خوش آمدید

عمیر ملک

July 20, 2010

Share Article

السلام علیکم

نئے بلاگ پر سب کو خوش آمدید، جی آیاں نوں، مرحبا، پخیر راغلے!!

یہ پوسٹ کل ہی چھاپ دینی تھی لیکن منحوس بجلی ایسی گئی کہ صبح 6 بجے ہی تشریف لائی۔ ابھی ذرا جلدی میں ہوں۔ انشا اللہ جلد ہی ملاقات ہو گی۔

ولسلام

Written by عمیر ملک

View all posts →

15 Comments

عادل بھیا July 20, 2010 at 2:39 am
Reply

اسلام علیکم
یقین مانئیے عمیر بھیا، آپکا نیا پتہ بڑا ہی سوہنہ لگا۔۔۔ ڈھیروں مُبارکیں قبول کیجئے۔ اللہ آپکو دِن دُگنی‘ رات چگنی ترقیاں دے۔ سب کچھ اے ون ہے۔۔۔ رنگ روغن بھی بہت بھلا ہے۔۔۔ میری طرف سے مبارکوں کا ٹوکرا قبول فرمائیں۔۔۔ 🙂

DuFFeR - ڈفر July 20, 2010 at 3:10 am
Reply

نئے بلاگ کی بہت بہت مبارک ہو
اب ایک اعلی سی پوسٹ لکھ کے اس کا ابگھاٹن بھی کر دے

یاسرخوامخواہ جاپانی July 20, 2010 at 3:38 am
Reply

بھائی مجھے ایسا ہی بلاگ بنا کر دیا گیا ھے۔لیکن نقل مکانی کا حوصلہ نہیں پڑھ رہا ۔
کچھ سمجھ ہی نہیں آتی اس ورڈ پریس کی۔
بحر حال نیا مکان مبارک ھو۔

یاسر عمران مرزا July 20, 2010 at 3:57 am
Reply

تبدیلی پتہ کی خبر تو آپ کے پرانے گھر کے باہر لگی تختی سے ہی مل گئی لیکن تبصرہ کرنے یہاں آ گیا۔ سوچا نیا گھر لیا آپ نے تو گپ شپ کی بیٹھک بھی اب وہیں ہونی چاہیے۔

اب آپ اسد صاحب کی طرح اچھے اچھے پلگ ان ڈال لیجیے۔ کہ جب آپ کے گھر کوئی ملنے آئے اور اپنا پیغام چھوڑے تو بعد میں اسے خبر کر دی جائے کا آپ تک اسکا پیغام پہنچ گیا ہے۔
بائی دا وے۔ لکھ لکھ مبارکاں ۔۔

یاسر عمران مرزا July 20, 2010 at 3:58 am
Reply

آپکے پرما لنکس ابھی تک اچھی شکل میں نہیں ۔ انہیں درست کر لیجیے

عثمان July 20, 2010 at 4:00 am
Reply

بلے بھئی بلے۔۔
لیکن یاد رکھنا کہ یہ مکان مفتے کا ہے۔ اور تجربہ کار محلے داروں کا کہنا ہے کہ بلدیہ والے کسی بھی وقت فری ڈومین کا ڈکا لگا سکتے ہیں۔
تو محفوظ طریقہ یہ ہے کہ ساتھ کے ساتھ اپنی فائلیں اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرتے جاؤ۔ اس کے لئے ورڈ پریس کے ایکسپورٹ آپشن کا استعمال کم از کم ہفتے یا مہینے میں ایک بار ضرور کرو۔

نئے بلاگ کی مبارک!!

افتخار اجمل بھوپال July 20, 2010 at 4:22 am
Reply

واہ بھئی واہ ۔ پہلا خوش آمديد ميں نے حاصل کر ليا يعنی کہ بَونی کر لی ۔
آپ کو نيا مکان مبارک ہو پھولے پھلے بُڈھ سہاگن ہو
بغير پيسے آپ نے کيسے لے ليا ؟
ہم تو سالانہ ڈالر ديتے ہيں ۔ ميں نہيں ميرے بچے ديتے ہيں ۔ ليکن ہے قابلِ اعتماد

سعد July 20, 2010 at 5:53 am
Reply

ویب ہوسٹ کون سا ہے؟ میں بھی سوچ رہا ہوں اپنے گھر میں منتقل ہو جاؤں۔

عین لام میم July 20, 2010 at 8:55 am
Reply

::عادل بھیا:: بہت شکریہ. ٹوکرا قبول کر لیا ہے. 🙂
::ڈفر:: خیر مبارکاں. بس ویلا ہوتا ہوں تو کرتا ہوں کچھ… تم بھی کچھ شُبھ شُبھ لکھو ناں اب..! :پ
::یاسر جاپانی:: شروع کریں گے تو سمجھ آ ہی جائے گی.. مجھے بھی نہیں آئی ابھی تک تو.
::یاسر مرزا:: خیر مبارک جی.. آپ کا خصوصی شکریہ. اور یہ پلگ ان شلگ ان بھی کروں گا..
یہ پرما لنکس میں کیا مسئلہ ہے..؟ واضح کریں پلیز..
::عثمان:: ہممم….. مشورے کا شکریہ.. ایسی باتیں بتاتے رہنا یار.. 🙂 یہ نہ ہو بیٹحے بٹحائے ہینڈ ہو جائے!
::افتخار اجمل:: نیک تمناؤں کا شکریہ.. بس جی یہ محمد اسد کے بلاگ سے نسخہ ملا تھا.
::سعد:: بائٹ ہوسٹ byethost.com

الف نطامی July 20, 2010 at 9:55 am
Reply

مبروک یا اخی!

شازل July 20, 2010 at 10:05 am
Reply

مبارک ہو جی
امید ہے کہ یہ نیا گھر مبارک ثابت ہوگا

دوست July 20, 2010 at 11:36 pm
Reply

فری ہوسٹ پر آنے کی مبارکباد قبول کریں۔
ویسے کرائے کے گھر میں آپ اب آئے ہیں، گوگل والا گھر کرائے کا گھر نہیں۔

محمداسد July 21, 2010 at 1:01 am
Reply

میری طرف سے بھی جناب کو دلی مبارک باد۔ خدا کرے آپ کا یہ گھر سلامت رہے اور نظر بد سے بھی محفوظ رہے 😀
ویسے ڈومین نیم بڑا اچھوتا منتخب کیا ہے آپ نے۔

عین لام میم July 21, 2010 at 1:35 am
Reply

شکریہ اسد
آپکے اسباق سے ہی سیکھا ہے۔۔

م بلال م July 22, 2010 at 11:40 am
Reply

نیا گھر بہت بہت مبارک ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *