اس تحریر پر 17 تبصرے کئے گئے ہیں


  1. بلاگ کی تیسری سالگرہ مبارک ہو جناب۔۔۔ دعا ہے کہ آپ یونہی بلکہ اور زیادہ بلاگنگ کریں۔۔۔آمین
    واقعی اب گھر کی بات ہے اور اردو بلاگستان ایک خاندان کی طرح ہے، اس لئے شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں۔ ویسے میرا شکریہ دو دفعہ ادا کر گئے ایک دفعہ باقاعدہ نام لے کر اور دوسرا قارئین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے۔ :-)
    ویسے خاموش قارئین اپنے ہونے کا احساس دلا تو رہے ہیں جبھی تو آپ کو معلوم ہے کہ خاموش قارئین بھی ہیں۔ ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ خاموش قارئین خاموشی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے الفاظ کا جادو چلائیں۔ باقی سنا ہے جادو حرام ہے، ویسے حرام تو بہت کچھ ہے، بہت کچھ سے یاد آیا ابھی بلاگ پر بہت کچھ کرنا ہے، ویسے کچھ نہ کرنا بھی بہت کچھ کرنا ہوتا ہے۔
    ایسے باتوں سے باتیں نکالیں اور ان پر غور کریں تو بلاگ آباد رہتے ہیں، ویسے سوچو یہ کہہ کون رہا ہے، وہ جو خود ”باقاعدہ“ بلاگ نہیں لکھتا۔

    Reply

    1. ویسے تو آپ کہہ ٹھیک ہی رہے ہیں لیکن تیسری دفعہ آپ کا شکریہ ادا کر دیتا ہوں تشریف لانے کا اور مبارکباد کا۔
      آپ بے شک کم لکھتے ہیں لیکن سب سے موثر تحاریر آپ کی ہوتی ہیں۔ لہٰذا آپ کو استثنیٰ حاصل ہے۔ اب اس استثنیٰ کا ‘ فائدہ’ مت اٹھائیے گا۔ ط:

      Reply
  2. حجاب

    بلاگ کی تیسری سالگرہ مبارک ۔۔ آپ بھی اردو محفل سے تعلق رکھتے ہیں یہ مجھے آج پتہ چلا ۔۔۔ کیک کا شکریہ ۔۔

    Reply

    1. بہت کم اردو بلاگر ایسے ہوں گے جو اردو محفل سے کسی نہ کسی انداز میں مستفید نہ ہوئے ہوں۔ وقت کے ساتھ ساتھ میں نے وہاں کا وزٹ ذرا کم کر دیا ہے۔
      مبارکباد کا شکریہ

      Reply

  3. ویسے ایک بات لکھنا بھول گیا کہ مجھے آپ کے بلاگ کا عنوان ”پانچواں درویش“ بہت پسند ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے شاہکاروں سے بھرا بیک گراؤنڈ بہت زبردست ہے۔
    وہ جو آپ کے پہلے بلاگ پر موجود ہوتا تھا کہ ”قصہ اس پانچویں درویش کا جس کو قصہ گو بھول جاتے ہیں“ یہ مجھے اکثر سوچنے پر مجبور کرتا تھا اور میں کئی پانچویں درویش دریافت کرنے کی ناکام کوشش کرتا تھا۔
    ویسے کبھی اس پانچویں درویش پر بھی کچھ لکھیں۔

    Reply

    1. بلال بھائی بہت بہت شکریہ (چوتھی دفعہ ) اس تعریف کا۔
      انشاءاللہ پانچویں درویش پہ بھی لکھوں گا کبھی۔۔۔
      مجھے لگتا ہے میری محنت وصول ہو گئی، آپکی تعریف سے۔
      :)

      Reply

  4. آ رہی ہے میرے پیٹ سے یہ صدا
    کہ کیک یہاں تھوڑا سا ہے اور بندے بہت
    سارا تو خود کھا لیا اور ہم خاموشی کا بایکاٹ بھی ایک ٹکڑے سے کریں۔
    سالگرہ مبارک

    Reply

    1. خاموشی کا بائیکاٹ بھی آپ نے کیک کیلئے ہی کیا۔۔۔ کیک نہیں ہے تو “روٹی” سے گزارا کر لیں۔۔۔
      تشریف لانے اور تبصرہ کرنے کا شکریہ۔

      Reply


  5. سالگرہ مبارک ہو۔
    ہم بھی خاموش قاری ہیں۔
    تبصرہ کرنے کو دل کرتا ہے۔لیکن بعض اوقت الفاظ نہیں ملتے۔
    اس لئے زیادہ تر چوول مارنے کی نسبت خاموشی بہتر سمجھتے ہوئے پڑھ کر گذرجاتے ہیں۔

    Reply

    1. بہت شکریہ یاسر بھائی۔ آپکا تو ہمیں پتا ہے۔ :)
      اسی طرح حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔ شکریہ

      Reply
  6. وسیم رانا

    خاموش قاری،
    خاموشی کا باءیکاٹ۔
    سالگرہ مبارک

    Reply

    1. بہت شکریہ خاموش قاری صاحب۔
      آپکی حوصلہ افزائی اور قیمتی آراء میرے لئے بہت اہم ہیں۔

      Reply

افتخار اجمل بھوپال کو جواب دیں جواب ترک کریں

بے فکر رہیں، ای میل ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ * نشان زدہ جگہیں پُر کرنا لازمی ہے۔ آپکا میری رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، لیکن رائے کے اظہار کیلئے شائستہ زبان، اعلیٰ کردار اور باوضو ہونا ضروری ہے!۔ p: