خوش آمدید

عمیر ملک

July 27, 2011

Share Article

بلاگ پر تشریف لانے کا بہت شکریہ۔
.co.cc کے گوگل سرچ کے انڈکس سے نکالے جانے ، اور ورڈ پریس آٹومیٹک اپڈیٹ کے جواب دینے کے بعد آخر کار
؎ نہ کہیں جہاں میں اماں ملی، جو اماں ملی تو کہاں ملی
ظاہر ہے، امان مفت میں نہیں ملتی اس لئے میں نے بھی ‘کوڑا گھونٹ’ بھر کے ڈومین رجسٹر کروا ہی لی۔۔۔۔۔
اب آپ کو میرا درویشی کھاتہ یہاں ملا کرے گا۔

بلاگ کی تھیم ابھی ڈیویلپنگ اور ایڈیٹنگ ( ہٹ اینڈ ٹرائل) کے مراحل میں ہے لیکن بنیادی چیزیں ٹھیک کام کر رہی ہیں۔
اس بارے میں آپ کا فیڈ بیک اور تبصرے میرے لئے بہت اہم ہیں۔
شکریہ

Written by عمیر ملک

View all posts →

6 Comments

عثمان July 28, 2011 at 2:47 am
Reply

مبارک ہو بھئی
کتنا پیسہ لگایا؟
میں تو سوچ رہا ہوں کہ اب بلاگ سپاٹ ٹرائی کروں۔

عمیر ملک Author July 28, 2011 at 2:26 pm
Reply

شکریہ۔۔۔
تقریبا 1500 ۔۔۔
ہمم۔۔۔ میں یہ سب ٹرائی کر کے ہی فائنل ڈیسٹینیشن تک پہنچا ہوں۔۔۔! 🙂

محمد سلیم July 28, 2011 at 11:54 am
Reply

نیا بلاگ اور نئی ڈومین مبارک ہو۔ کہنے کو تو میں نے بھی ورڈ پریس سے نئے دومین پر منتقلی حاصل کی ہے مگر آپ جیسا تعارف اور آپ جیسی شہرت نا ہونے کی وجہ سے وقت پر چھوڑ دیا ہے کہ جس طرح یار دوست پرانے بلاگ پر جمع ہو گئے تھے اسی طرح نئے بلاگ پر بھی آ ہی جائیں گے۔

عمیر ملک Author July 28, 2011 at 2:29 pm
Reply

تشریف لانے کا شکریہ۔
صاحب ذرہ نوازی ہے آپ کی۔۔۔ ورنہ میں کہاں اور آپ کا بلاگ کہاں۔۔۔ میں نے ابھی وزٹ کیا ہے۔
امید ہے اب حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

خوش آمدید | Tea Break August 9, 2011 at 8:21 am
Reply

[…] خوش آمدید […]

[…] سے فری ڈومین اور پھر ذاتی ڈومین پہ منتقلی تو یہاں اور یہاں پڑھی ہی جا سکتی ہے۔ ان تمام مراحل میں اردو محفل کے نبیل […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *