ورڈپریس چائلڈ تھیم [کیا اور کیسے؟]

ورڈپریس 3۔3 کی ریلیز کے بعد یقیناً تمام ورڈپریس صارفین اپڈیٹ کرنے کیلئے پر تول رہے ہوں گے ( جن کے پاس Wordpress-Child-Theme پَر ہیں)۔ ایسے میں صرف ایک بات ذہن میں آتی ہے اور وہ ہے کہ ہماری سیٹنگز اور تھیم سیٹنگز کے ساتھ کیا ہو گا؟
جو لوگ ورڈ پریس کی ڈیفالٹ تھیمز استعمال کرتے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ ورڈپریس کی اپڈیٹ کے ساتھ ہی ڈیفالٹ تھیم بھی اپڈیٹ ہو جاتی ہے۔ موجودہ ڈیفالٹ تھیم ”ٹونٹی الیون“ کو بھی اب 3۔1 ورژن پہ اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ اردو بلاگران کیلئے ان کے بلاگ کی تھیم بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ تھیم کی فائل اگر اپڈیٹ ہو جائے تو وہ تمام سیٹنگز جو خاص اردو کیلئے کی جاتی ہیں، ان کے ضائع ہونے کا اندیشہ  ہوتا ہے۔ پڑھنا جاری رکھیں

ورڈپریس 3۔3 [نواں آیا اے سوہنیاں!]

ورڈپریس کا نیا ورژن ورڈپریس 3۔3 دو روز قبل 12 دسمبر کو جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نئے ورژن کو ”سنی“ (Sonny) کا کوڈ نیم دیا گیا۔ سیلف ہوسٹڈ ( Self Hosted) بلاگز اور ورڈپریس سائیٹس کے ڈیش بورڈ میں آٹومیٹک اپڈیٹ کا آپشن موجود ہے، جہاں سے نئے ورژن پہ منتقلی نہایت آسانی سے کی جا سکتی ہے۔ بیک اپ کرنا مت بھولئے گا!!
اس نئے ورژن پہ کئی ماہ سے کام ہو رہا تھا اور پچھلے دنوں کئی ایک ریلیز امیدواران جاری گئے تھے جو کہ ڈویلپرز اور پروگرامرز کیلئے تھے۔ اسی حوالے سے کئی ویب سائیٹس پہ اس کی دھوم مچی ہوئی تھی اور اس کے نئے فیچرز پہ بحث کی جا رہی تھی۔ اب یہ آ گیا ہے تو دیکھ لیتے ہیں کہ کیا کیا نیا پیش کیا گیا ہے اس دفعہ۔۔۔ پڑھنا جاری رکھیں

معذور

جمعہ کا دن تھا۔ صبح گیارہ بارہ بج رہے تھے۔ جامع مسجد کا دروازہ ابھی بند ہی تھا کہ ایک آدمی، ایک عورت اور ایک نوجوان لڑکی تیز تیز چلتے ہوئے دروازے کے قریب آئے۔ تینوں نے موٹی کمبل نما چادریں اوڑھ رکھی تھیں اور آدمی نے ایک گٹھری بھی کندھے پہ اٹھائی ہوئی تھی۔ دروازے کے ساتھ ہی ایک تنگ سی گلی تھی جو آگے سے بند تھی۔ تینوں اس گلی میں گئے اور آدمی نے گٹھری اتار کر اسے کھولا اور اندر سے کئی چھوٹے بڑے کپڑوں کے ٹکڑے نکالے۔ پڑھنا جاری رکھیں

وہ ہاتھ آئی-ایس-آئی کا

ISI Tattoo “جو بھی ہوتا ہے اس کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ ہوتا ہے” ۔ اب پتا چلا یہ کس ہاتھ کی بات ہو رہی تھی۔ اگر آئی ایس آئی والا ہاتھ نہ ہوتا تو پھر کیا ہوتا!؟۔
اس پھر کا پتا لگانے کیلئے رخ کرتے ہیں ‘جناب ملوانا مفت-ہی صاحب’ سے، جی مفت ہی صاحب آپ ہاتھ کے پیچھے والے ‘حالات’ کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟
دیکھیں جی، اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے اور حالات کے پیچھے اور آلات کے آگے والے ہاتھ کے ہاتھ میں جو عزت ہوتی ہے وہ نظریں جھکانے اور ‘انگلیاں’ اٹھانے کا باعث بن سکتی ہے۔
پڑھنا جاری رکھیں

بارہا تجھ سے کہا تھا مجھے اپنا نہ بنا [غزل- وصی شاہ]

وصیؔ شاہ کی ایک غزل، جو ایک بار سن کے اپنا کوئی نہ کوئی شعر دل میں چھوڑ جاتی ہے۔ آخر میں ویڈیو کا ربط بھی موجود ہے۔

بارہا تجھ سے کہا تھا مجھے اپنا نہ بنا
اب مجھے چھوڑ کے دنیا میں تماشا نہ بنا

نہ دکھا پائے گا تُو خواب میری آنکھوں کے
اب بھی کہتا ہوں مصور میرا چہرہ نہ بنا پڑھنا جاری رکھیں