تعارف
عین لام میم، میرے نام کے ابتدائیے ہیں اور میرا تعلق ضلع گجرات کے شہر لالہ موسیٰ سے ہے۔ ابتدائی تعلیم کھاریاں چھاؤنی کے فوجی اسکول(آرمی پبلک سکول) سے حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور(جی سی یو) سے ایف ایس سی کی۔ اب کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ،اسلام آباد سے کمپیوٹر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔ لکھنے لکھانے کا شوق نجانے کب سے ہے، بلاگنگ بس ‘دیکھا دیکھی’ ہی شروع کی اور لکھنے کے لیے کچھ خاص نہیں ہوتا اسی لیے بلاگ پر تحریروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ میں اپنے ادارے کے سالانہ مجلہ “سعی” کی مجلسِ ادارت کا بھی رکن ہوں۔ یہ میرا شوق ہی ہے جو مجھے اس طرف لگائے رکھتا ہے ورنہ میری تعلیم بالکل ‘بے ادب’ ہے۔ اس لیے اگر بلاگ پر کوئی تحریر کسی بھی ‘با ادب ‘ شخصیت کو ناگوار گزرے تو پیشگی معذرت!
ولسلام
تکنیکی مدد برائے اِنسٹالِنگ اردو
آجکل کمپیوٹر پر اردو میں لکھنا یا انٹرنیٹ پر اردو میں لکھنا زیادہ مشکل نہیں رہا۔ اردو بلاگز ، فورمز اور دیگر اردو ویب سائٹس کو بہتر حالت میں دیکھنے کیلئے آپ کو اردو فونٹس کی ضرورت ہو گی۔
جمیل نوری نستعلیق یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
اردو نسخ ایشیا ٹائپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
ان فونٹس کے ساتھ آپ زیادہ تر ویب سائیٹس اور بلاگز کو ان کے اصل دلکش خط میں دیکھ سکیں گے۔ ان ضروری فونٹس کے علاوہ آپ اردو محفل فورم کے فراہم کردہ فونٹس یہاں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید اردو فونٹس آپ اردو لائف ڈاٹ کام سے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
انسٹال کرنے کا طریقہ:
فونٹس کو انسٹال کرنے کیلئے ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اپنی ونڈوز کے ’فونٹس فولڈر‘ میں پیسٹ کر دیں۔ فونٹس فولڈر کو کھولنے کے لئے ’Start menu‘ میں جا کر ’Run‘ کمانڈ بار پر ‘Fonts’ ٹائپ کریں اور ’OK‘ دبائیں۔ فونٹس کا فولڈر کھل جائے گا، اس فولڈر میں ڈاؤنلوڈ (یا Extract) کئے ہوئے فونٹس کو ’کاپی‘ کر کے ’پیسٹ‘ کر دیں۔ اگر آپ نے ’Zip‘ فائل ڈاؤن لوڈ کی ہے تو اسکو ’Unzip/Extract‘ کر کے اس میں سے فونٹ فائل کو حاصل کریں۔ یہ سب کرنے کے بعد آپکو بلاگ نئے فونٹس میں نظر آنا چاہئے اگر آپکو نئے فونٹس نظر نہیں آ رہے تو اپنے براؤزر کو ’restart‘ کریں۔
تفصیلی طریقے کیلئے یہاں کلک کریں۔
یاد رکھئے کہ یہ تمام طریقہ صرف اپنے کمپیوٹر میں اردو خط کو بہتر انداز میں پڑھنے کیلئے ہے۔ اردو لکھنے کیلئے آپ یہاں پر موجود معلومات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس ربط میں اردو لکھنے اور پڑھنے کے بارے میں تفصیلی طریقہ درج ہے۔
شکریہ