ورڈ پریس 3.2.1 …؟

عمیر ملک

July 22, 2011

Share Article

ورڈ پریس ڈاٹ آرگ کے مطابق ورڈ پریس کا ورژن 3.2.1 ریلیز ہو چکا ہے۔ لیکن میرے ورڈ پریس ڈیش بورڈ پہ تو ابھی تک لیٹسٹ ورژن 3.0.1 ہی لکھا ہوا آ رہا ہے اور مزید اپڈیٹ کا آپشن موجود نہیں ہے۔ کیا کسی نے ورڈ پریس کو اپڈیٹ کیا ہے ابھی تک۔۔۔؟ اس بارے میں کوئی کچھ بتائے۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ میرے ڈیش بورڈ پہ ابھی بھی یہی لکھا ہوا ہے کہ آپ ‘اپ ٹو ڈیٹ’ ہیں، حالانکہ 3.0.1 کے بعد تو 3.2 بھی ریلیز ہوا تھا۔ ۔۔۔۔ 🙁
بہت نا انصافی ہے۔۔۔! اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔۔؟

Written by عمیر ملک

View all posts →

11 Comments

منیر عباسی July 22, 2011 at 11:28 pm
Reply

جی جناب۔ میں تین عدد ورڈ پریس بلاگ سنبھالتا ہوں اور تینوں کو حال ہی میں، میں نے خود کار اپڈیٹ کیا ہے۔ ایک رسک تو تھا ، کیونکہ ورڈ پریس کہتا ہے کہ پہلے بیک اپ لے لینا چاہئے۔ بہر حال جب ایک بلاگ پر بیک اپ لینے کے بعد خود کار اپڈیٹ سے کچھ نقصان نہیں ہوا تو باقیوں پہ میں نے بیک اپ لئے بغیر ہی اپڈیٹ مار دیا۔

اب سب بلاگ اپڈیٹ ہیں اورٹھیک چل رہے ہیں۔

عین لام میم July 23, 2011 at 8:42 am
Reply

ہمم ۔۔۔
تو پھر میرے پاس خودکار اپڈیٹ کیوں نہیں نظر آ رہی۔۔۔ مینیولی تو میں کر ہی لوں گا۔۔۔ 🙁
اس کی وجہ کہیں ڈاٹ کو ڈوٹ سی سی ڈومین تو نہیں۔۔؟

م بلال م July 23, 2011 at 5:34 pm
Reply

منیر بھائی اپڈیٹ کرنے میں کوئی خاص رسک نہیں ہوتا۔ ورڈپریس بس اختیاط کے طور پر بیک اپ بنانے کا کہتا ہے تاکہ ہوسٹنگ یا دیگر کسی وجہ سے کچھ فائلز خراب ہو جائیں اور ورڈپریس نہ چل پائے تو پھر نئی انسٹالیشن پر بیک اپ ریسٹور کر سکیں۔
میرے خیال میں ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے رہنا چاہئے اس سے سیکیورٹی رسک بہت کم ہوتا ہے۔

منیر عباسی July 23, 2011 at 4:00 pm
Reply

اس کا مجھے علم نہیں کہ یہ کیوں مگر میں جب فری ہوسٹ پہ تھا تو اس وقت مجھے اپڈیٹ کے نوتیفیکیشن ضرور ملتے تھے۔

م بلال م July 23, 2011 at 5:44 pm
Reply

ویسے میرے پاس نئی اپڈیٹ کا آپشن آ گیا تھا اور اب میں لیٹسٹ ورژن پر ہی ہوں۔ جہاں تک آپ کے پاس اپڈیٹ کا نہ آنا ہے تو میرے خیال یہ فری ہوسٹنگ ہی مسئلہ ہے کیونکہ یہ مسئلہ ایک اور دوست کے ساتھ بھی ہے۔ ان کا بلاگ کسی پرانے ورژن پر چل رہا ہے جبکہ اب انہیں جو اپڈیٹ کا پیغام مل رہا ہے اس میں 3۔1 کا کہا جا رہا ہے جبکہ 3۔2۔1 لیٹسٹ ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ایڈمن پینل میں ورڈپریس بلاگ اور ورڈپریس نیوز والی فیڈز بھی کام نہیں کر رہی۔
ہم بھی کوشش کرتے ہیں مسئلہ کا پتہ لگانے کی اور آپ بھی کیجئے گا۔ باقی جیسے ہی کوئی حل نکلے تو ضرور بتائیے گا۔

محمداسد July 23, 2011 at 7:01 pm
Reply

خودکار اپڈیٹ کا آپشن نہ آنا دراصل مفت ہوسٹنگ (بائیٹ ہوسٹ) کا مسئلہ ہے۔ حال ہی میں اس ہوسٹنگ کمپنی نے مفت سروس استعمال کنندگان کے لیے کئی سہولیات بند کی ہیں جس کی وجہ سے خود کار اپڈیٹ، اکسمت اور پتہ نہیں کیا کیا کام نہیں کررہا۔ اسی لیے تو میں اپنے بلاگ کو ‘ط’ دئیے بیٹھا ہوں۔ 🙁

عین لام میم July 24, 2011 at 1:57 pm
Reply

@م بلال م: میرے بلاگ پہ بھ ورڈ پریس بلاگ فیڈ اور نیوز کی فیڈ کام نہیں کر رہی۔۔۔ اور incoming links کے خانے میں بھی ایرر آیا ہوا ہے۔ یہ سب اسی فری ہوسٹنگ کی کارستانی ہے۔۔ 🙁
کوشش تو ہے کہ ایک ہی بار ذاتی ڈومین اور کوئی سستی ہوسٹنگ لے لوں۔ ابھی فی الحال ورڈپریس ڈاٹ کام پہ بنانے کا سعز رہا تھا لیکن بار بار ایڈریس بدلنا بھی ایک جھنجھٹ ہے۔ اب سمجھ آئی بلاگنگ سروسز ہی بہتر ہیں یا پھر ذاتی ڈومین و ہوسٹنگ۔

ایم اے راجپوت July 24, 2011 at 2:27 pm
Reply

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
میں بھی فری ہوسٹنگ پر ہوں اور میں نے اپڈیٹ کیا تو اپڈیٹ ہو گیا
اور میں نے فری ہوسٹنگ اس سائٹ پر لی ہوئی ہے http://www.000webhost.com

م بلال م July 27, 2011 at 10:37 pm
Reply

نئی ڈومین بہت بہت مبارک ہو جناب۔

م بلال م July 27, 2011 at 10:52 pm
Reply

محترم نئے بلاگ پر منتقل ہونے والی جو پوسٹ پرانے بلاگ پر لگائی ہے وہ یہاں بھی لگائیں تاکہ مبارک باد اور فیڈ بیک اس پوسٹ پر دیا جا سکے۔
باقی محترم آپ کے بلاگ کے سرورق کی درج ذیل تصویر ملاحظہ فرمائیں۔
http://dl.dropbox.com/u/2580033/others/umair-malik.png
مجھے لگتا ہے کہیں الائنمنٹ کی کوئی غلطی ہے۔ پوسٹ ادھر ادھر ایسے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ تازہ کونسی ہے۔ سلائیڈ کونسی ہے۔

عمیر ملک Author July 28, 2011 at 12:16 am
Reply

بہت شکریہ بلال بھائی!
شاید امیج کے سائز کی وجہ سے ایسا ہو رہا تھا۔۔ میں نے وہ پوسٹ “چپکو” بنائی ہوئی تھی۔۔ اب ہٹا دیں ہیں۔
امید ہے اب مسئلہ حل ہو گیا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *