محترمی و مکرمی جناب شعیب صفدر صاحب نے ہمیں بھی اردو بلاگران کی ”ٹیگ زدگیوں“ میں شامل کر ہی لیا۔اس کے لئے میں ممنون ہوں کہ انہوں نے یاد رکھا۔ ٹیگ کرنے کا یہ کھیل دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک رابطے کی صورت بھی بنا دیتا ہے۔ ہر بلاگ پہ دوسرے بلاگوں کے لنکس ملتے ہیں جو ایک کمیونٹی ہونے کا احساس دیتے ہیں۔ خیر۔۔ جوابات کا سلسلہ شروع کرتے ہیں:
سوال نمبر 1: 2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
جواب: سوال میں ہی جواب پنہاں ہے، کچھ خاص یا نیا کرنا چاہتا ہوں۔ اور انشاءاللہ ایسا جو میرے اور میرے گھر والوں کیلئے خصوصا اور بالعموم سب کیلئے فائدہ مند ہو۔
سوال نمبر 2: 2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟
جواب: ماسٹرز کی تعلیم شروع کرنے کا۔
سوال نمبر 3: 2011ء میں کوئی کامیابی ؟
جواب: الحمد للہ، میری انجینئرنگ مکمل ہوئی۔
سوال نمبر 4: سال 2011ء کی کوئی ناکامی ؟
جواب: اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وہ ہمیشہ کامیابیوں سے نوازتا ہے۔ کوئی ایسی خاص ناکامی نہیں جو قابلِ ذکر ہو۔
سوال نمبر 5: سال 2011ء کی کوئی ایسی بات جو بہت دلچسپ اور یادگار ہو؟
جواب: ظاہر ہے میری ڈگری میرے لئے ہمیشہ یادگار رہے گی۔ فائینل پراجیکٹ سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں جو دلچسپ بھی ہیں اور ”عجیب“ بھی۔۔۔۔ ط:
سوال نمبر 6: سال کے شروع میں کیسا محسوس کر رہے ہیں؟
جواب: بے انتہا پُر امید!
سوال نمبر 7: کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہیں؟
جواب: بہت کچھ۔۔۔مثلآ زبانوں میں جرمن زبان، اور کاموں میں ”اچھے“ کام!
میرا خیال ہے ٹیگ اٹیک کی زد میں بہت سے لوگ پہلے ہی آ چکے ہیں، اور بہت سوں کے جواب ابھی پینڈنگ ہیں۔ روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے میں بلا امتیاز ، انکل ٹام ، عادل بھیا ، شازل صاحب ، صلہ عمر والے عمر صاحب کو ٹیگ زد کرتا ہوں۔ شاید ان میں سے کوئی پہلے بھی ٹیگ زد ہو چکا ہو ۔ میرے خیال میں یہ قوائد و ضوابط ( اگر ہیں تو) کے خلاف نہیں ہے۔
ولسلام
مستقل لنک
انجنیرینگ مکمل ہونے کی مبارک ہو۔
مستقل لنک
خیر مبارک۔ بہت شکریہ
مستقل لنک
مستقل لنک
عمیر بھیا میں کچھ مصروفیات کی بنا پر کچھ عرصہ بلاگستان سے کچھ دور دور رہا لہٰذا آپکی پوسٹ پڑھنے میں تاخیر ہوگئی۔ جس پر بہہہت معزرت۔ بھیا اگر ٹیگ کیا ہی تھا تو براہِ راست ہی بتا دیتے
خیر اِس ٹیگ نے مُجھے یہ تحریر لکھنے پر مجبور کیا ورنہ میں خصوصاً بلاگی دوستوں کے نام نہیں لکھتا یہی وجہ ہے کبھی بلاگستان کے مختلف پیچیدہ موضوعات پر بھی نہیں لکھتا۔اُمید ہے آپ بھی حوصلہ افزائی کے ساتھ اتفاق رائے کریں گے:
http://adilbaiya.blogspot.com/2012/03/blog-post_04.html