مائیکل جیکسن کی یاد میں

عمیر ملک

June 28, 2009

Share Article
مائیکل جیکسن کا ستارہ کئی دہائیاں شہرت کے آسمان پر جگمگانے کے بعد آخر کار غروب ہو گیا اور دنیا بھر میں وہ اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔ لیکن میرے خیال میں مائیکل کیلئے سب سے زیادہ اعزاز کی بات یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سندھ اسمبلی میں اُن کے “غم” میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی اور ان کی “شخصیت” کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا!!
ظاہر ہے ، مائیکل جیکسن صاحب نے پاکستانی عوام کیلئے اتنے سارے نغمات جو گائے تھے خصوصاً ان کے “بلی جینز” اور ” ڈینجرس” نے ہماری عوام میں ایک نیا جزبہ اور روح پھونک دی تھی۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
کیا ہماری صوبائی اسمبلی نے بجا طور پر ایک ایسی قوم کی نمائندگی کی ہے جس کے ۱۸ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہیں، جسے آئے دن اندرونی و بیرونی دشمنوں کا سامنا ہے، جہاں پانی و بجلی کا شدید بحران ہے اور جس کی فوج کے جوان دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے روز جامِ شہادت نوش کر رہے ہیں۔ ۔ ۔ ؟ اگر ان تمام پاکستانیوں کیلئے جو پچھلے ایک سال میں مختلف وجوہات کا شکار ہو کر جہانِ فانی سے رخصت ہوئے ہیں، ایک ایک منٹ کی خاموشی کی جاتی تو اسمبلی کا سیشن نہائت پُر امن طریقے سے چپ چاپ ختم ہو سکتا تھا۔ ۔ ۔!!
ابھی پچھلے دنوں کی بات ہے مشہور پاکستانی غزل گائکہ اقبال بانو کا انتقال ہوا، ہماری “entertainment loving nation” کی نمائندہ اسمبلی نے ان کی یاد میں خاموشی اختیار کیوں نہ کی؟
مجھے اس بات سے انکار نہیں کہ مائیکل جیکسن ایک بڑا گلوکار تھا اور پاپ موسیقی کی دنیا میں اس کا نام ایک بانی کی حیثیت سے لیا جاتا ہے لیکن بات یہ ہے کہ کیا ہماری اسمبلی ہماری قوم کی ترجمانی کر رہی ہے؟ کیا پاکستان سے مائیکل جیکسن کا کوئی بھی قومی تعلق ہے سوائے اس کے کہ وہ امریکی تھا(اگر یہ تعلق کی وضاحت ہے تو!)۔ بے نظیر بھٹو شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے تین منٹ کی خاموشی قومی سطح پر اختیار کی گئی۔ محترمہ ایک قومی و سیاسی لیڈر تھیں، پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم تھیں اور سب سے بڑھ کر وہ ایک پاکستانی تھیں۔۔ ۔ ۔ کیا مائیکل جیکسن کو کسی بھی فریم میں فِٹ کیا جا سکتا ہے جس کے باعث اسے اس قومی ” اعزاز” سے نوازا گیا۔ ۔ ۔ جب سے یہ حکومت آئی ہے مجھ جیسوں کو یہ ہی سمجھ نہیں آتا کہ اعزاز کیوں دیا جاتا ہے اور کس کو دیا جاتا ہے۔ ۔۔ ۔!!!

Written by عمیر ملک

View all posts →

11 Comments

میرا پاکستان June 28, 2009 at 2:10 am
Reply

یہ تو صوبائی اسمبلی تھی کوئی بعید نہیں ہمارے غلام حکمران قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی مائیکل کیلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں کیونکہ حق نمک بھی تو ادا کرنا ہے۔

افتخار اجمل بھوپال June 28, 2009 at 9:45 am
Reply

جناب وہ امریکی تھا جن کے ہمارے حکمران اور روشن خیال عوام بھی ذہنی غلام ہیں

Jafar June 28, 2009 at 10:56 am
Reply

شکر کریں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی
اگر فاتحہ خوانی بھی کردیتے
تو آپ کیا بگاڑ لیتے ان کا۔۔۔
ویسے بھی بھائی صاحب لندن والے کا بیان یہ تھا کہ
اللہ ان کی مغفرت کرے۔۔۔
حیراں ہو دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں

Billu June 28, 2009 at 11:46 am
Reply

jafar sahab ki baat bilkul theek hai hai ke agar woh Fateha bhi parh letey to hum un ka kya bigar letey hum log sirf apna apna para high ker saktey hain aur zahir hai ke is se kisi ko koi farq nahin parta.

Urdu box main sahi tarha nahin likha jaraha kindly isey check karein

عین لام میم June 28, 2009 at 11:57 am
Reply

بہت شکریہ جناب میرا پاکستان، اجمل صاحب، جعفر بھائی اور بلو جی!
جعفر بھائی نے ٹھیک کہا ہے کہ ہم اپنا پارہ ہائی کرنے کے علاوہ اور کیا کر سکتے ہیں، اور بہت سے لوگ تو یہ تک بھی نہیں کر سکتے۔ ۔ ۔

ابوشامل June 29, 2009 at 2:55 pm
Reply

جاہلوں کا ٹولہ بلکہ ریوڑ ہیں ہماری اسمبلیاں۔۔۔۔۔۔ ان سے کچھ بھی بعید نہیں۔

عین لام میم June 30, 2009 at 12:45 am
Reply

بہت شکریہ ابو شامل صاحب بلاگ پہ آنے کا۔ ۔ ۔

Anonymous June 30, 2009 at 5:17 pm
Reply

بے نظیر بھٹو شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے سے بہتر کہ مائیکل جیکسن کی "شخصیت" کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے.

عین لام میم June 30, 2009 at 9:05 pm
Reply

نا معلوم صاحب ! آپ کی رائے کا شکریہ۔

DuFFeR - ڈفر July 5, 2009 at 9:09 pm
Reply

میرا تو خیال تھا کہ ہمارے صدر صاحب [مرحوم] کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے بھی جائیں گے لیکن مایوسی ہوئی
اس حکومت نے پہلی دفعہ قوم کو مایوس کیا ہاے
او رجہاں تک بلو کی بات ہے تو میں نے یہ پوچھنا تھا کہ بغیر گردن کے اس گینڈے کو فاتحہ آتی ہے کیا؟

پارہ ہائی کرنے کے علاوہ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ آپ نے ایک نیک کام تو کیا ہی ہے کہ اس ستم ظریفانہ لطیفہ خاموشی کو ریکارڈ پہ لے آئے۔ کم از کم مجھے اس خاموشی کا علم نہیں تھا۔

یہ پیرلنڈن کے اندھے عقیدتمندوں کی شاخسانی ہوگی جو پیر لنڈن سے وفاداری میں ان کے بیان سے بھی دو قدم آگے بڑھ گئے۔

عجیب بات ہے جب بھی پیپلز پارٹی کی وفاق میں حکومت ہوتی ہے ۔ اسطرح کے لطیفے عام ہوجاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *