گستاخ، سپین کے جیتنے پہ خوش ہوتا ہے!

عمیر ملک

July 5, 2012

Share Article

مجھے علامہ صاحب سے ایک سوال کرنا ہے۔
جی جی کیجئے، وہ سن رہے ہیں۔
علامہ صاحب، جیسا کہ آپکو پتا ہوگا کہ دو دن پہلے یورو کپ کا فائینل تھا اور ہسپانیہ اور اطالیہ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں، ہسپانیہ نے اطالویوں کو’ آرام‘ سے ہرا دیا۔
فٹبال کے شایقین ظاہر ہے کسی نہ کسی ٹیم کو سپورٹ کر رہے تھے تو کیا ہم اپنی کئی سو سالہ پرانی تاریخ کو دیکھتے ہوئے، ان ہسپانویوں کی جیت پہ خوشی کا اظہار کر سکتے ہیں جنہوں نے استرداد کے نام پہ لاکھوں مسلمانوں کو نکال باہر کیا تھا اور ہزاروں کو مذہب بدلنے پہ مجبور کیا تھا۔۔۔۔؟
میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر اوپر والے سوال کا جواب نہیں ہے تو کیا ہم اطالویوں کی شکست اور غیر مسلموں کی آپسی ’لڑائی ‘ پہ تو خوشی کا اظہار کر سکتے ہیں ناں؟؟

Written by عمیر ملک

View all posts →

9 Comments

علی July 5, 2012 at 8:26 am
Reply

ساتھ اس لڑکی کا فوٹو بھی دکھایا ہوتا تو پتھر بھی بول اٹھتا کہ معاف کرنا برا عظیم کام ہے

عمیر ملک July 5, 2012 at 8:57 am
Reply

کوئی بات نہیں ان ہسپانیاں والوں کی رگوں میں بھی تو ہم مسلمانوں کا خون ہے۔

عمیر ملک Author July 5, 2012 at 9:11 am
Reply

ایک دوست سے بحث ہوئی تھی۔ اس نے سپین کے ایک میلے کی تصویر لگائی تھی جس میں وہ لوگ استرداد کا جشن مناتے ہیں۔ پیارے پیارے رنگ برنگے کاسٹیومز پہنتے ہیں۔ اس نے ساتھ میں جو لوگ سپین کی فٹبال میں فتح پہ خوش تھے انہیں لتاڑا تھا۔ بھلا ٹورس اور فیبریگاس کا کیا تعلق اس استرداد وسترداد سے۔۔۔۔ :پ
میرے خیال میں یہ ایک فضول جواز ہے۔ فٹبال کے میچ میں جبکہ وہ ہمارے ساتھ کھیل بھی نہیں رہے ، تاریخ کو گھسا کر نفرت پھیلا کر لتاڑ کر ہم کسی بھی طرح اپنے ماضی کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے۔

شکیل July 6, 2012 at 2:01 am
Reply

آپ پچھلی نسلوں کی بات کر رہے ہیں یا حالیہ نسلوں کی؟

Salman July 5, 2012 at 1:08 pm
Reply

Ignorance is best revenge. Nice sharing

افتخار اجمل بھوپال July 5, 2012 at 4:03 pm
Reply

میرے خیال میں کھیل میں مذہب صرف اس حد تک ہونا چاہیئے کہ اس میں مذہب کی بے حرمتی نہ کی جائے ۔ آپ کے علامہ صاحب نجانے کس ڈگر پر ہیں اور آپ نے بھی ان کی مشہوری کا بندوبست کر دیا ۔ آپ کی اس تحریر میں دکھائی گئی تصویر کیا ثابت کرتی ہے ؟

عمیر ملک Author July 5, 2012 at 9:49 pm
Reply

علامہ صاحب کے جواب نے ہی تو یہ سوال لکھنے پہ مجبور کیا۔۔۔
تصویر معاملے کی لائیٹر سائڈ کو ظاہر کرتی ہے اور بس۔۔۔ ط: :

وسیم بیگ July 6, 2012 at 6:47 am
Reply

دوست آپ کی سوچ کی داد دینی چاہئیے کوئی اور شوشہ نہیں ملا تو اسی پر لکھ دیا یار ہسپانیہ والوں نے ہم مسلمانوں کو مارا ضرور تھا لیکن مسلمانوں کی غلطیوں اور عیاشیوں کے وجہ سے ہی ان کو مار پڑی تھی لگتا ہے آپ تاریخ میں اپنے مطلب کی باتیں ہی پڑتے ہو اور آپ کے علم اور سوچ کا اندازہ آپ کی لگائی گئی فوٹو سے بخوبی ہو جاتا ہے

عمیر ملک Author July 6, 2012 at 7:12 am
Reply

آپ نے بھی بالکل میرے علامہ صاحب کی طرح میرے علم اور سوچ کو لتاڑ دیا۔ فرق بس یہ کہ انہی کی باتوں نے مجھے یہ سوال یہاں لکھنے پر مجبور کیا تھا۔
دو ایکسٹریمز ہیں بس۔
تصویر کے بارے میں پھر بتا دوں کہ معاملے کی لائیٹر سایڈ کو ظاہر کرتی ہیں۔ خیر، آپ شاید میرے بلاگ پہ کم ہی تشریف لاتے ہیں اس لئے تحریر کے پیچھے چھپا طنز/ مزاح نہیں دیکھ سکے۔
تبصرہ کرنے کا شکریہ۔ 🙂

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *