی صاحب کا بھی مشکور ہوں، جنہوں نے مدد کی، اور یاسر جاپانی کا بھی۔۔ انہوں نے’ ٹرائی ٹرائی اگین‘ کا نادر مشورہ مفت دیا۔
اس پوسٹ کو یہیں پہ ختم کرتے ہیں اور آئیندہ آنے کی امید کے ساتھ ولسلام!

اس تحریر پر 14 تبصرے کئے گئے ہیں


  1. انجيئر بننے پر مبارک اور روٹی کمانے لگنے کی زيادہ مبارک
    ميں سمجھا تھا کہ آپ پانچويں درويش کو چھوڑ کر چھٹے کی تلاش ميں نکل گئے ہیں

    Reply
    1. عین لام میم

      خیر مبارک افتخار صاحب۔
      اور میں نے لکھا ہے ’ بر سرِ بے روزگار‘ ۔۔۔۔۔۔ :(

      Reply

  2. آئیے آئیے جناب۔ آپ ہی کا تو انتظار ہو رہا تھا۔ ای میلز بھی کی تھیں آپ کو لیکن جواب ندارد۔
    بہرحال اب آ گئے ہیں تو اب خالی خولی اعلان ہی مت کیجیے گا۔ اپنا بلاگ بھی دیکھیے اور فلمستان بھی آپ کا منتظر ہے :)

    Reply
    1. عین لام میم

      ای میلوں کا جواب دیا تھا میں نے۔۔۔۔ آپ کو کیوں نہیں ملیں۔۔۔۔!
      انشا اللہ حاضری لگے گی جلد ہی فلمستان پہ۔۔۔

      Reply

  3. میں تو سمجھ را تھا کہ آپ کل کے سیمی فائینل پہ کوئی اچھی سی پوسٹ لکھنے کے چکر میں ہیں، اور پوسٹ اگر ابھی نہ لکھی تو شائد پھر کبھی نہ لکھی جائے۔ اصل پوسٹ پڑھی تو علم ہوا کہ چکر کچھ اور تھا۔

    اب ایک آخری بات، اپنے ورڈ پریس کی یوزر سیٹنگ میں جا کر ایک اور ایڈمن بنائیں، جس کا لاگ ان نیم ایڈمن نہ ہو۔ ورنہ بلاگ نے ہیک ہو جانا ہے اور آپ کو گلہ کرنے کا موقع بھی نہیں ملنا۔ سارے بیک اپ وغیرہ تیار کر لیں۔ یہ تو آپ سے بہت بڑی غلطی ہوئی جو ابھی تک ایڈمن کے نام سے لاگ ان ہوتے رہے۔

    Reply
    1. عین لام میم

      بس جی، اب جو ہو گیا اس پہ کیا لکھنا اور کیا نہ لکھنا۔۔۔۔ ویسے آپس کی بات ہے۔۔ سنا ہے یہ میچ فکس تھا۔۔۔۔۔!
      اور اس نادر مشورے کا شکریہ۔۔ ابھی کرتا ہوں کچھ۔

      Reply
    1. عین لام میم

      خیر مبارک
      ایک بار پھر بتانا پڑ رہا ہے کہ بر سرِ ’بے روزگار‘ ۔۔۔۔

      Reply

  4. سوری جی ۔ واپسی کی مبارک بھی، تعلیم مکمل کرنے اور بیروزگاری والی جاب حاصل کر لینے کی بھی ۔ جاب بھی مل ہی جائیگی مگر آگے پڑھنے کا ارادہ نہیں ہے کیا ؟ پی ایچ ڈی نہ کی تو ۔۔۔۔ جانتے ہیں نہ آپ ؟

    Reply

  5. جناب۔۔۔۔۔۔۔۔ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
    ایک تو آپنے گلے ملنے والے ایموٹیکن بھی نہیں رکھے ہوئے کہ بندہ تبصرہ میں ایک آدھ وہی بھیج دیتا۔۔۔ خیر انجینئیر بننے پر مبارکباد۔۔۔ روزگار والا مسئلہ کوئی چھوٹا مسئلہ نہیں۔ لہٰذا آپ اپنی کوشش جاری رکھئیے۔ اُمید ہے اللہ آپکو خوشیوں سے نوازے گا۔ عمیر بھیا بہت انتظار کروایا آپنے۔۔۔ اب آگئے تو مزیدار سے تحاریر کا انتظار رہے گا۔۔۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ میں آج بڑے خطرناک ارادے سے آج یہاں آیا تھا کہ آپکی یہ پوسٹ مل گئی۔ وہ خطرناک ارادہ کیا تھا۔۔۔ کبھی بات ہوئی تو بتا دوں گا مگر یہاں نہیں :ڈ

    Reply
    1. عین لام میم

      بہت مہربانی جی مبارکباد کی۔۔۔ بس اب اس کے بعد میں کوئی “سوکھی” مبارکباد نہیں وصول کروں گا۔۔۔ ساتھ میں اپائنٹمنٹ لیٹر لے کر آنا ہوگا۔۔۔۔۔
      اور یہ خطرناک ارادوں کے بارے مجھے پی ایم کر دینا۔۔۔۔ :پ

      Reply

تبصرہ کیجئے

بے فکر رہیں، ای میل ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ * نشان زدہ جگہیں پُر کرنا لازمی ہے۔ آپکا میری رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، لیکن رائے کے اظہار کیلئے شائستہ زبان، اعلیٰ کردار اور باوضو ہونا ضروری ہے!۔ p: