آپ مجھے ایک بات بتائیں کہ اس میں غلط کیا ہے اگر کوئی یہ کہہ دیتا ہے کہ میں اپنے زورِ بازو پر آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔ میں کسی کی سفارش نہیں لگواؤں گا اور خود اپنے لئے راستہ بناؤں گا۔ مجھے ان وزیروں مشیروں کی سفارشیں نہیں چاہئیں۔
غلط۔۔۔۔۔؟ نا مجھے تم یہ بتاؤ کہ اس میں صحیح کیا ہے؟؟
یہ جو تم ڈگریوں کے بل پر بول رہے ہو نا یہ کاغذ کے ٹکڑے ہیں ہمارے لئے۔ ایک سیٹی بجائیں تو ہزاروں ڈگریوں والے ناک گھستے پہنچ جائیں گے۔ یہ جو تم اونچا بولتے ہو ناں۔۔۔ سب نکل جائے گا باہر۔ ہواؤں میں اڑتا ہے آجکل۔۔۔۔ کہتا ہے خود جاب ڈھونڈوں گا۔ رُلتے پھرتے ہیں تمہارے جیسے سڑکوں پہ۔۔۔
پرسوں والی بات بھول گئے کیا؟ ۔۔۔۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی جاب تھی۔۔ صرف ملتان میں کوئی پندرہ سو آدمی امتحان دینے آئے تھے۔ باقی پنجاب کے ضلعوں کا حساب آپی لگا لو۔۔۔ صرف 11 بندے رکھنے ہیں گورنمنٹ نے۔۔۔ اوران میں سے بھی کئی تو امتحان سے پہلے ہی رکھے جا چکے ہیں۔ آخر سب وزیروں شزیروں کا دل کرتا ہے کہ ان کا کزن کُزن اس پو سٹ پہ لگے۔۔۔۔۔ باقی جو ان ہزاروں میں سے دو چار رکھنے ہیں، کیا وہ تمہارے جیسے ہوں گے۔۔۔ ہونہہ۔۔۔۔ بات تو ایسے کرتے ہیں جیسے پتا نہیں کونسی پی ایچ ڈیاں کرتے پھرتے ہیں۔
شکر کرو کہ ہمارے تعلقات ہیں “اُچے ” بندوں میں۔ وہ بھول گئے چاچے خالد کا بیٹا واپڈہ میں ہے جو، کب سے کوشش کر رہے تھے کہ لاہور ٹرانسفر ہو جائے، آخر بڑے شہروں یں “مواقع” ہوتے ہیں نا جی۔۔۔ سب چاہتے ہیں وہیں آ جائیں۔۔۔ تم کیا سمجھتے ہو آسان کام تھا لیکن اللہ پاک کی خصوصی مہربانی سے ایک دو دفعہ کہا اور ہو گیا۔ بس جی! جو بیٹھے بٹھائے مل جائے اس کی تو قدر ہی نہیں ہے نا انہیں۔ یہ جو چاچے رمضان کا بیٹا گیا تھا نا امتحان دینے، ہم نے دی تو ہے عرضی۔۔۔ بس جی اللہ ہی عزت رکھنے والا ہے۔
میرے بھائی تمہیں نہیں پتا یہاں سب ایسے ہی ہوتا ہے۔ اگر آگے بڑھنا ہے تو ایسے ہی کرنا ہوگا جی۔ آ جاؤ گے تم بھی لائن پر۔
یہ جو تمہارا بھائی شور مچا رہا ہے نا کہ میں تمہارے وزیروں کی شفارش نہیں لگواؤں گا، میرے لئے نوکریاں بہت ہیں۔۔۔۔ یہ سب دو دن کی بات ہے۔ دیکھ لینا تمہاری نوکریاں بھی انشا اللہ ہم ہی لگوائیں گے۔ یہ جو تم لوگ وزیروں کو کوستے رہتے ہو ناں۔۔۔ تم پڑھ لکھ کر جو زیادہ ” بڑا بول” سیکھ جاتے ہو نا۔۔۔ تم بھی ادھر ہی ہو اور ہم بھی ادھر ہی ہیں۔۔۔ دیکھتے ہیں خود لگتے ہو یا ہم لگواتے ہیں۔۔۔!
**بس مجھے اور کچھ نہیں کہنا جج صاحب!
مستقل لنک
اس گورکھ دہندے کے حل کيلئے چھٹے درويش کا انتظار ہے
مستقل لنک
تو شرافت سے ان لوگاں کے جوتے سیدھے کریں۔بعد میں گردن میں سریا دے کر سب سے بدلہ لے لینا۔اتنی سی تو بات ھے۔کام نکلنا چاھئے ایسے نہیں تو ویسے ھی سہی۔
مستقل لنک
افتخار صاحب:: اس میں ابھی وقت لگے گا۔۔۔ شادی بیاہ میں دیر سویر تو ہو ہی جاتی ہے۔۔
یاد آیا، میں جب بھی آپ کا بلاگ کھولنے کی کوشش کرتا ہوں ناکامی ہوتی ہے۔۔کیوں؟ لہٰذا ماورائی فیڈر پہ پڑھ کر ہی نکل جاتا ہوں۔
یاسر:: بدلہ کس سے لینا ہے، انہی لوکاں سے یا بعد والوں سے۔۔ مشورہ ٹھیک ہے اور مفت بھی ہے۔۔ ویکھتے ہیں۔
مستقل لنک
یار عین لام میم…
کیا ہوا بھائی ناراض لگ رہے ہو.
کہو تو صدر صاحب سے کہہ کر سفارش کروا دوں؟
مستقل لنک
ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔D: ۔
بس جی ادھر کی فضا ہی کچھ ایسی ہے۔۔۔ کچھ نہیں بدلے گا۔۔! :((۔
مستقل لنک
جن کے پاس کوئی خوبی نہيں ہوتی وہ دوسروں کی خوبيوں پر ايسے ہی جلتے کڑھتے ہيں اور باتوں سے دل کو سکون ديتے ہيں آپ ايسے لوگوں کو لات مار کر آگے نکل جايا کريں
مستقل لنک
ہائے ہائے پھپھے کٹنی جی۔۔۔ لات نہیں مار سکتے ناں۔۔۔
ہاں آگے نکل جانے کی کوشش کریں گے انشا اللہ
مستقل لنک
بات تو درست ہے
مستقل لنک
::شازل:: کس کی بات درست ہے۔۔۔؟
مستقل لنک
میں نے پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے
مستقل لنک
پوسٹ میں سے کیا بات آپ کو درست لگی۔۔۔۔ سفارش ہی واحد ذریعہ ہے نوکری کا؟
مستقل لنک
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
آجکل کےدورمیں رشوت اورشفارش کےبناء نوکری مشکل توہےلیکن ناممکن نہیں کیونکہ اللہ تعالی بہت مہربان ہےوہ انسان کوسترماؤں سےزیادہ پیارکرتاہےتووہ انسان کی مشکلات کوبھی حل کرےگا۔ آپ بس اللہ تعالی پریقین کامل کرلیں اورنمازکی پابندی کریں۔اوریاحی یاقیوم کاوردکوشش کریں کہ وضوکےساتھ ہروقت نہیں توبےوضوکریں انشاء اللہ تعالی کوئی نہ کوئی سبیل نکل آئےگی۔ ہم سب آپ کےلیےدعاگوہیں۔ اللہ تعالی آپ کاحامی و ناصرہوگا۔ آمین ثم امین
والسلام
جاویداقبال
مستقل لنک
جاپانی مشورہ بڑا ٹھیک ہے
ایک دفعہ کام نکلواؤ اور سیدھے ہو جاؤ
میٹھی چھری کا پتا ہے نا کیا ہوتی ہے؟
مستقل لنک
جاوید صاحب:: شکریہ بلاگ پرتبصرہ کرنے کا اور قیمتی مشورے کا۔
ڈفر:: کدھر غائب تھے جناب۔۔۔۔ زہے نصیب آپ تشریفے تو سہی۔۔۔۔۔!۔
مستقل لنک
جاوید اقبال صاحب کی بات دُرست ہے. سفارش کے بغیر نوکری ملنا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں.. ہمیں کوشش کرنی چاہیئے اور اللہ تعٰلی پر کامل یقین ہونا چاہیئے.
عین لام میم:: یہاں تو واقعی آوے کا آوا بگڑا ہے.