اس تحریر پر 20 تبصرے کئے گئے ہیں


  1. شارٹ ہے یار!!!!!!!!!
    تُو تو بہت بڑا ڈوڈلا ہے…مم..میرا مطلب ہے یہ آرٹ تو بڑا زبردست ہے. خاص طور پر وہ سرنگ والی تصویر تو کما ل کی ہے.
    تم کپیوٹر کی طرف کیوں چلے گئے. سیدھی طرح لاہور این سی اے میں داخلہ لینا تھا. اور آج ہم تمھاری ڈوڈل گیلری دیکھ رہے ہوتے.
    ویسے ڈوڈل لاشعوری طور پر ہونا چاہیے. اگر شعوری طور پر بنایا گیا تو یہ تو غیر قانونی ڈوڈل ہوا نا :)
    اور ڈوڈلوں کا انتظار ہے. بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ بلاگستان میں ہفتہ ڈوڈل منانا چاہیے. سکول کے زمانے میں میں نے ایک ڈوڈل بنایا تھا. نام تھا اس کا آنکھ پنچھی . کافی مشہور ہوا تھا.

    Reply

  2. یار آخری تصویر میں آنکھ کے اوپر موم بتی نہیں بنانی تھی. اگر آنسوؤں میں سے ہی ماہی گیری کی جاری ہوتی تو کیا ہی بات تھی.
    آئے خائے….

    Reply

  3. واہ جی واہ. یہ تو بہت اچھا آرٹ ہے اور آپ بہت اچھے فنکار ہیں. اس کو ترقی دیں مزید.

    Reply

  4. اب سمجھ آئی کہ سکولوں کالجوں کے سارے ڈسک کس نے برباد کئے ہيں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    يہ آرٹ کے نمونے يورپ ميں بھجواديجئے اتنی آمدن ہو جائے گی کہ ساری عمر نوکری کرنے کی ضرورت نہيں ہو گی مگر عنوان ايبسٹريکٹ آرٹ رکھنا نہ بھولئے گا

    Reply

  5. مجھے سرنگ اور سيکنڈ لاسٹ بہت پسند آيا آپ تو آرٹسٹ ہيں ميرے خيال ميں آپ کو پارٹ ٹائم پروفيشن کا درجہ دينا چائيے اور تھوڑی سی کوشش کريں تو اپنی دنيا ڈھونڈ سکتے ہيں

    Reply

  6. عثمان بھیا کی بات پسند آئی… جا کر این سی اے میں داخلہ لیتے… یہ اِس راہ پر کیسے چل پڑے… چلئیے دونوں کام بھی ساتھ ساتھ ہو جائیں گے.. افتخار اجمل بھیا نے بھی دُرست فرمایا…

    Reply

  7. آپ اپنے بلاگ کا سانچہ اپنے ڈوڈل سے ترتیب کیوں نہیں دیتے؟ آپ ڈوڈل کے ذریعے اپنے بلاگ کا سانچہ ترتیب دیں، کوڈنگ کا مسلہ ہو تو مجھے بتائیں۔

    Reply

  8. ::عثمان:: سب سے پہلے تو تعریف کا بہت شکریہ۔
    یہ این سی اے والا مشورہ مجھے جی سی میں ہی مل گیا تھا، میں نے آخری دن اپنی یونیفارم شرٹ پر جی سی کی مین بلڈنگ بنائی تھی۔۔۔دکھاؤں گا وہ بھی۔
    اور میرے نہ جانے کی وجہ یہ ہے مجھے بچپن سے ہی ڈاکٹر یا اجنینئر بننے کے لئے پروان چڑھایا گیا تھا۔ اگر میں اس آرٹ شارٹ میں چلا جاتا تو خاندان کا واحد انجینئر کون بنے گا۔۔۔ہیں!

    Reply

  9. :عثمان:: آنلائن دوڈل گیلری بناؤں گا۔ پھر تم دیکھنا۔ اور یہ آخری تصویر میں اصل میں موم بتی کا موم آنسوؤں میں نہیں مل رہا، امیج کوالٹی کے باعث واضح نہیں ہے۔ یہ تو شاید تکلیف اور روشنی یا پھر کسی اور ایسی ہی چیز کو یا پھر لوڈ شیڈنگ کو بیان کر رہا ہے۔۔ :ہاسا:
    ::دوست:: بہت شکریہ۔
    ::افتخار اجمل:: دیکھئے سارے میں نے نہیں خراب کئے، میں تو اسی ڈر سے لیکچر ہی چھوڑ دیتا ہوں اکثر!
    ::پھپھے کٹنی:: آرٹسٹ کا درجہ دینے کا بہت شکریہ۔
    پارٹ ٹائم نہیں میں تو ہر وقت ہی کچھ نہ کچھ بناتا رہتا ہوں۔ دنیا کی کھوج میں ضرور نکلوں گا کبھی نہ کبھی۔
    :عادل بیا:: اگر میں این سی اے میں چلا جاتا تو پھر میں لیکچروں میں بور نہ ہوتا، اور اس طرح میں ڈوڈل بنانے سے محروم رہ جاتا۔۔۔ یہی تو اسکی خاص بات ہے۔
    ::جہانزیب:: بہت شکریہ۔
    اور اصل کام کی بات تو آپ نے ہی کی ہے۔۔۔ مشورہ مجھے اچھا لگا ہے بلکہ میں تو اپنے ہیڈر میں ان کو استعمال کرنے کا سوچ بھی رہا تھا۔ آپ کے تعاون کا مشکور ہوں گا۔ کیا آپ مجھے کوئی ایسا انگریزی سانچہ ڈھونڈ کے بتا سکتے ہیں جس کو دیکھ کر مجھے تھوڑا اندازہ ہو جائے کہ کس طرح تبدیلیاں بہتر ہوں گی۔ یا اپ کا اپنا کوئی آئیڈیا۔۔؟ آپ مجھے ای میل کر سکتے ہیں۔

