بارہا تجھ سے کہا تھا مجھے اپنا نہ بنا [غزل- وصی شاہ]

عمیر ملک

December 2, 2011

Share Article

وصیؔ شاہ کی ایک غزل، جو ایک بار سن کے اپنا کوئی نہ کوئی شعر دل میں چھوڑ جاتی ہے۔ آخر میں ویڈیو کا ربط بھی موجود ہے۔

بارہا تجھ سے کہا تھا مجھے اپنا نہ بنا
اب مجھے چھوڑ کے دنیا میں تماشا نہ بنا

نہ دکھا پائے گا تُو خواب میری آنکھوں کے
اب بھی کہتا ہوں مصور میرا چہرہ نہ بنا

اک یہی غم میرے مرنے کیلئے کافی ہے
جیسا تُو چاہتا تھا مجھ کو میں ویسا نہ بنا

ایک بات اور پتے کی میں بتاؤں تجھ کو
آخرت بنتی چلی جائے گی، دنیا نہ بنا

یہ خدا بن کے رعایت نہیں کرتے ہیں وصیؔ
حسن والوں کو کبھی قبلہ و کعبہ نہ بنا

Ghazal – Wasi Shah youtube link

Written by عمیر ملک

View all posts →

6 Comments

عمیر ملک Author December 14, 2011 at 2:56 am
Reply

۔۔۔

[…] بارہا تجھ سے کہا تھا مجھے اپنا نہ بنا [غزل- وصی شاہ] […]

نسیم احمد میر May 13, 2012 at 5:15 am
Reply

بہت خوبصورت ؤ عمدہ غزل بے مثا ل تحریر وصی شاہ صاب کی

گلزیب انجم June 7, 2013 at 5:13 pm
Reply

“ایک بات اور پتے کی بات بتاوں تجھے ”
بہت خوبصورت غزل ھے

S. Hassan Ali Shah August 5, 2014 at 5:03 am
Reply

بہترین

کمانڈر (لاہور کی اک خفیہ جیل میں اس خطاب سے نواذا گیا) September 12, 2017 at 8:01 pm
Reply

کیا خوب غزل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *