عمران جمشید کے کیمرے سے
بہت دنوں سے سوچ رہا تھا کہ بلاگ پہ تصاویر شیئر کروں۔ ورڈ پریس کی ڈیفالٹ ٹونٹی ٹین تھیم کا گیلری فیچر بھی آزمانہ تھا۔ یہ تصاویر میرے ایک دوست فوٹوگرافر عمران جمشید کے کیمرے سے لی گئی ہیں۔ انہوں نے فیس بک پہ شیئر کی تھیں تو میں نے سوچا کہ میں اپنے بلاگ پہ بھی لگاؤں۔ ویسے میں نے ابھی اس سے پوچھا نہیں ہے لیکن ظاہر ہے اسے کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ آخر میرے بلاگ کی زینت بن رہی ہیں، کوئی عام بات تو ہے نہیں!
نیچے چند تصاویر گیلری کی شکل میں موجود ہیں۔ یہ فیچر اس تھیم کا اپنا ہے، جس میں تصاویر کو اکٹھا کر کے اس طرح سے دکھایا جا سکتا ہے۔ یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ کلک کرنے سے بڑی تصویر سامنے آ جائے گی!
میں نے ’گیلری‘ ہی کے نام سے اوپر نیویگیشن بار میں بھی ایک ٹیب شامل کیا ہے۔ جس پہ کلک کرنے سے گیلری کے زمرے میں تمام پوسٹس سامنے آ جائیں گی۔ یہ ورڈ پریس3 کسٹم مینیو فیچر کو استعمال کر کے کیا گیا ہے۔
اس وقت جو ملک کے جو حالات ہیں اس میں جو تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں، یہ ان کی تکلیف کو کم تو نہیں کرتیں بس نظریں چرانے کا ایک بہانہ ضرور ہیں۔