ورڈ پریس ڈاٹ آرگ کے مطابق ورڈ پریس کا ورژن 3.2.1 ریلیز ہو چکا ہے۔ لیکن میرے ورڈ پریس ڈیش بورڈ پہ تو ابھی تک لیٹسٹ ورژن 3.0.1 ہی لکھا ہوا آ رہا ہے اور مزید اپڈیٹ کا آپشن موجود نہیں ہے۔ کیا کسی نے ورڈ پریس کو اپڈیٹ کیا ہے ابھی تک۔۔۔؟ اس بارے میں کوئی کچھ بتائے۔
حیرانی کی بات یہ ہے کہ میرے ڈیش بورڈ پہ ابھی بھی یہی لکھا ہوا ہے کہ آپ ‘اپ ٹو ڈیٹ’ ہیں، حالانکہ 3.0.1 کے بعد تو 3.2 بھی ریلیز ہوا تھا۔ ۔۔۔۔
بہت نا انصافی ہے۔۔۔! اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔۔؟
اس تحریر پر 11 تبصرے کئے گئے ہیں
تبصرہ کیجئے
پچھلی تحریر: بلاگی اعداد و شمار
اگلی تحریر: خوش آمدید
مستقل لنک
جی جناب۔ میں تین عدد ورڈ پریس بلاگ سنبھالتا ہوں اور تینوں کو حال ہی میں، میں نے خود کار اپڈیٹ کیا ہے۔ ایک رسک تو تھا ، کیونکہ ورڈ پریس کہتا ہے کہ پہلے بیک اپ لے لینا چاہئے۔ بہر حال جب ایک بلاگ پر بیک اپ لینے کے بعد خود کار اپڈیٹ سے کچھ نقصان نہیں ہوا تو باقیوں پہ میں نے بیک اپ لئے بغیر ہی اپڈیٹ مار دیا۔
اب سب بلاگ اپڈیٹ ہیں اورٹھیک چل رہے ہیں۔
مستقل لنک
ہمم ۔۔۔
تو پھر میرے پاس خودکار اپڈیٹ کیوں نہیں نظر آ رہی۔۔۔ مینیولی تو میں کر ہی لوں گا۔۔۔
اس کی وجہ کہیں ڈاٹ کو ڈوٹ سی سی ڈومین تو نہیں۔۔؟
مستقل لنک
منیر بھائی اپڈیٹ کرنے میں کوئی خاص رسک نہیں ہوتا۔ ورڈپریس بس اختیاط کے طور پر بیک اپ بنانے کا کہتا ہے تاکہ ہوسٹنگ یا دیگر کسی وجہ سے کچھ فائلز خراب ہو جائیں اور ورڈپریس نہ چل پائے تو پھر نئی انسٹالیشن پر بیک اپ ریسٹور کر سکیں۔
میرے خیال میں ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے رہنا چاہئے اس سے سیکیورٹی رسک بہت کم ہوتا ہے۔
مستقل لنک
اس کا مجھے علم نہیں کہ یہ کیوں مگر میں جب فری ہوسٹ پہ تھا تو اس وقت مجھے اپڈیٹ کے نوتیفیکیشن ضرور ملتے تھے۔
مستقل لنک
ویسے میرے پاس نئی اپڈیٹ کا آپشن آ گیا تھا اور اب میں لیٹسٹ ورژن پر ہی ہوں۔ جہاں تک آپ کے پاس اپڈیٹ کا نہ آنا ہے تو میرے خیال یہ فری ہوسٹنگ ہی مسئلہ ہے کیونکہ یہ مسئلہ ایک اور دوست کے ساتھ بھی ہے۔ ان کا بلاگ کسی پرانے ورژن پر چل رہا ہے جبکہ اب انہیں جو اپڈیٹ کا پیغام مل رہا ہے اس میں 3۔1 کا کہا جا رہا ہے جبکہ 3۔2۔1 لیٹسٹ ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ایڈمن پینل میں ورڈپریس بلاگ اور ورڈپریس نیوز والی فیڈز بھی کام نہیں کر رہی۔
ہم بھی کوشش کرتے ہیں مسئلہ کا پتہ لگانے کی اور آپ بھی کیجئے گا۔ باقی جیسے ہی کوئی حل نکلے تو ضرور بتائیے گا۔
مستقل لنک
خودکار اپڈیٹ کا آپشن نہ آنا دراصل مفت ہوسٹنگ (بائیٹ ہوسٹ) کا مسئلہ ہے۔ حال ہی میں اس ہوسٹنگ کمپنی نے مفت سروس استعمال کنندگان کے لیے کئی سہولیات بند کی ہیں جس کی وجہ سے خود کار اپڈیٹ، اکسمت اور پتہ نہیں کیا کیا کام نہیں کررہا۔ اسی لیے تو میں اپنے بلاگ کو ‘ط’ دئیے بیٹھا ہوں۔
مستقل لنک
@م بلال م: میرے بلاگ پہ بھ ورڈ پریس بلاگ فیڈ اور نیوز کی فیڈ کام نہیں کر رہی۔۔۔ اور incoming links کے خانے میں بھی ایرر آیا ہوا ہے۔ یہ سب اسی فری ہوسٹنگ کی کارستانی ہے۔۔
کوشش تو ہے کہ ایک ہی بار ذاتی ڈومین اور کوئی سستی ہوسٹنگ لے لوں۔ ابھی فی الحال ورڈپریس ڈاٹ کام پہ بنانے کا سعز رہا تھا لیکن بار بار ایڈریس بدلنا بھی ایک جھنجھٹ ہے۔ اب سمجھ آئی بلاگنگ سروسز ہی بہتر ہیں یا پھر ذاتی ڈومین و ہوسٹنگ۔
مستقل لنک
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
میں بھی فری ہوسٹنگ پر ہوں اور میں نے اپڈیٹ کیا تو اپڈیٹ ہو گیا
اور میں نے فری ہوسٹنگ اس سائٹ پر لی ہوئی ہے http://www.000webhost.com
مستقل لنک
نئی ڈومین بہت بہت مبارک ہو جناب۔
مستقل لنک
محترم نئے بلاگ پر منتقل ہونے والی جو پوسٹ پرانے بلاگ پر لگائی ہے وہ یہاں بھی لگائیں تاکہ مبارک باد اور فیڈ بیک اس پوسٹ پر دیا جا سکے۔
باقی محترم آپ کے بلاگ کے سرورق کی درج ذیل تصویر ملاحظہ فرمائیں۔
http://dl.dropbox.com/u/2580033/others/umair-malik.png
مجھے لگتا ہے کہیں الائنمنٹ کی کوئی غلطی ہے۔ پوسٹ ادھر ادھر ایسے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ تازہ کونسی ہے۔ سلائیڈ کونسی ہے۔
مستقل لنک
بہت شکریہ بلال بھائی!
شاید امیج کے سائز کی وجہ سے ایسا ہو رہا تھا۔۔ میں نے وہ پوسٹ “چپکو” بنائی ہوئی تھی۔۔ اب ہٹا دیں ہیں۔
امید ہے اب مسئلہ حل ہو گیا ہو گا۔