تلاش گمشدہ
السلام علیکم
ایک ضروری اعلان سماعت فرمائیں۔ ایک بلاگر جس کی عمر تقریباَ میرے جتنی ہے، قد کاٹھ بھی میرے جیسا ہی ہے، بول چال بھی میری طرح ہے، حرکتیں بھی ہو بہو ہیں۔۔۔۔ کئی دنوں سے اپنے بلاگ سے لا پتہ ہیں۔
اگر کسی صاحب یا صاحبہ کو پتا ہو تو اسی بلاگ ایڈریس کے پتے پہ پتا بھجوائیں اور شکریہ کا موقع وصول کریں۔
پی ایس: اگر یہ پوسٹ وہ خود پڑھے، تو فورا یہاں دفعہ ہو اور اس بلاگ سے اس ” لاوارثیت” کی کیفیت کو بھگائے، اسے کچھ نہیں کہا جائے گا (اگر بھاگنے کی وجہ یہی ہے کہ اسے کچھ نہیں کہا جاتا تو پھر اسے کچھ کہا جائے گا!) ۔