یہ دیکھیں؛ نئی تھیم

عمیر ملک

July 24, 2010

Share Article

جب سے بلاگ یہاں شفٹ کیا ہے، تب سے ہی ذہن میں ایک ہی بات تھی کہ کوئی اچھی سی تھیم ملے تو چپکا لوں۔ محمد اسد کی اردو پریمیم ایک بہترین تھیم ہے لیکن میں چاہتا تھا کہ کوئی خود کوشش کی جائے۔ مصروفیات(:D) کے باوجود یہ سارا ہفتہ کسی نہ کسی وقت تھیم کی تلاش اور اسے اردو کرنے کی کوششوں میں ہی گزرا۔  اتنے عرصے کی محنت کے بعد تو جا کے بلاگر کی تھیمیں اردو کرنا آئیں تھیں۔ جب آ گئیں تو وہاں سے کُوچ کر لیا۔۔۔۔۔ اب ورڈ پریس کھول کھول کر دیکھتا ہوں کہ یہ بھی کچھ سمجھ آ جائے۔ اور آہستہ آہستہ آ ہی گیا ہے۔ بلاگر کے ٹیمپلیٹس کے مقابلے میں ورڈ پریس تھیمز زیادہ لچکدار ہیں۔ ان میں تکنیکیات زیادہ ہے اس لئے کنفیوژ کرتی ہیں۔ کل رات بہت ہی محنت کے بعد میں نے ایک فارسی تھیم ’پرشیا‘ کو اردو کیا۔ ورڈپریس تھیمز میں کچھ مخصوص فنکشن استعمال کئے جاتے ہیں جن کی قدروں کو بدلنے سے تھیم کی زبان بدلی جا سکتی ہے۔ پہلے پہل تو کچھ سمجھ نہ آئی، پھر کئی ایک انگریزی ویب سائیٹس کی آوارہ گردی سے چند سافٹویئر ملے جن کے استعمال سے ورڈپریس تھیم میں سے ایسی ترکیبات نکال لی جاتی ہیں جن کے ترجمے سے تھیم میں موجود انگریزی کے الفاظ لوکل زبان میں آ جاتے ہیں۔ اس کام کیلئے ایک سافٹویئر ہے PoEdit۔ جو po. اور pot. فائلوں سے mo. فائلیں بناتا ہے۔ mo. فائل ہی اصل میں تھیم کا ترجمہ سسٹم تک پہنچاتی ہے۔ خیر یہ باتیں تو یونہی ایفیشنسی جھاڑنے کیلئے کر دیں۔ 🙂

’پرشیا‘ تھیم کی تیاری کے بعد میں نے ورڈپریس 3 کی ڈیفالٹ تھیم ٹونٹی ٹین (TwentyTen) کو اردو کیا اور یہ مجھے اپنے بلاگ کیلئے بہتر لگی۔ ہیڈر میں نے خود تھوڑا بہت جوڑ جاڑ کے بنایا ہے۔ ہمیشہ کی طرح، ایک سادہ اور پرکاری والی تھیم میرے بلاگ کی زینت بن گئی۔۔۔۔!

ٹونٹی ٹین ایک عمدہ تھیم ہے اور ورڈپریس والے تو اس کی تعریفوں میں رطب السان ہیں۔ بس تبصروں کیلئے اردو ایڈیٹر کی کمی رہ گئی ہے۔  ایک دو چیزیں اور بھی ہیں جو میں بدلنا چاہتا تھا لیکن مجھے ان کا سِرا مل کے ہی نہیں دیا مثلاً تبصروں والے حصے میں Leave a Reply اور تبصرہ فارم کی مختلف لائنیں۔ پرشیا تھیم میں یہ بھی po. فائل میں موجود تھیں لیکن اس میں نظر نہیں آئیں۔ 🙁

اس کیلئے مجھے مفت مشوروں کی ضرورت ہے۔

Like This!

Written by عمیر ملک

View all posts →

16 Comments

عثمان July 24, 2010 at 6:38 am
Reply

وہ سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس کے بغیر ہی کام ہو جاتا ہے. کوئی نیا رولا تو نہیں مار دیا اس کے ساتھ. کیا تفصیل ہے اس سافٹ ویر کی.
تھیم اردوانے کے لئے اردو محفل میں نبیل کا ٹیوٹوریل موجود ہے. بس اسکی پیروی کرو. سب ٹھیک ہو گا. لنک میری پوسٹ میں موجود تھا.
اردو ایڈیٹر کے پلنگ ان کا لنک یہ ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?10570-%D9%88%D8%B1%DA%88%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D8%A7%D9%88%D9%BE%D9%86-%D9%BE%DB%8C%DA%88-%D9%BE%D9%84%DA%AF-%D8%A7%D9%86!

Home کا ترجمہ بھی اردو میں کرو. ہیڈر کی پی ایچ پی فائل میں مل جائے گا. کمنٹ کے ارد گرگ ہدایات بھی اردوا لو. یہ کمنٹ کے پی ایچ پی فائل میں مل جائیں گی. اگر کوئی مسئلہ ہو تو فائل ڈاؤن لوڈ کرکے مجھے ای میل کرو. میں دیکھتا ہوں.

عثمان July 24, 2010 at 6:44 am
Reply

اگر ساری چیزیں اردوانا چاہتے ہو تو ساری فائلیں خود پھولنی پڑیں گی. یہ اتنا مشکل نہیں. شوق ہو تو کر سکتے ہو. ہر فائل باری باری دیکھتے جاؤ. کوما کے اندر جو بھی لفظ آتا ہے اسے غور سے دیکھو. اگر یہ کوڈ نہیں بلکہ صرف لیبل ہے تو اسے اردوا لو. سیو کرو. اور پھر اس کا اثر دیکھو. بہتر ہوگا کہ دو براؤزرز کھول کر رکھو. ایک وہ جس پر لاگ ان ہو. اور دوسرا وہ جس پر لاگ آؤٹ ہو. کیونکہ بعض دفعہ کچھ فیچرز آپ کسے سامنے ہر وقت نہیں ہوتے.
فائر فاکس کا فائر بگ ڈواؤن لوڈ کرو. یہ بڑی کام کی چیز ہے. یہ تمھیں بتائیے گا کہ سی ایس ایس کی فائل میں کیا چیز ویب پیج کے کس مقام پر اثر انداز ہو رہی ہے.

عین لام میم July 24, 2010 at 6:15 pm
Reply

::عثمان:: بہت شکریہ تفصیلی تبصروں کا۔۔ ڈیفالٹ تھیم میں pot. فائل موجود تھی اس لئے اس سافٹویئر سے لوکلائز کیا۔ اس میں آپ کو لیبلز خود نہیں ڈھونڈنے پڑتے بلکہ سافٹویئر خود نکال کر دے دیتا ہے ایک جگہ۔
Home ہیڈر کی پی ایچ پی فائل میں نہیں ملا۔۔۔۔ اور نہ ہی تبصروں والے الفاظ comment.php میں ہیں۔ بہت ڈھونڈیں ہیں۔
تھیم چیک کرنے کیلئے میں نے لوکل ہوسٹ بنایا ہوا ہے۔ اس سے کام مزید آسان ہو جاتا ہے۔ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام جاری رہتا ہے۔(پکستانی لوڈ شیڈنگ کے بارے تو پتا ہی ہوگا!)۔
فائر بگ انسٹال کیا ہے لیکن اس میں وہ سٹرنگز نظر آ جاتی ہیں ایچ ٹی ایم ایل میں ۔۔ اصل میں وہ کہاں ہیں؟؟ سٹائل شیٹ کیلئے یہ اچھا ٹول ہے۔ میں تمہیں میل کر دیتا ہوں فائلز، دیکھ کر کچھ مشورہ دو۔۔۔۔۔۔ بلکہ مشورے میں کیا وقت ضائع کرنا، خود ہی ٹھیک کر دینا!۔
🙂

عثمان July 24, 2010 at 10:18 pm
Reply

یہ لوکل ہوسٹ کی کیا تفصیل ہے؟ اگر مجھے بھی پتا لگ جائے تو اچھا ہو۔ اس طرح مختلف تھیمز پر تجربات کرنے کے لئے مجھے اپنا بلاگ نہیں‌ استعمال کرنا پڑے گا۔

عین لام میم July 24, 2010 at 11:04 pm
Reply

اس ربطپہ تفصیل موجود ہے۔ انسٹالیشن سے لیکر استعمال تک۔
یار اس آپے سے باہر ہوتے کلیدی تختے کا تو کچھ بتاؤ نا۔۔۔۔۔

الف نظامی July 25, 2010 at 12:12 am
Reply

بہت اچھی تھیم ہے۔

یہ پلگ ان بھی دیکھیے:
ورڈ پریس پلگ ان :Urdu Date-Time
http://auraq.urdutech.com/?p=1422

عین لام میم July 25, 2010 at 12:39 am
Reply

شکریہ۔
یہ پلگ ان میں انسٹال کر چکا ہوں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہاں تبصروں میں تو اردو تاریخ آ رہی ہے۔۔جبکہ اوپر پوسٹ کے عنوان کے نیچے انگریزی ہی ہے۔۔۔ اس کے بارے میں کچھ عرض کریں۔

الف نظامی July 25, 2010 at 1:05 am
Reply

اس کے لیے تھیم کو دیکھنا پڑے گا۔
آپ مجھے تھیم ای میل کردیں میں اس کو دیکھتا ہوں۔

عثمان July 25, 2010 at 3:23 am
Reply

کلیدی تختہ کیا ہے؟

عین لام میم July 25, 2010 at 4:56 am
Reply

keyboard:)
میں آن سکرین کی بورڈ کی بات کر رہا ہوں۔ جو اردو اوپن پیڈ کے ساتھ ہے۔۔۔

الف نظامی July 25, 2010 at 12:26 pm
Reply

ورڈ پریس پلگ ان Urdu Date-Time اپ ڈیٹ
http://auraq.urdutech.com/?p=1430

عین لام میم July 25, 2010 at 1:55 pm
Reply

بہت شکریہ الف نظامی۔۔۔۔۔۔۔
اب ٹھیک کام کر رہا ہے۔
جزاک اللہ خیر

محمداسد July 26, 2010 at 2:19 am
Reply

تھیم اچھی ہے البتہ چند سی ایس ایس پراپرٹیز میں کچھ گڑ بڑ محسوس ہورہی ہے۔
کوشش جاری رکھیں، تھیم اردوانے کا مزہ بلاگر سے زیادہ ورڈپریس میں آئے گا۔
Leave a Reply کے الفاظ comment.php یا legacy.comments.php میں مل جائے گا۔
نہ ملے تو (functions.php) چیک کرلیں۔

عین لام میم July 26, 2010 at 4:36 pm
Reply

شکریہ۔
leave a reply مجھے کہیں نہیں ملا۔۔۔۔۔ legacy,comments,php کی فائل نہیں ہے تھیم کے فولڈر میں۔۔۔۔
یہ آن سکرین کی بورڈ کا بھی کوئی حل تجویز کریں۔۔۔۔۔۔ یہ کیوں ٹھیک ڈسپلے نہیں ہو رہا۔۔۔؟

ریحان علی July 28, 2010 at 9:54 pm
Reply

اسلام و علیکم

آپ اچھی کوشش کر رہے ہیں ۔۔ مزید بھی جاری رکھیں

مزید آپ کوشش کریں کہ ورڈپریس میں ایکسٹرینل پلگنز کم استعمال کریں ۔۔ جس سے اس کی سپیڈ متاثر ہوتی ہے

یہاں میرا اشارہ تبصرات میں اردو شامل کرنے سے ہے ۔۔

ڈیفالٹ تھیم کے کمنپٹ پی ایچ پی انجن میں تھوڑی سے نعم ال بدل اور آپ کے تبصرات کے خانے میں اردو ڈیفالٹ سٹائیل کے ساتھ شامل ہوگی

میری چند اردو کی ہوئی تھیمز میں اس کی مثال موجود ہے

افتخار اجمل بھوپال July 29, 2010 at 8:28 pm
Reply

اچھی تھيم ہے ۔ مبارک ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *