آج مجھے بلاگنگ کرتے ہوئے 3 سال ہو گئے ہیں۔ 13 جنوری 2009 کو میں نے اس میدان میں اپنا پہلا قدم رکھا تھا۔ اگرچہ اس دشت کی سیاحی میں بس دو چار گام کا فاصلہ ہی طے کر پایا ہوں لیکن بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ بہت سے لوگوں کر پڑھنے کا موقع ملا۔ اپنی بات کہنے کا سلیقہ آیا اور خاص طور پر اردو میں ٹائپنگ سپیڈ اچھی ہو گئی ہے۔
بلاگنگ لفظ سے واقفیت شاید کسی انگریزی میگزین کو پڑھتے ہوئے ہوئی، سرچ کیا تو پتا چلا کہ یہ ہوتی ہے بلاگنگ۔ اردو بلاگنگ کے بارے میں اردو محفل سے پتا چلا۔ اردو محفل میں بہت عرصہ لوگوں کو دیکھنے اور پڑھنے کے بعد اپنے پہلے سے موجود بلاگسپاٹ کے اکاؤنٹ کو کئی بار تازہ کیا لیکن کچھ لکھ نہ سکا۔ پھر وہیں سے ہی اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کا پتا چلا۔ اس پہ اکاؤنٹ بنایا اور پہلا بلاگ اسی پہ لکھا۔ لیکن پھر جلد ہی بلاگسپاٹ ڈاٹ کام پہ پانچواں درویش کے نام سے اردو بلاگ سیٹ اپ کر لیا اور اس پہ منتقل ہو گیا۔ بلاگسپاٹ سے فری ڈومین اور پھر ذاتی ڈومین پہ منتقلی تو یہاں اور یہاں پڑھی ہی جا سکتی ہے۔
ان تمام مراحل میں اردو محفل کے نبیل بھائی اور دیگر سے بہت مدد لی، اس کے علاوہ م بلال م اور جہانزیب اشرف کے ساتھ ساتھ تمام اردو بلاگران نے ہر مشکل وقت میں بہت ساتھ دیا۔ اب تو گھر کی بات ہے سو شکریہ کیا ادا کرنا بار بار! ط:
ہاں، قارئین کا شکریہ میں ضرور ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے میری تقریبا 82 پوسٹوں کو نہ صرف پڑھا اور برداشت کیا بلکہ 564 کے قریب تبصرے بھی کیے۔ خاموش قارئین سے گزارش ہے کہ اپنے ہونے کا احساس دلایا کریں اور خاموشی کا بائیکاٹ کریں۔
اب آئے ہیں تو کیک تو کھا کر ہی جایئے گا۔ یہ لیجئے۔
اس تحریر پر 17 تبصرے کئے گئے ہیں
تبصرہ کیجئے
پچھلی تحریر: 11 جنوری 2009ء [ڈائری کا ایک ورق]
اگلی تحریر: ٹیگ اٹیک
مستقل لنک
بلاگ کی تیسری سالگرہ مبارک ہو جناب۔۔۔ دعا ہے کہ آپ یونہی بلکہ اور زیادہ بلاگنگ کریں۔۔۔آمین
واقعی اب گھر کی بات ہے اور اردو بلاگستان ایک خاندان کی طرح ہے، اس لئے شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں۔ ویسے میرا شکریہ دو دفعہ ادا کر گئے ایک دفعہ باقاعدہ نام لے کر اور دوسرا قارئین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے۔
ویسے خاموش قارئین اپنے ہونے کا احساس دلا تو رہے ہیں جبھی تو آپ کو معلوم ہے کہ خاموش قارئین بھی ہیں۔ ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ خاموش قارئین خاموشی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے الفاظ کا جادو چلائیں۔ باقی سنا ہے جادو حرام ہے، ویسے حرام تو بہت کچھ ہے، بہت کچھ سے یاد آیا ابھی بلاگ پر بہت کچھ کرنا ہے، ویسے کچھ نہ کرنا بھی بہت کچھ کرنا ہوتا ہے۔
ایسے باتوں سے باتیں نکالیں اور ان پر غور کریں تو بلاگ آباد رہتے ہیں، ویسے سوچو یہ کہہ کون رہا ہے، وہ جو خود ”باقاعدہ“ بلاگ نہیں لکھتا۔
مستقل لنک
ویسے تو آپ کہہ ٹھیک ہی رہے ہیں لیکن تیسری دفعہ آپ کا شکریہ ادا کر دیتا ہوں تشریف لانے کا اور مبارکباد کا۔
آپ بے شک کم لکھتے ہیں لیکن سب سے موثر تحاریر آپ کی ہوتی ہیں۔ لہٰذا آپ کو استثنیٰ حاصل ہے۔ اب اس استثنیٰ کا ‘ فائدہ’ مت اٹھائیے گا۔ ط:
مستقل لنک
بلاگ کی تیسری سالگرہ مبارک ۔۔ آپ بھی اردو محفل سے تعلق رکھتے ہیں یہ مجھے آج پتہ چلا ۔۔۔ کیک کا شکریہ ۔۔
مستقل لنک
بہت کم اردو بلاگر ایسے ہوں گے جو اردو محفل سے کسی نہ کسی انداز میں مستفید نہ ہوئے ہوں۔ وقت کے ساتھ ساتھ میں نے وہاں کا وزٹ ذرا کم کر دیا ہے۔
مبارکباد کا شکریہ
مستقل لنک
ویسے ایک بات لکھنا بھول گیا کہ مجھے آپ کے بلاگ کا عنوان ”پانچواں درویش“ بہت پسند ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے شاہکاروں سے بھرا بیک گراؤنڈ بہت زبردست ہے۔
وہ جو آپ کے پہلے بلاگ پر موجود ہوتا تھا کہ ”قصہ اس پانچویں درویش کا جس کو قصہ گو بھول جاتے ہیں“ یہ مجھے اکثر سوچنے پر مجبور کرتا تھا اور میں کئی پانچویں درویش دریافت کرنے کی ناکام کوشش کرتا تھا۔
ویسے کبھی اس پانچویں درویش پر بھی کچھ لکھیں۔
مستقل لنک
بلال بھائی بہت بہت شکریہ (چوتھی دفعہ ) اس تعریف کا۔
انشاءاللہ پانچویں درویش پہ بھی لکھوں گا کبھی۔۔۔
مجھے لگتا ہے میری محنت وصول ہو گئی، آپکی تعریف سے۔
مستقل لنک
آ رہی ہے میرے پیٹ سے یہ صدا
کہ کیک یہاں تھوڑا سا ہے اور بندے بہت
سارا تو خود کھا لیا اور ہم خاموشی کا بایکاٹ بھی ایک ٹکڑے سے کریں۔
سالگرہ مبارک
مستقل لنک
خاموشی کا بائیکاٹ بھی آپ نے کیک کیلئے ہی کیا۔۔۔ کیک نہیں ہے تو “روٹی” سے گزارا کر لیں۔۔۔
تشریف لانے اور تبصرہ کرنے کا شکریہ۔
مستقل لنک
مستقل لنک
سالگرہ مبارک ہو۔
ہم بھی خاموش قاری ہیں۔
تبصرہ کرنے کو دل کرتا ہے۔لیکن بعض اوقت الفاظ نہیں ملتے۔
اس لئے زیادہ تر چوول مارنے کی نسبت خاموشی بہتر سمجھتے ہوئے پڑھ کر گذرجاتے ہیں۔
مستقل لنک
بہت شکریہ یاسر بھائی۔ آپکا تو ہمیں پتا ہے۔
اسی طرح حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔ شکریہ
مستقل لنک
بلاگ کی سالگرہ مبارک ہو
مستقل لنک
بہت شکریہ افتخار صاحب۔
مستقل لنک
مبارک ہو جناب۔
مستقل لنک
خیر مبارک۔ حوصلہ افزائی کا شکریہ
مستقل لنک
خاموش قاری،
خاموشی کا باءیکاٹ۔
سالگرہ مبارک
مستقل لنک
بہت شکریہ خاموش قاری صاحب۔
آپکی حوصلہ افزائی اور قیمتی آراء میرے لئے بہت اہم ہیں۔