خبر ہے کہ سرحد اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی ہے کہ تمام ایس ایم ایس اور “لیٹ نائٹ” کال پیکجز ختم کئے جائیں۔
دیکھا جائے تو یہ قوم کے انسانی و نسوانی و جوانی حقوق پر براہِ راست ڈاکہ زنی کی ایک گھناؤنی سازش ہے۔ قوم کے ‘کھل کر بولنے’، ‘سب کہہ دینے’ اور ‘اور سنانے’ کی دل پسند تفریح پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ ہماری افسردہ و پژمردہ قوم کیلئے چند ایک ہی تو تفریحیں رہ گئی ہیں، اب ان پر بھی قدغن لگائے جا رہے ہیں۔ اس بھری دنیا میں جہاں ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے اور ہر کوئی دوسرے کی ٹانگ کھینچنے پر لگا ہوا ہے، ایک موبائل فون ہی تو دکھ درد کا ساتھی ہے جو ساتھ نبھاتا ہے ہر جگہ!
اور تو اور اب تو موبائل فون ہماری عائلی زندگی میں بھی ایک اہم رکن کی حیثیت رکھتا ہے۔ پہلے زمانے میں آسمانوں پر بنے ہوئے رشتے ڈھونڈنے کا جو کام محلے کی خالائیں، آپائیں اور بُوائیں کیا کرتی تھیں، اب وہی کام با آسانی ایس ایم ایس سروس کر سکتی ہے۔ اور رہی بات لیٹ نائٹ کال پیکجز کی، یہ تو ‘انڈر اسٹینڈنگ’ پیدا کرنے کا ایک ایسا آسان طریقہ ہے جو ہماری مشرقی روایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایجاد کیا گیا ہے کہ بغیر دیکھے اور بغیر ملے ہی آپ کو سب کچھ پتا چل جاتا ہے..!!.
اب ذرا بات ہو جائے موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی، تو جناب یہ تو ان کا فرضِ عین ہے کہ قوم کو وہ وہ سہولیات بھی فراہم کی جائیں جنکی انہیں ضرورت نہیں ہے(لیکن ظاہر ہے کبھی بھی مستقبل قریب میں پڑ سکتی ہے)!۔
پہلے پہل تو جب آپ کال سینٹر کا نمبر ملاتے تھے تو ایک جذبات سے عاری مشینی آواز آپ کو ہدایات دیتی تھی لیکن اب تو بھائی اس میں بھی حتی الامکان جذباتیت بھرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انسانوں کو مشینوں کے ذریعے ‘سیٹسفائی’ کرنے کا جو کام مغرب میں عام ہے، اب یہاں بھی فی الحال آواز کی شکل میں دستیاب ہے۔ نہیں یقین تو ذرا ٹیلی نار کی ہیلپ لائن 345 ڈائل کیجئے۔ پہلے آواز آیا کرتی تھی کہ یہ کرنے کیلئے وہ دبائیں، وہ کرنے کیلئے یہ دبائیں، وغیرہ وغیرہ۔ لیکن اب خاصی جذباتی سی دوشیزگی بھری آواز میں یہ کہا جاتا ہے کہ:
’’ مجھ سے یہ کروانے کیلئے وہ دبائیں! ۔۔۔۔۔۔۔ مجھ سے وہ کروانے کیلئے یہ دبائیں! ۔۔۔۔یا اور کوئی سہولت حاصل کرنے کیلئے بس کان میں بتا دیں!!!۔۔۔‘‘
اب یقیناً باقی سروسز کی طرف سے اس ‘‘خصوصی پیکج’’ کو کاٹنے کیلئے آنے والے اقدامات کا انتظار رہے گا اور امید بھی کچھ زیادہ کی ہے!!!۔

مستقل لنک
مزیار تحریر ہے
رشتے کرانے والی خالاؤں کی مثال خوب دی
یار لگتاہے تم بھی ایک پوٹینشل اایفیکٹی ہو اس قرارداد کے
😀
اور ہمیں تو کبھی کسی مشینی آواز نے بھی یہ نہیں کہا کہ
’’ مجھ سے یہ کروانے کیلئے وہ دبائیں! ۔۔۔۔۔۔۔ مجھ سے وہ کروانے کیلئے یہ دبائیں! ۔۔۔
😀 😀 😀
مستقل لنک
بہت خوب!
نوٹ: سبز اردو ایڈیٹر میں ایک کیرکٹر دو دفعہ آ رہا ہے اسے دیکھ لیجے گا۔
مستقل لنک
شکریہ۔
سبز اردو ایڈیٹر کا مسئلہ بہت پرانا ہے، کئی دفعہ حل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن مجھے زیادہ پتا نہیں ہے ان چیزوں کا اس لئے ابھی تک ویسا ہی ہے۔ خیر، ایک دفعہ پھر کوشش کرتا ہوں اور محفل کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوں۔ 😛
مستقل لنک
الحمدللہ !
بہت محنت مشقت کے بعد میں نے اپنے بلاگ کا تھیم بھی خود تبدیل کیا ہے اور پھر اسے اردو کے قابل بنایا ہے. اور آخر کار اردو ایڈیٹر بھی ٹھیک ٹھاک شامل کر لیا ہے جو کہ ایک دم برابر کام کر رہا ہے اب….. اس تمام کام کا سہرا بحرحال اردو محفل میں فراہم کردہ معلومات اور مختلف بلاگز کے روابط کو ہی جاتا ہے. جن میں سرِ فہرست نبیل بھائی اور جہانزیب بھائی ہیں، جنکا میں ہمیشہ ہی شکر گزار رہا ہوں.
مستقل لنک
بہت خوب جناب
بہت دلچسپ لکھا