مضمون: میری بھینس
یوں تو دنیا میں کئی قسم کے جاندار پائے جاتے ہیں لیکن میرا پسندیدہ پالتو جانور بھینس ہے۔ میری پیاری بھینس کا نام دُلاری ہے۔ اس کی عمر 15 سال ہے۔ اس کے دو کان، دو آنکھیں، ایک ناک اور ایک منہ ہے۔ اس کی چار ٹانگیں اور ایک دم بھی ہے۔ میری بھینس صحت مند اور موٹی تازی ہے۔ میری بھینس کی رنگت سیاہی مائل کالی ہے اور اس کے ماتھے پہ سفید دودھیا نشان ہے جو آج کے سُپر مون کی طرح روشن نظر آتا ہے اور اسے تمام بھینسوں میں نمایاں کرتا ہے۔ اس کا قد کاٹھ محلے کی تمام بھینسوں کے مقابلے خوب نکلتا ہوا ہے اور سب لوگ اسے رشک و حسد کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں (اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اسے سیاہ رنگ سے نوازا ہے تاکہ حسد بھری نگاہوں سے محفوظ رہ سکے)۔ میری دُلاری کی آنکھیں سیاہ اور چمکدار ہیں۔ جب میں اسے چارہ ڈالتا ہوں تو وہ اپنی لامبی لامبی پلکوں کو اٹھا کر مجھے تشکر بھری نگاہوں سے دیکھتی ہے تو میرے دل میں اس کیلئے موجود پیار مزید بڑھ جاتا ہے۔
[مکمل تحریر پڑھیں]