7:45 بعد دوپہر
لکھنے کیلئے ڈائری کھولی ہی تھی کہ لائٹ بند ہو گئی۔ شاید یو۔پی۔ایس کی چارجنگ بھی ختم ہو گئی ہے۔
11:45 بعد دوپہر
ابھی ڈیٹا سٹرکچرز کی تیاری کر کے فارغ ہوئے ہیں، سوچا (ڈائری) دوبارہ شروع کرتے ہیں۔ آج کل کمرے کا ماحول بڑا ادبی سا ہوا ہوا ہے۔ آج ثاقب نے بھی ایک غزل لکھی ہے۔ اور اس کے علاوہ امتحانات کی تیاری کرتے ہوئے باتیں کرنے کا بہت مزا آتا ہے۔ ابھی علی بھائی آئے تھے کمرے میں اور اتفاق سے ثاقب بھی ڈائری میں کچھ نوٹ کر رہا تھا۔ وہ دیکھ کر حیران ہوئے اور کہا کہ میرے بارے میں اس (ڈائری) میں ضرور لکھنا۔ کل کو یاد آؤں گا۔۔۔۔ علی بھائی ہمارے سینئر ہیں۔ ایک سمسٹر آگے ہیں ہم سے اور بہت اچھے دوست ہیں ہم دونوں کے۔ بہت ہنس مُکھ اور خوش مذاق انسان ہیں۔ آجکل ایک گانے کے بول بہت گنگنا رہے ہیں وہ ۔۔۔
” ہم ہیں راہی پیار کے، پھر ملیں گے چلتے چلتے!“
—————————————————————————
—————————————————————————
(یہ میری ڈائری کا 3 سال پرانا صفحہ ہے۔ اسی تاریخ کو لکھا تھا، یوں سمجھ لیں کہ اب ’کانفیڈنشل‘ نہیں رہا تو شیئر کر دیا۔ مزید بھی کچھ غیر کانفیڈنشل صفحات شیئر کرنے کا ارادہ ہے۔ دیکھئے، کیا سامنے آتا ہے۔ )
مستقل لنک
مستقل لنک
اچھا لگا آپ کی ڈائری کا ایک ورق ۔۔۔
مستقل لنک
شکریہ