اس تحریر پر 10 تبصرے کئے گئے ہیں


  1. ویڈیو واقعی بہت خوفنا ک ہے۔ پہلے تو میں اس واقعے کو ایسے ہی سمجھ رہا تھا۔ وہ تو جب اس واقعے کی جیو پر ویڈیو دیکھی تو لرز گیا۔

    Reply

  2. اے مسلماں ۔ اب بھی وقت ہے توبہ کر لے
    ہماری قوم کو ہر واقعہ ايک کھلونے کی طرح مل جاتا ہے جس سے وہ کھيلنے لگ جاتے ہيں ۔
    ميں نے بچپن ميں کہيں پڑھا تھا کہ اگر کوئی جُرم يا ظُلم ہو رہا ہو اور کوئی اُسے کھڑا ديکھتا رہے تو يہ ديکھنے والا بھی اس جُرم يا ظُلم ميں دس فيصد کا حصہ دار بن جاتا ہے ۔ ہماری قوم کا يہ حال ہے کہ ايسے ہر واقعہ کو ڈرامہ سمجھ کر ديکھتے رہتے ہيں
    پھر اللہ سے کس عمل کی بناء پر اچھائی کی توقع رکھتے ہيں

    Reply

  3. یہ واقعہ دیکھ کر مجھے خود کو پاکستانی کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے۔ یہاں لوگ کتنے بے رحم، خونخوار اور آدم خور ہوتے ہیں اسکا اندازہ اس ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔ وہ تو بچے تھے لیکن اگر چور اور ڈاکو بھی ہوتے تو اس طرح سے سے انکو بیچ شہر میں کھلے عام مارنا، پھر نعش کو لٹکانا اور گسیٹنا انسانیت اور آدمیت کی پست ترین سطح ہے جہان وہ ہر مخلوق سے بدتر ہوتا ہے۔

    اگر ان حالات میں بھی اس ملک میں اللہ کے عزاب نہ آئیں تو کیا آئیں۔ وہ لوگ جو مارنے والے تھے کیا سب پارسا تھے، مجھے یقین ہے کہ ان میں سے ہر ایک کسی نہ کسی طرح کی چوری اور ڈکیتی میں خود بھی ملوث ہوگا کہ حمام میں تو سب ہی ننگے ہیں۔

    اگر کہیں زرداری، نواز شریف، اسفند یار اور الطاف حسین پہنچ جائیں تو لوگ انکے ہاتھ پاوں چومے گے لیکن گربان صرف انکے پکڑیں گے جس تک ہاتھ پہنچتے ہوں۔ کچھ برس قبل کراچی میں ایسا واقعہ ہوا، پھر لاہور میں، میں اس وقت بھی کہا تھا کہ اس رجہان کی حوصلہ شکنی کرو ورنہ بے گناہ بھی مارے جائیں لیکن لوگ خونخوار ہوچکے ہیں۔

    بہت سال قبل پنجاب کے علاقے میں کوئی حافظ صاحب قرآن پڑھ رہے رھے کہ پاس رکھی موم بتی اس پر گر گئی اور قرآن کریم کے اوراق جلنے لگے، پڑوسن نے منظر دیکھ کر شور مچادیا اور اہلیان محلہ نے کسی تحقیق کے بغیر اس بندے کو بدترین تشدد کرکے جانبحق کردیا، مارنے والوں میں اکثریت ایسوں کی تھی جو سالوں قرآن کریم کھلنے کی زحمت نہیں کرتے اور کئی ایسے بھی جنہیں قرآن کریم پڑھنا بھی نہیں آتا تھا۔ بعد میں حقیقت کھلی لیکن کسی نے توبہ نہیں کی، حکومت نے بھی کوئی کارائی نہیں کی۔

    اس اندوناک واقعہ کے بعد میرا سوال یہ ہے کہ عاصمہ چویدری اور ہمارے وہ سیاست دان کہاں ہیں جنہیں سوات کی ایک جالی ویڈیو تو نظر آئی تھی لیکن اس سے کہیں زیادہ گھنونا اور شرمناک حقیقی منظر کیوں نہیں نظر آرہا ہے۔ کیوں احتجاج نہیں ہوا کیوں سڑکوں پر راتوں رات بینر نہیں لگے

    Reply

  4. اب کیا کہوں۔۔۔۔ سچ بھی سُننے کی ہمت نہیں ہے یہاں کسی میں۔۔۔۔ سچ بولو تو سب ٹوٹ پڑتے ہیں۔۔۔۔ کیا الفاظ استعمال کروں اس قوم کیلئے۔۔۔
    اللھم اغفر ورحم وانت خیرالراحمین۔۔۔۔۔ آمین
    سب بلاگرز‘ دوستوں اور پوری قوم سے درخواست ہے کہ خود بھی استغفار کی کثرت کریں اور باقیوں کو بھی کہیں۔۔۔۔

    Reply


  5. اللھم اغفر ورحم وانت خیرالراحمین۔۔۔۔۔ آمین
    وڈیو نہ دیکھ کر دانش مندی کی ھے۔
    اور دیکھئے گا بھی مت۔
    کل سے ننید کوسوں دور ھے۔
    اور زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا ھے۔

    Reply


  6. ارے یارو کُچھ سمجھ نہیں‌ آتی۔۔۔ یہاں پر سب کی تحریریں اور تبصرے پڑھ کر تو لگتا ہے کہ ہماری قوم جاگی ہوئی ہے۔۔۔ اِس میں عقل اور غیرت ابھی موجود ہے۔۔۔ تبھی تو سب اپنی غلطی کا اعتراف بھی کر رہے ہیں اور اپنے آپ کو پاکستانی کہلواتے ہوئے شرم بھی محسوس کر رہے ہیں۔۔۔۔ لیکن حقیقت تو اِسکے بلکل برعکس ہے۔۔۔۔

    Reply

عثمان کو جواب دیں جواب ترک کریں

بے فکر رہیں، ای میل ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ * نشان زدہ جگہیں پُر کرنا لازمی ہے۔ آپکا میری رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، لیکن رائے کے اظہار کیلئے شائستہ زبان، اعلیٰ کردار اور باوضو ہونا ضروری ہے!۔ p: