سانسوں کی مالا پہ
آج شہنشاہِ قوّالی استاد نصرت فتح علی خان کی 67ویں سالگرہ ہے۔ گوگل پاکستان کے ہوم پیج پہ ان کی یاد میں پہلی بار ڈُوڈل شایع کیا گیا ہے۔
میں اپنی زندگی میں کم ہی ایسے پاکستانیوں سے ملا ہوں، جنہیں نصرت فتح علی خان پسند نہ ہوں۔ بہت سے لوگوں کو قوالی پسند نہیں ہوتی لیکن جب قوال نصرت فتح علی خان ہو، تو شاید ہی کوئی نا پسند کر سکے۔ بچپن میں مجھے قوالی سے سخت چِڑ تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جب بھی ٹی وی پہ قوالی نشر ہوتی تھی تو سمجھ جاتے تھے کہ کم از کم بھی آدھا گھنٹا تو کچھ اور نہیں لگے گا۔[مکمل تحریر پڑھیں]