ہم تو مر جائیں گے اے ارض وطن پھر بھی تجھے – محسن نقوی
محسن نقوی کی ایک خوبصورت نظم یومِ آزادی کے موقع پر سب دوستوں کے نام۔ نظم کو میری آواز میں سننے کیلئے ساؤنڈ کلاؤڈ پہ کلک کیجئے۔
دوستو پھر وہی ساعت وہی رُت آئی ہے
ہم نے جب اپنے ارادوں کا علَم کھولا تھا
دل نے جب اپنے ارادوں کی قسم کھائی تھی
شوق نے جب رگِ دَوراں میں لہُو گھولا تھا
پھر وہی ساعتِ صد رنگ وہی صُبحِ جُنوں
اپنے ہاتھوں میں نئے دور کی سوغات لیے
محملِ شامِ غریباں سے اُتر آئی ہے
خشک ہونٹوں پہ بکھرتے ہوئے جذبات لیے