عین لام میم، میرے نام کے ابتدائیے ہیں اور میرا تعلق ضلع گجرات کے شہر لالہ موسیٰ سے ہے۔ ابتدائی تعلیم کھاریاں چھاؤنی کے فوجی اسکول(آرمی پبلک سکول) سے حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور(جی سی یو) سے ایف ایس سی کی۔ اب کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ،اسلام آباد سے کمپیوٹر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔ لکھنے لکھانے کا شوق نجانے کب سے ہے، بلاگنگ بس ‘دیکھا دیکھی’ ہی شروع کی اور لکھنے کے لیے کچھ خاص نہیں ہوتا اسی لیے بلاگ پر تحریروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ میں اپنے ادارے کے سالانہ مجلہ “سعی” کی مجلسِ ادارت کا بھی رکن ہوں۔ یہ میرا شوق ہی ہے جو مجھے اس طرف لگائے رکھتا ہے ورنہ میری تعلیم بالکل ‘بے ادب’ ہے۔ اس لیے اگر بلاگ پر کوئی تحریر کسی بھی ‘با ادب ‘ شخصیت کو ناگوار گزرے تو پیشگی معذرت!
ولسلام
پچھلی تحریر: تکنیکی مدد برائے اِنسٹالِنگ اردو
اگلی تحریر: میں ضرور آؤں گا ــ فلسطین کے نام