نئی تھیم؛ سادگی اور پُرکاری

عمیر ملک

July 3, 2010

Share Article

لیجئے جناب! پورے دن کی محنت کے بعد آج میں نے اپنے بلاگ کو نئے اور سادہ سے ٹیمپلیٹ میں ’بے رنگ‘ دیا ہے۔
میرے بلاگ کی گذشتہ تھیم بھی رنگوں سے عاری تو تھی لیکن اس میں کافی ’ششکے‘  وغیرہ تھے، اس لئے وہ بعض اوقات لوڈ ہونے میں وقت لیتی تھی۔ ویسے اس دیری میں زیادہ ہاتھ میرے ہاسٹل کے انٹرنیٹ کنکشن کی رینگتی ہوئی رفتار کا ہے، جو کہ کثرتِ ڈاؤنلوڈنگ اور  تقریباً سات آٹھ کمپیوٹروں پر چلتی ہما وقت ’ٹورنٹات‘ کے باعث کچھوے کا مقابلہ کرنے سے بھی قاصر ہے۔
“ہمیشہ” کی طرح یہ نئی تھیم بھی میں نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہے، یعنی کہ بنے بنائے ریڈی میڈ ٹیمپلیٹ کو اردو کیا ہے۔ اور اس کو اپنے بلاگ کے مطابق ڈھال دیا ہے۔ کافی عرصے سے میری یہی کوشش تھی کہ کوئی بالکل سادہ سی صاف ستھری تھیم اپنا لوں۔۔۔۔بلاگ کیلئے!
اس ٹیمپلیٹ میں میں نے تبصروں کیلئے  اردو ایڈیٹر بھی چپکا دیا ہے اور خوشی کی بات یہ کہ وہ صد فیصد کام بھی کر رہا ہے۔ اس بلاگ کی خاص یا پھر عام بات یہ ہے کہ اس میں ڈبے ہی ڈبے ہیں۔۔۔اسی لئے اس کا نام “سادہ ڈبہ ٹیمپلیٹ” ہے۔ آج یا کل میں یہ تھیم اپلوڈ کر کے فلاحِ عامہ کیلئے پیش کر دوں گا۔ اور ربط بھی یہاں پوسٹ کر دوں گا۔ اس کے علاوہ اردو محفل میں بھی لگا دوں گا۔ بے فکر رہئے!
ویسے مجھے تو یہ تھیم فی الحال پسند ہے، آپ لوگوں سے بھی فیڈ بیک کی درخواست ہے، اور اگر کسی کو اس میں کائی “کیڑا” یا بگ نظر آئے تو برائے مہربانی اس کو نکالنے کے ساتھ ساتھ کوئی “کیڑا مار” نسخہ بھی بتانا مت بھولئے گا۔۔۔!!۔

Written by عمیر ملک

View all posts →

8 Comments

Yasir July 3, 2010 at 9:10 pm
Reply

اردو نستعلیق کے تصویر اور ڈاون لوڈنگ نہیں کام کر رہی، یہ شاید میگا اپ لوڈ کے سعودی عرب اور دیگر تمام عرب ممالک میں بلاکڈ ہونے کی وجہ سے ہے۔ باکس ڈاٹ نیٹ استعمال کریں یا پھر میڈیا فائر ڈاٹ کام۔ بلاگ کی تھیم کچھ زیادہ ہی سادی ہو گئی، کہیں کوئی ہلکا سا رنگ ہی لگا دیں۔ سائیڈ بار کے فونٹ بے حد چھوٹے ہیں۔ اور تھیم کے سفید رنگ پر بلاگ پوسٹ کا بالکل کالا رنگ بہت زیادہ نمایاں ہے، اسے اگر مناسب سمجھیں تو ایک درجہ گرے کی طرف منتقل کر دیں۔ باقی اچھی کوشش ہے ، مستقبل میں بھی امید ہے ایسی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اگر آپکے پاس وقت ہو تو کبھی بلاگر کی تھیم اردوانے کا طریقہ کار بھی پوسٹ کر دیجیے گا۔
والسلام

عین لام میم July 3, 2010 at 9:13 pm
Reply

بہت شکریہ فیڈ بیک کا یاسر۔۔۔ کوشش کرتا ہوں گرے رنگ کرنے کی۔۔۔ اور لنک بھی بدل دوں گا جلد ہی۔

عثمان July 3, 2010 at 9:42 pm
Reply

یار کام کچھ ذیادہ ہی پھیکا نہیں ہوگیا. تھوڑی بہت رنگ بازی تو کر لینی تھی.
بہرحال اب لوڈ ہونے میں آسانی ہے. یہ اچھی بات ہے. اور ہاں….کمنٹ دینے کے طریقہ کار پر ذرا نظر ڈالنا…کوڈ ڈالنے کے معاملے میں ایک مصیبت کھڑی ہوگئی ہے.

عین لام میم July 3, 2010 at 10:10 pm
Reply

:عثمان:: چلیں رنگ بازی کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔
کونسے کوڈ کی بات کر رہے ہیں۔۔۔؟

عثمان July 4, 2010 at 2:21 am
Reply

یار یہی جو نیچے کمنٹ لکھتے وقت لگا رکھا ہے تصدیق کے لئے. تھوڑا گڑبڑ ہے اس میں.یار یہی جو نیچے کمنٹ لکھتے وقت لگا رکھا ہے. تھوڑا گڑبڑ ہے اس میں.

Anonymous July 4, 2010 at 3:07 am
Reply

میں نے چیک کیا ہے۔۔۔ میرا خیال ہے اردو پیڈ چپکانے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ خیر، فی الحال میں نے تصدیق کو ختم کر دیا ہے۔
نشاندہی کا شکریہ۔
(عین لام میم)

DuFFeR - ڈفر July 4, 2010 at 10:04 am
Reply

مجھے تو یہ تھیم پسند آئی ہے

عین لام میم July 4, 2010 at 12:45 pm
Reply

مہربانی ڈفر!۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *