بلاگسپاٹ کے دو نئے نکور اردو ٹیمپلیٹس

عمیر ملک

June 28, 2010

Share Article

لو جی محترم، بھائی جان، قدر دان، میزبان، آلو والا نان، پاندان وغیرہ وغیرہ!
آج میں اپنے تمام اردو بلاگر ساتھیوں کیلئے انتہائی حقیر، پر تخسیر، دلگیر۔ راہگیر، گاجر کی کھیر جیسا تحفہ لیکر آیا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ پسند آئے گا۔ لمبی چوڑی بات کرکے آپ کا اور اپنا قیمتی وقت ضائع نہیں کروں گا۔ 🙂
اردو بلاگستان کی بڑھتی ہوئی رونقوں کو دیکھتے ہوئے میں نے دو انگریزی تھیموں کو اردو میں کیا ہے۔ یہ تھیمیں بلاگر ڈاٹ کام یا بلاگسپاٹ ڈاٹ کام کیلئے ہیں۔ ان میں کوئی خاص بات نہیں ہے سوائے اس کے کہ یہ میں نے کوشش کرکے بنائی ہیں، اور چونکہ میں کوئی پروگرامر نہیں ہوں اور نہ ہی ان ایچ ٹی ایم ایل یا ایکس ایم ایل وغیرہ سے کوئی تعلق رکھتا ہوں، اس لئے جو مل جائے صبر شکر کریں۔ اس تمام کاوش میں جہانزیب(اردو جہان والے) صاحب کا تشکیل کردہ اردو کتابچہ کام آیا۔ جو اتنا آسان اور عمدہ ہے کہ میں نے بھی سمجھ لیا۔ اس میں اردو تبصرہ وغیرہ کرنے کیلئے اردو ایڈیٹر موجود نہیں ہے، جو کہ یہاں (اردو محفل) سے دیکھا جا سکتا ہے۔ نبیل بھائی نے کئی ایک ٹیمپلیٹس مہیا کئے ہوئے ہیں ان کا ربط یہ رہا۔ اگر مجھے وقت ملا اور دل بھی کر گیا تو میں بھی ہمت کرکے ان تھیمز میں لگانے کی کوشش کروں گا۔

پہلی  تھیم کا نام ہے موزائکو (Mosaico).

تصویر میں یہ اتنی اچھی نہیں لگ رہی، ویسے زیادہ اچھی ہے۔ 🙂
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

دوسری تھیم کا نام ہے آؤٹونو (Outono), یا آپ کچھ اور بھی پکار سکتے ہیں۔
اس کی سکرین شاٹ یہ رہی:

اس تھیم میں ایک چھوٹی سی غلطی رہ گئی ہے (میری دانست میں) ۔ وہ میں جلد  ٹھیک کرکے دوبارہ اپڈیٹ کر دوں گا۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

انشا اللہ میں مزید تھیمز یا ٹیمپلیٹس کو اردو بھی ضرور کروں گا۔ لہو لگا کر شہیدوں میں نام کرنے کیلئے۔ :))۔
کسی بھی قسم کی پوچھ تاچھ کیلئے میں حاضر ہوں۔  اگر کوئی بلاگر کسی تھیم کی اردو فرمائش کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، کوئی پابندی نہیں ہے۔ اینٹرٹین کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ت میں ہی کروں گا۔  :پ
شکریہ

Written by عمیر ملک

View all posts →

18 Comments

محمداسد June 28, 2010 at 11:30 pm
Reply

بہت خوبصورت سانچے اردو میں تبدیل کیے ہیں. خاص کر دوسرے نمبر والا تو بہت ہی عمدہ اور دیدہ زیب ہے.

محمد ریاض شاہد June 28, 2010 at 11:55 pm
Reply

بہت عمدہ ٹمپلٹس ہیں

شاہدہ اکرم June 29, 2010 at 12:28 am
Reply

بہُت اچھا کام کیا ہے آپ نے جزاک اللہ،،،
مُجھے دُوسری والی تھیم زیادہ پسند آئ ہے لیکِن اگر میں اپنے بلاگ پر لگانا چاہُوں تو کیا کرنا ہوگا؟؟؟؟

عثمان June 29, 2010 at 1:39 am
Reply

نہ مجھے بھلا اس کا کیا فائدہ؟
میری واٹ تو اس وقت سے لگی ہوئی جس وقت میں ورڈ پریس پر رجسٹرڈ ہوا تھا. ایک سے ایک منحوس تھیم ہیں ورڈ پریس والوں کی. ان میں سے ایک چول ترین تھیم میں نے چن کر لگا لی ہے. میرا تو اپنے بلاگ پر جانے کو دل ہی نہین کرتا.

کوئی میری بھی مدد کر دے بھائی عین لام میم نون واؤ ہے ہمزہ چھوٹی ی بڑی ے.

Nabeel June 29, 2010 at 2:20 am
Reply

جزاک اللہ خیر عمیر۔ بہت عمدہ کام کیا ہے آپ نے۔اگر آپ یہ ٹیمپلیٹس محفل فورم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ فور شئیرڈ کے لنکس زیادہ پائیدار نہیں ہوتے۔

عثمان، یہ تھیمزورڈپریس پر نہیں چلیں گی اور ورڈپریس ڈاٹ کام پر تھیم بدلنے کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔ آپ چاہیں تو بلاگر پر بلاگ بنا کر اپنی ورڈپریس کی پوسٹس وہاں امپورٹ کر سکتے ہیں۔ بلاگر پر ورڈپریس جتنی سہولت تو نہیں ملتی البتہ تھیم پر کنٹرول ضرور حاصل ہو جاتا ہے۔

Yasir June 29, 2010 at 2:43 am
Reply

جناب بہت زبردست کام کیا ہے آپ نے۔ بہت بہت شکریہ آپکا

Yasir June 29, 2010 at 2:45 am
Reply

ایک گزارش ہے، چھوٹی سی
آپکے پاس اردو بلاگز ایگریگیٹر کا پرانا ربط ہے۔ اسے نئے سے تبدیل کر دیجیے
http://www.urdublogz.com/

عثمان June 29, 2010 at 4:38 am
Reply

نبیل
شکریہ۔ میں کچھ عرصہ تک اپنی سائٹ بنانے کا سوچ رہا ہوں تا کہ یہ جھگڑا ہی ختم ہو۔

شازل June 29, 2010 at 7:06 am
Reply

اچھی تھیمز ہیں
کسی بھی تھیم کو اردوانا ایک مشکل کام ہے. حالانکہ یہ بظاہر آسان کام دکھائی دیتا ہے

افتخار اجمل بھوپال June 29, 2010 at 10:49 am
Reply

سانچوں کی بات تو ان کے مطالعے کے بعد ہی ہو گی ۔ آپ نے جس طريقہ سے القاب کيا ہے نے مجھے سکول کے دن ياد دلا ديئے جب سڑک کے کنارے ايک شخص مجمع لگا کر اس طرح کا القاب اختيار کرتا تھا اور کوئی جڑی بوٹی بيچ رہا ہوتا

ابوشامل June 29, 2010 at 1:05 pm
Reply

نئے بلاگرز کے لیے بلاگ اسپاٹ کا پلیٹ فارم بہت زیادہ مناسب ہے اور اب چونکہ اردو بلاگنگ میں روز بروز نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ان کے لیے بلاگ اسپاٹ کا مواد بنایا جائے۔ اس وقت ورڈپریس کی تو سینکڑوں تھیمز موجود ہیں لیکن بلاگ اسپاٹ تھیمز کی بہت کمی ہے۔ بہت اچھا کیا کہ دیگر ساتھیوں کی طرح آپ نے بھی بلاگ اسپاٹ کی تھیمز پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ اس سے نئے آنے والوں کو بہت مدد ملے گی۔ نبیل بھائی کی بات درست ہے کہ ان تھیمز کو محفل پر پیش کریں اس سے یہ ہوگا کہ تمام بلاگ اسپاٹ ٹیمپلیٹس ایک جگہ بھی جمع ہو جائیں گے۔
آخر میں بہت شکریہ

عین لام میم June 29, 2010 at 1:24 pm
Reply

تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ سب کو تھیمز پسند آئی ہیں۔
::شاہدہ اکرام:: آپ کا بلاگ اردو نامہ پر ہے، اس کے بارے میں میں کچھ نہیں بتا سکتا۔
::عثمان:: میری پوری فیملی (ن و ہ ئ ے) آپ کی مدد نہیں کر سکتی 🙁 ۔۔۔۔۔۔ میں نے بھی پہلا بلاگ اردو ٹیک پر بنایا تھا، وہاں آپ کو اردو تھیمز کی سہولت تھی، لیکن وہ تو اب ماضی کی بات ہو گئی ہے۔۔! ویسے میں بھی جیسے ہی ہاتھ سوکھا ہوتا ہے تو ڈومین خریدنے کا سوچ رہا ہوں۔
::نبیل بھائی:: اردو محفل پہ بھی کرتا ہوں اپلوڈ۔ وہیں سے تو یہ سب سیکھا ہے۔ 🙂
::یاسر:: ربط اپڈیٹ کر دیا ہے۔۔

Pakistani June 29, 2010 at 2:19 pm
Reply

ایک تھیم کی درخواست حاضر ہے۔
http://aboutblog.net/blogger/blogger-templage/coffee-desk-blogger-template/

عین لام میم June 29, 2010 at 2:51 pm
Reply

::افتخار صاحب:: شکریہ
::ابوشامل:: اسی کمی کے پیش نظر یہ کام کیا ہے اور انشا اللہ مزید بھی کوشش جاری رکھوں گا۔ کم از کم ایک بنیادی سا اردو تحریر کو صاف اور اچھا دکھانے والا ٹیمپلیٹ ضرور مل جانا چاہیئے سب کو۔ اردو سب کیلئے۔ 🙂

عثمان June 29, 2010 at 11:16 pm
Reply

یہ ورڈ پریس کی "سینکڑوں" تھیمز جن کا ابو شامل نے ذکر کیا ہے …کہاں ہیں؟؟

sarwarbobby February 9, 2015 at 8:57 pm
Reply

میر ے بلا گ کو د یکھیں کہ میںے کیسا بنا یا ہے تما م ا ر د و کے چا ہنے و ا لو ں کے لیئے ا یک مفید بلا گ ثا بت ہو گا ا ن شا ء ا للہ
تما م ٹپس ا ینڈ ٹر کس ا پنی پیا ر ی ا ر د و ز با ن میں فل و ر ژ ن سو فٹو ئیر فل و ر ژ ن پی سی کے گیمز آ نلا ئن پیسے کما نے کے طر قے بلا گنگ سکھا نے طر یقے سب آ ل ا ز فر ی ا ینڈ ا ر د و
سر و ر بو بی ۔بلا گسپا ٹ‌۔کا م
http://www.sarwarbobby.blogspot.com

عمیر ملک Author February 22, 2015 at 12:21 pm
Reply

عمدہ بلاگ ہے آپکا۔ آپ کا اردو مواد صفحے کے درمیان میں الائن ہوا ہے۔ بہتر یہ ہوگا کہ آپ اسے دائیں سے بائیں الائن کریں۔ ایسے پڑھنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔

حمزہ September 1, 2015 at 8:56 pm
Reply

بھائی پلزیز اس تھیم کا بلاگ اسبات کے لیے ترجمہ کر دو
https://app.box.com/shared/pyuii8ciio

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *