یہ پہلی تصویر ہماری قوم کی ایک ترقی پسند ” سوزوکی ” کی پشت پہ لکھا ایک خوبصورت فلمی ڈائلاگ ہے۔ ۔
یہ تصویر پاکستان کی ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے ایک نہائت اہم قدم کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ ۔ ۔ ۔ عام آدمی کی سہولت کیلئے اب کمپیوٹر تول کر بھی خریدے جا سکتے ہیں تا کہ آپ کو پینٹئم 4 کی قیمت میں اصلی اور خالص پینٹئم 4 ہی ملے۔۔۔۔ یہ آفر یقیناً محدود مدت کیلئے ہو گی، اور یقین جانئے یہ بہت جائز قیمت ہے۔۔۔اتنے میں تو آجکل آٹا بھی نہیں مل رہا۔ ۔۔ ۔ میں تو 15،20 کلو خریدنے کا ارادہ کر رہا ہوں ۔۔ ۔ !۔
یہ تصویر پاکستان میں فیشن کے بڑھتے ہوئے اثرات اور عام آدمی میں جدید فیشن کی دوڑ میں شامل ہونے کی لگن کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ ۔ ۔ ۔ اور ” ہیڈ ویئر” بنانے والی انڈسٹری کیلئے بھی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
یا یہ محض ایک اتفاق ہو سکتا ہے کہ بندہ اس مین الٹا گر گیا ہو!۔۔۔۔
اور یہ والی تصویر پاکستانی عوام کی طرف سے تمام ” طاغوتی” طاقتوں، جو کہ میلی آنکھ اٹھا کر ہماری طرف دیکھنے کی غلطی نہیں بلکہ غلطیاں کرتے ہیں، ایک واضح تنبیہہ ہے۔ ۔ ۔ارے ظالمو! تم ایک ایسی قوم سے پنگا لے رہے ہو جو ” ایٹم بم سری پائے” جیسے خطرناک اور توانائی بخش ” نیوکلر وار ہیڈ” روزانہ ناشتے میں ڈکار جاتے ہیں۔۔ ۔ ۔ ۔!۔
مستقل لنک
اچھا طنز ہے اور تصویروں پر تو آپ نے خود ہی تبصرے کر دئیے ہمارے لیے تو کچھ چھوڑا ہی نہیں۔ بہر حال اچھی کاوش ہے۔
مستقل لنک
بہت شکریہ فائزہ تشریف لانے کا اور سراہنے کا۔ ۔ ۔۔