میرے بارے میں

تعلیمی اعتبار سے میں ایک کمپیوٹر انجینر ہوں اور میرا تعلق ضلع گجرات کے شہر لالہ موسیٰ سے ہے۔ لکھنے لکھانے کا شوق نجانے کب سے ہے، بلاگنگ بس ‘دیکھا دیکھی’ ہی شروع کی اور لکھنے کے لیے کچھ خاص نہیں ہوتا اسی لیے بلاگ پر تحریروں کی فریکوئنسی کم رہتی ہے۔ یہ میرا شوق ہی ہے جو مجھے اس طرف لگائے رکھتا ہے ورنہ میری تعلیم بالکل ‘بے ادب’ ہے۔ اس لیے اگر بلاگ پر کوئی تحریر کسی بھی ‘با ادب ‘ شخصیت کو ناگوار گزرے تو بھی برداشت کریں!