    Reply

  10. واقعی اس میں ایک الگ طرح کی خوبصورتی ہے. نام تو میں نے بھی پہلی بار ہی سنا ڈوڈل لیکن اس پر تھوڑا بہت کام کیا ہوا. وہی آپ کی طرح رجسٹر اور کاپیوں کے صفحات کے اوپر. لیکن اپنی اس عادت سے جلد ہی جان چھڑالی کہ اس کی وجہ سے اہم لیکچر بھی ضائع ہوجاتے.

    Reply

  11. عمیر آپ آرٹسٹ ہیں، اس لئے قدرتی ہی آوٹ آف دا باکس سوچنے اور دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس لئے میں کہوں گا کہ کسی بنے بنائے سانچہ کو دیکھے بغیر صرف یہ سوچ کر کہ میرا بلاگ ایسا ہونا چاہیے، تحریر والا حصہ یوں نظر آنا چاہیے اور روابط یوں نظر آنا چاہیں وغیرہ وغیرہ سوچیں اور پھر اس خیال کو ڈوڈل میں کنورٹ کر دیں ۔ اس خیال کو سانچے میں ڈھالنا اتنا مشکل کام نہیں ہو گا ۔
    ویسے اس ربط پر آپ کو کچھ مثالیں مل جائیں گی ۔
    سب سے بہتر کسی آرٹسٹ کو اگر آپ جانتے ہیں اسکی ویب سائٹ کو دیکھیں جو دیگر ویب سائٹ سے ہمیشہ ممتاز نظر آئے گی ۔

    Reply

  12. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    بہت خوب آپ کی تصویریں بہترین ہیں۔اللہ تعالی آپ کواورترقی دے۔ امین ثم آمین

    والسلام
    جاویداقبال

    Reply

  13. ::اسد::ویسے مجھے لیکچر مس ہونے کا زیادہ احساس نہیں ہوتا۔۔ پتا نہیں کیوں۔۔ ;)۔
    ::جہانزیب:: بہت شکریہ راہنمائی کا۔ میں اس بارے میں کوشش کروں گا، کیونکہ بہرحال یہ مشکل ہے میرے لیے۔ آپ سے رابطہ کروں گا جب بھی کچھ پیش رفت ہوئی۔
    ربط دینے کا بھی شکریہ۔ کل کافی دیر تک میں اسی طرح کی سائیٹس وزٹ کرتا رہا ہوں۔
    ::جاوید اقبال:؛ بہت شکریہ تعریف کا۔ آمین

    Reply

  14. چیتا ہے یار تو تو
    ونڈرفل آرٹ ہے تیرے پاس
    بہت اعلی
    کیوں ادھر ادھر ٹکریں مار را؟
    ویسے انجنئیر بننے کے بعد بھی اس کام کو جاری رکھا جا سکتا ہے
    😉

    Reply

  15. آپ ہمارے نوزائیدہ بلاگ پر تشریف لائے، بہت خوشی ہوئی ۔ آپ بھی ہماری سنکیت کی تعریف میں ڈنڈی مارگئے ہیں ۔
    آپکے کچھ ڈوڈلز میں آرچز مسنگ ہیں اور کچھ میں ڈومز اور منارتس بھی ۔
    امید ہے آنا جانا لگا رہیگا ۔ ایک دفعہ پھر آپکی آمد کا شکریہ ۔

    Reply
  16. طالوت

    اچھا ہے ۔ اگر غیر ارادی ہی رہا تو اور بھی اچھا ہو گا۔
    وسلام

    Reply

DuFFeR - ڈفر کو جواب دیں جواب ترک کریں

بے فکر رہیں، ای میل ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ * نشان زدہ جگہیں پُر کرنا لازمی ہے۔ آپکا میری رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، لیکن رائے کے اظہار کیلئے شائستہ زبان، اعلیٰ کردار اور باوضو ہونا ضروری ہے!۔ p: